اداریہ
وھاٹس ایپ، اردو میں دھماکے کی مانند:ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ
گذشتہ کئی برسوں سے سوشل میڈیا میں وہاٹس ایپ بھی سر گرم ہے۔ جہاں تک اردو کا سوال ہے تو یہ بات بالکل صاف اور واضح ہے کہ اردو میں وہاٹس ایپ کا استعمال گذشتہ دو تین برسوں سے شروع ہوا ہے۔ لیکن 2017ء اردو میں وہاٹس ایپ کے استعمال کے عروج کا زمانہ ہے۔ یہ بات اردو کی مقبو لیت میں چار چاند لگاتی ہے۔ آج وہاٹس ایپ متعدد معاملا ت میں دیگر سو شل میڈیا سے کافی آ گے نکل گیا ہے۔ یہ ہما ری زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ عوام سے لے کر حکومت تک وہاٹس ایپ کے استعمال سے فا ئدہ اٹھا رہے ہیں۔ ایسے میں ہماری زبان اردو کیسے پیچھے رہتی۔2017ء میں وہاٹس ایپ پر اردو نے ایسا دھمال مچایا ہے کہ حیرا نی اور خوشی ہو تی ہے۔ متعدد گروپس اور افراد وہاٹس ایپ کے ذریعے اردو کے فروغ میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ اردو اسکالرز گروپ، عالمی اردو پرو فیسر ز گروپ، اردو فکشن، صرف ادبی خبریں، داستان تک، ادب سلسلہ، جدید معاشرہ، ضیائے حق اردو اسکالرز گروپ، دربھنگہ ٹا ئمز، جہا نگیر نیوز، د ستک ادبی فورم بی ایچ یو، اردو چینل، وغیرہ کے علاوہ انتظار عالم سیفی ردا، سہیل وحید نیا دور، انیس امروہوی، قمر صدیقی علیم نانڈیز اردو کے فروغ میں ہمہ تن مصروف ہیں۔ یہی نہیں وہاٹس ایپ پر ہزاروں اردو والے سر گرم ہیں۔ ان تمام میں اب تصاویر، مبارک باد کی خبریں، نایاب اور قدیم تصا ویر، نشستوں، محفلوں، سیمیناروں کی تصا ویر، خبریں، مضا مین، افسانے، غزلیں، نئی شائع ہونے والی کتابوں کے سر ورق، کتا بوں کی پی ڈی ایف فائلس، اخبارات و رسائل میں شائع شدہ تحاریر کی کا پیاں، رسائل کی پی ڈی ایف، یوم پیدا ئش کے پیغا مات، خراج عقیدت، وصال کی خبریں۔الغرض زندگی کے چھوٹے چھوٹے معاملات اور واقعات آج کل وہاٹس ایپ پر اردو میں لکھے اور پڑھے جارہے ہیں۔
وہاٹس ایپ کے ذریعے بعض ایسی باتیں ممکن ہوئی ہیں جنہیں ناممکنات مانا جاتا تھا۔یعنی گذشتہ دنوں علا مہ اقبال کی آواز میں ’شکوہ‘ کا ایک آڈیو سب تک پہنچا۔ یہ الگ بات ہے کہ اس میں شک ہے کہ کیا یہ واقعی اقبال کی آ وازہے؟اسی طرح پروین شاکر کو کلام پڑھتے ہوئے دیکھنا، فیض کو سننا، ساتھ ہی ساتھ یوم اقبال، آزاد و غا لب پر ان کی تحریروں کا وہاٹس ایپ پر ایک سیلاب سا دکھائی دیتا ہے۔
لینڈرا ایک بے باک افسانہ ڈاکٹر اسلم جمشیدپوری ”ارے او فقیرے....جرا انگئے کو (ذرا ادھر) آنا۔“ بابا رحیم کی آواز…
ڈاکٹر اختر آزاد مکان نمبر۔۳۸ ، روڈ نمبر ۔ ۱ آزاد نگر ، جمشید پور۔ ۸۳۲۱۱۰ موبائل:۔ 09572683122 This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. حرامی…
چھِنال (ایک بے باک افسانہ) مہتاب عالم پرویزؔ (کویت) ٭ چننئی سینٹرل کالج کے با لکل سامنے وسیع و عریض…
شعبہ اردو،میرٹھ یونیورسٹی اوریو نائٹیڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشنکے مشترکہ اہتمام میں ڈراما فیسٹول اور ایوارڈ فنکشن کا…
ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ جدید ٹکنالوجی کی طرف تیزی سے بڑھتے اردو کے قدم فیس بک کے بعد،وھاٹس ایپ پر…
مدیحہ اسلم اور ان کی ٹیم نے ڈاکیو منٹری کے ذریعے اعضاء ہد یہ کی ترغیب دی میرٹھ: آر۔جی (پی…
لاہور دل میں،تو قصور آنکھوں میں بسا ہے_ لاہور سے قصور تک کا سفر۔یادوں کے دریچوں سے حال کی چوکھٹ…
بھرم ناصر ملک "بابا!رات ہو گئی ہے اور پانی بہت چڑھ آیا ہے۔ کسی بھی وقت مکان ٹھاہ ٹھاہ گرنے…
اہل عرب نے حسابی ہندسہ لکھنے کا طریقہ ہندوستانیوں سے سیکھاجسے وہ ارقام ہندیہ کہتے ہیں۔پروفیسر عبد العلی شعبہ عربی…
" زاویہ نظر "اور عامر نظیر ڈار کی باتیں کتاب کا نام: زاویہ نظرمصنف : پشپیندر کمار نم صفحات :…
معین شاداب اور شاہد انجم اکیسویں صدی کے ممتاز شاعر: ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ (پریس ریلیز) میرٹھ6/ ستمبر2017ء چودھری چرن…
ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ کے افسانوی مجمو عے”عید گاہ سے واپسی“کو انعام (پریس ریلیز) میرٹھ24/ جون2017ء معروف افسا نہ نگار،…