الخميس, 31 تشرين1/أكتوير 2013 16:35

یو نائٹیڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن،میرٹھ(UPTA) کی سالانہ تقریبات31 اکتو بر کو

Rate this item
(0 votes)

 یو نائٹیڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن،میرٹھ(UPTA) کی  سالانہ تقریبات31 اکتو بر کو
 ڈاکٹر اسلم جمشید پوری،شمبھو ناتھ شکل اور جتیندر سی راج کو دیے جائیں گے ایوارڈ
 (پریس ریلیز)
 میرٹھ29اکتو بر2013ء


                  مورخہ31اکتو بر؍2013ء بروز جمعرات شام ۶؍ بجے بیگم پل زیرو مائل پر وا قع سینٹ جوزف انٹر کالج کے آڈیٹوریم میں یو نائٹیڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن(UPTA) میرٹھ اپنے چو تھے یوم تاسیس کے مو قع پر ایک ڈرا ما بعنوان’’ ایک اور درونا چاریہ‘‘ کے کھیلنے کا اہتمام کررہا ہے۔
یو نائٹیڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن، میرٹھ نے اپنے چار سالہ سفر کے دوران شہر کے متعدد مقامات پر سماجی مسائل پر مبنی مختلف ڈرامے پیش کر کے تہذیبی وراثت اور اخلا قی قدروں کو فروغ دینے کا کار نامہ انجام دیا ہے۔جسے شہر کے غیور عوام کے ذریعے خوب سرا ہا بھی گیا ہے۔عوام کی اس پسنددیدگی نے ہمیں حو صلہ عطا کرنے کے ساتھ اس تحریک کو جا ری رکھنے کی ترغیب دی ہے۔
یو نائٹیڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن،میرٹھ کی ان کامیاب پیش کشوں نے،میرٹھ کی بکھرتی رنگ منچ کی دنیا کو کامیابی سے ہمکنار کر نے کی سعی بلیغ کی ہے۔ اُپٹا کی کامیاب ترین پیش کشوں میں ’’بیٹی ایک وردان‘‘،’’پیمنٹ اتھارٹی‘‘،’’لڑا ئی جاری ہے‘‘،’’اندھیر نگری‘‘،’’یہ سنگھا سن ہے‘‘ اور ’’جس لاہور نئیں دیکھیاں وہ جنما نئیں‘‘وغیرہ بطور خاص قابل ذکرہیں۔
اُپٹا ہر سال کی طرح امسال بھی ادبی،صحافتی ،سماجی اور ڈراما نگاری کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے وا لوں کو ایوارڈ سے سر فراز کرے گی۔اس سلسلے میں باالترتیب ادبی اور سماجی خدمات کے لیے’’اُپٹا ایکسی لینسی ایوارڈ2013ء (کملیشور ایوارڈ) معروف افسانہ نگار اور رنگ منچ کو فروغ دینے وا لے ڈا کٹر اسلم جمشید پو ری،صحافت کے لیے اُپٹا میڈیا ایوارڈ2013ء (ڈاکٹر دھرم ویر بھارتی ایوارڈ)مشہور معروف صحافی محترم شمبھو ناتھ شکل اور رنگ منچ کی دنیا کے لیے اُپٹا ناٹیہ ایوارڈ2013ء(ناٹیہ رتن) نو جوان ڈرا ما نگار محترم جتیندر سی راج کو پیش کیے جائیں گے۔
یو نائٹیڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن،میرٹھ نے میرٹھ اور اس کے نواحی علاقوں کے نوجوانوں کو رنگ منچ کی دنیا اور اس کی تکنیک سے رو برو کرا نے کے لیے مستقبل قریب میں ایک تھیٹر ورکشاپ ود پروڈکشن پلے کا بھی اہتمام کرنے کا فیصلہ لیاہے۔
پریس کانفرنس میں محترم بھارت بھو شن شرما، انل شرما، سریندر شرما، ہیمنت گویل، جتیندر سی راج وغیرہ موجود رہے۔

Read 2409 times

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.

Latest Article

Contact Us

RAJ MAHAL, H. No. 11
CROSS ROAD No. 6/B
AZAD NAGAR, MANGO
JAMSHEDPUR- 832110
JHARKHAND, EAST SINGHBHUM, INDIA
E-mail : mahtabalampervez@gmail.com

Aalamiparwaz.com

Aalamiparwaz.com is the first urdu web magazine launched from Jamshedpur, Jharkhand. Users can submit their articles, mazameen, afsane by sending the Inpage file to this email id mahtabalampervez@gmail.com, aslamjamshedpuri@gmail.com