الخميس, 16 حزيران/يونيو 2016 19:10

فرقان سنبھلی کو پی ایچ ڈی ڈگری تفویض (علی گڑھ)

Rate this item
(0 votes)

فرقان سنبھلی کو پی ایچ ڈی ڈگری تفویض
(علی گڑھ)


                         ادیب و افسانہ نگار محمد فرقان سنبھلی کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے شعبہ اردو کے لئے تحریر کردہ مقالے پر پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی ہے۔کنٹرولر آف ایگزام،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد فرقان(سنبھلی)نے شعبہ اردو کے سینئر پروفیسر اور معروف نقاد پروفیسر ابوالکلام قاسمی کے زیر نگرانی ”روہیلکھنڈ میں اردو افسانے کا ارتقاء“ کے موضوع پر مقالہ مکمل کیا تھا۔جس کے بیرونی ممتحن جامعہ ملیہ اسلامیہ،دہلی کے پروفیسر عبید الرحمن ہاشمی نے مقالے کو اہم تحقیقی کام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مقالے میں خطہ روہیلکھنڈ میں اردو افسانے کے ارتقاء کو سمجھنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے ساتھ ہی روہیلکھنڈ علاقے کی اردو افسانے کو دین کو بھی سلیقے سے پیش کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فرقان سنبھلی نے تقریبا سولہ سال سول انجینیرنگ کے شعبہ میں کام کرنے کے بعد اردو سے اپنی محبت کے لئے پی ایچ ڈی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نو(9) اہم کتابوں کے مصنف محمد فرقان سنبھلی کو بہار اور یوپی کی اردو اکادمیوں سے سات (7)قومی سطح کے ایوارڈ مل چکے ہیں۔ وہ اب تک کل (21) اعزاز و انعامات سے نوازے جا چکے ہیں۔انھیں حال ہی میں الفلاح یونیورسٹی نے ایک تعلیمی کانفرنس کے دوران ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔وہ ساٹھ(60)سے زائد انٹرنیشنل اور نیشنل سیمیناروں میں تحقیقی مقالے پیش کرنے کے علاوہ ان کے سو (100) سے زائدمضامین و مقالات موقر رسائل و جرائدمیں شائع ہو چکے ہیں۔فرقان سنبھلی کی کتابیں مصر قدیم،آئینہ فلکیات،اردو صحافت اور ضلع مرادآباد،ترک اور سنبھل سرکار،نقوش قلم،روہیلکھنڈ میں لوک گیتوں کی روایت وغیرہ ملک اور بیرون ملک خاصی مقبول ہوئی ہیں اور ریختہ ڈاٹ آرگ ،بزم اردو لائبریری کے ساتھ مختلف ویب سائٹس پر بھی دستیاب ہیں۔ان کا پہلا افسانوی مجموعہ ٓاب حیات بھی بے حدپسند کیا گیا تھا اور دوسرا افسانوی مجموعہ طلسم شائع ہوکر مقبول ہو چکا ہے۔فرقان سنبھلی کی دو کتابیں،”سفرنامہ ناروے کا ترجمہ اور صحافت،انٹرنیٹ اور اداریہ نویسی“ بہت جلد شائع ہو رہی ہیں۔فرقان سنبھلی فل حال ویمنس کالج علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے اردو سیکشن سے وابستہ ہیں۔

Read 2883 times

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.

Latest Article

Contact Us

RAJ MAHAL, H. No. 11
CROSS ROAD No. 6/B
AZAD NAGAR, MANGO
JAMSHEDPUR- 832110
JHARKHAND, EAST SINGHBHUM, INDIA
E-mail : mahtabalampervez@gmail.com

Aalamiparwaz.com

Aalamiparwaz.com is the first urdu web magazine launched from Jamshedpur, Jharkhand. Users can submit their articles, mazameen, afsane by sending the Inpage file to this email id mahtabalampervez@gmail.com, aslamjamshedpuri@gmail.com