صفحہ اول

اداریہ

ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ

سال 2017


لیجئے، وقت کی اور بوند ٹپک پڑی۔ اس نئی بو ند 2017ء نے پچھلی بوند2016ء کو پورے طور پر ڈھک لیا ہے۔ قطرہ قطرہ ٹپکتا، دریا بنتا اور بہتا وقت، صدیوں سے اسی طرح بڑھتا جا رہا ہے۔ ہر نئی بو ند اور قطرہ اپنے وجود تلے ہزاروں قطروں کو ملیا میٹ کرتا، خود بھی ایک بے کراں سمندر کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔
بے کراں سمندر، وقت کا بڑا اشاریہ ہے۔ یہ سمندر بوند بوند سے بارش اور پھر پانی بن کر نا لی، نالوں، دریا، آب جو، ندی سے پھر سمندر__یہ قدرت کا ایک سلسلہ ہے۔ وقت بھی ایسا ہی ایک طویل سلسلہ ہے۔ وقت کے بے کراں سمندر میں اتنے برسوں کا پانی موجود ہے کہ ہمارے تصور میں آنہیں سکتا۔ ہم تو بس اسے عیسوی، ہجری اور دوسرے پیمانوں پر نا پنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمارے لیے 365دن کا طویل سال، در اصل وقت کے بے کراں سمندر کا لمحہ بھی نہیں، لمحے کا ہزارواں حصہ ہو شاید۔
وقت کے اس بے کراں سمندر میں لمحے کا ایک اور حصہ جڑ نے کو ہے۔ گذشتہ لمحات ہمیں صرف اس لیے یاد رہ جاتے ہیں کہ وہ اپنے دا من میں بعض یاد گار واقعات لیے ہوتے ہیں۔2016ء کو سیاسی اور سماجی سطح پر( ہندو ستانی معاملے میں) نوٹ بد لے جانے کے لیے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ تغیر و تبدل کی ایک لہر پو رے ہندوستان میں پھیل گئی۔
2016ء معروف ادبی شخصیات کے انتقال کے لیے بھی یاد کیا جائے گا۔ کیسے کیسے تنا ور درخت وقت کی آ ندھی میں اڑ گئے۔ انتظار حسین، ندا فاضلی، عا بد سہیل، زبیر رضوی، جو گندر پال، کشمیری لال ذا کر، خلیق انجم، ملک زادہ منظور احمد، شکیل الرحمن، محبوب الرحمن فاروقی، پیغام آ فاقی۔ م۔ ناگ، منظر شہاب، شیخ اسلم محمود، نظمی سکندر آ بادی، تاج دار تاج، مقیم اثر، راشد آذر، ساوتری گو سوامی، اقبال مہدی، احسن سلیم، انور سدید، اسلوب احمد انصاری، پرو فیسر آفاق احمد، اسلم فرخی، سیدہ جعفر، محمود حسن الہ آ بادی، شمیم نکہت، ریوتی سرن شرما، فاطمہ وصیہ جائسی ایس ایم گو ہر جیسے علم و ادب کے نایاب گو ہر ہم سے جدا ہو گئے۔ یہ سب اردو کے ایسے ہیرے جواہرات ہیں کہ ہر ایک پر پوری کتاب تحریر کی جاسکتی ہے
وقت کا دریا بہتا ہوا ہم تک آ یا ہے۔ ہمیں اپنے اندر سمو کر یہ آگے اور آ گے بڑھتا ہی رہے گا۔ ایسے میں زندہ وہی رہے گا جو اپنے نقش ،وقت کے جسم پر ثبت کر نے میں کامیاب رہے گا۔
( ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ )

صفحہ 3 کا 5

پروفیسر صالحہ رشید (صدر شعبہ عربی و فارسی،الٰہ آباد یونیورسٹی)کی کتاب ”اسلم جمشید پوری“اور”بوستان خیال“کی رسم رونمائی

15 جنوری 2019 in مضامین 122 hits

پروفیسر صالحہ رشید (صدر شعبہ عربی و فارسی،الٰہ آباد یونیورسٹی)کی کتاب ”اسلم جمشید پوری“اور”بوستان خیال“کی رسم رونمائی الٰہ آباد یونیورسٹی…

 from 0 votes

غزل : نغمہ ناز مکتومیؔ " چلے بهى آؤ تم " CHALE BHI AAO TUM - NAGHMA NAAZ MAKTOOMI

01 جنوری 2019 in شعر و سخن 399 hits

غزل : GHAZAL ‎نغمہ ناز مکتومیؔ - NAGHMA NAAZ MAKTOOMI " اپنے شریکِ حیات کے نام " ‎بہت اُداس ہے…

 from 0 votes

سانپ اور پرندے : مہتاب عالم پرویزؔ SANP AUR PARINDE : MAHTAB ALAM PERVEZ

01 جنوری 2019 in افسانے 409 hits

 افسانہ سانپ اور پرندے -SANP AUR PARINDE مہتاب عالم پرویزؔ - MAHTAB ALAM PERVEZ کویت -KUWAIT ٭گُذشتہ شب میری پانچ…

 from 0 votes

اداریہ : پروفیسر اسلم جمشید پوری ؔ

01 جنوری 2019 in مضامین 84 hits

اداریہ: پروفیسر اسلم جمشید پوری ؔ اردو کو ووٹ بینک بنایا جائے عالمی پرواز کے قارئین کو نئے سال کی…

 from 0 votes

غزل : رضواں واسطیؔ

31 دسمبر 2018 in شعر و سخن 202 hits

غزل رضواں واسطیؔ کچھ بوجھ سا دل پر ایسا پڑا ہم ٹوٹ گئے ہم ٹوٹ گئے ہر رنگ بہاراں خاک…

 from 0 votes

غزل : ﻓﻮﺯﯾﮧ ﺍﺧﺘﺮ ﺭﺩﺍ GHAZAL OF FAUZIA AKHTER RIDA . KOLKATA

14 دسمبر 2018 in شعر و سخن 590 hits

غزل ﻓﻮﺯﯾﮧ ﺍﺧﺘﺮ ﺭﺩﺍ کلکتہ، انڈیا This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. MOBILE No. 7518713348 تقاضے چاہ ﮐﮯ ﺳﺎﺭﮮ نبھانے آتے ہیں ہمیں ﺗﻮ ﻋﺸﻖ…

 from 0 votes

بیک ڈور: مہتاب عالم پرویزؔ BACK DOOR : MAHTAB ALAM PERVEZ

12 دسمبر 2018 in افسانے 628 hits

جناب ایڈیٹر صاحب............. بے پناہ محبتیں میں اللہ کی پناہ میں ہوں اور آپ سے بھی ایسی ہی اُمیدیں وابستہ…

 from 0 votes

شعبہ اردو کے زیر اہتمام منعقدہ چہار روزہ کثیر لسانی عالمی سیمینارمیں مشاعرہ کی یاد گار شام

12 دسمبر 2018 in مضامین 246 hits

شعبہ اردو کے زیر اہتمام منعقدہ چہار روزہ کثیر لسانی عالمی سیمینارمیں مشاعرہ کی یاد گار شام اک داغ ہے…

 from 0 votes

شعبہ اردو،سی سی ایس یو میں چہار روزہ کثیر لسانی عالمی سیمینار اختتام پذیر

11 دسمبر 2018 in مضامین 152 hits

شعبہ اردو،سی سی ایس یو میں چہار روزہ کثیر لسانی عالمی سیمینار(اردو،ہندی،انگریزی) اختتام پذیر آخری روزریسرچ اسکالرز کے مقالات کے…

5.00  from 1 votes

شعبہ اردو،سی سی ایس یو میں چہار روزہ کثیر لسانی عالمی سیمینار

10 دسمبر 2018 in مضامین 150 hits

شعبہ اردو،سی سی ایس یو میں چہار روزہ کثیر لسانی عالمی سیمینار(اردو،ہندی،انگریزی)جاری تیسرے روز مقالات کے علاوہ، شام افسانہ اورڈرامہ”خاک…

 from 0 votes

شعبہ اردو،سی سی ایس یو میں چہار روزہ کثیر لسانی عالمی سیمینار

09 دسمبر 2018 in مضامین 137 hits

شعبہ اردو،سی سی ایس یو میں چہار روزہ کثیر لسانی عالمی سیمینار(اردو،ہندی،انگریزی)جاری دوسرے روزدرجنوں مقالات کے علاوء بک فیئر، آرٹ…

 from 0 votes

خواتین کے احکام ومسائل قرآن وحدیث کی روشنی میں: تحریر مولانا غیور احمد قاسمی

07 دسمبر 2018 in اسلامیات 156 hits

خواتین کے احکام ومسائل قرآن وحدیث کی روشنی میں: تحریر مولانا غیور احمد قاسمی عورت معاشرہ کا انتہائی اہم حصہ…

 from 0 votes

نیا مضمون

Calendar

« March 2019 »
Mon Tue Wed Thu Fri Sat Sun
        1 2 3
4 5 6 7 8 9 10
11 12 13 14 15 16 17
18 19 20 21 22 23 24
25 26 27 28 29 30 31

ممبر لاگ ان

Go to top