الجمعة, 13 كانون1/ديسمبر 2013 17:47

اردو کے فروغ کے لیے معاصر چیلنجز کو سامنے رکھنا ضروری : پروفیسرخواجہ اکرام الدین

Rate this item
(0 votes)

 اردو کے فروغ کے لیے معاصر چیلنجز کو سامنے رکھنا  ضروری:پروفیسرخواجہ اکرام الدین


 شعبۂ اردو ،میں قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر کا پریس سے خطاب

 (پریس ریلیز)
 میرٹھ12؍ دسمبر


                         اس میں شک نہیں کہ اردو زبان مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ کمپیوٹر، انٹر نیٹ اور مو بائل وغیرہ میں بھی اردو کے نئے نئے پروگرامس لانچ کیے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں قومی کونسل برا ئے فروغ زبان اردو نئی دہلی نے اہم خدمات انجام دی ہیں۔ انہی سب باتوں کے تعلق سے شعبۂ اردو میں ایک کانفرنس منعقد ہو ئی جس میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹرپروفیسر خواجہ اکرام الدین نے تفصیل سے رو شنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ اردو کو اگر فروغ دینا ہے تو معاصر چیلنجز کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔ موجودہ عہد میں تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ تعلیمی وسائل میں بھی زبردست تبدیلی آ ئی ہے۔ موجودہ عہد میں زبان کے سیکھنے اور سکھانے کے روایتی طریقوں کے ساتھ ساتھ نئے وسائل میں بڑی تیزی سے جگہ بنائی ہے۔جیسے آن لائن لرننگ۔ ڈیجیٹل اور کمپیوٹر ٹیکنا لوجی کی مدد سے تعلیم کو عام کرنے کی عالمی کوششیں ہو رہی ہیں۔ان ہی کے پیش نظر کونسل نے آن لائن اردو لرننگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آج کونسل کی آن لائن اردو لرننگ کے تحت پانچ ہزار سے زائد طلبہ و طالبات جڑے ہو ئے ہیں۔ان میں ہندوستان کے علا وہ سترہ ممالک کے طا لب علم شامل ہیں۔
اسی طرح اردو پیڈیا اور آن لائن اردو لائبریری سے بھی بڑی تعداد میں اردو احباب عالمی سطح پر مستفیض ہورہے ہیں۔ اس کے علا وہ کونسل نے اردو یونی کوڈ کے تیرہ فا ؤنڈ اور این رائیڈ کے لیے اردو کی بورڈ جاری کیا ہے جو عوامی مفاد میں مفت دستیاب ہے۔ اس کی وجہ سے اپنے مو بائل کو اردو زبان میں استعمال کرنا ممکن ہوا ہے۔ عنقریب یعنی دسمبر کے اواخر میں اردو او سی آر اور اردو سافٹ وئیر لانچ ہو نے ہیں۔جس کے ذریعے ڈیجیٹل کے تمام پلیٹ فارم پر اردو استعمال کرسکیں گے۔انہوں نے اردو زبان کے بڑھتے دائرے اور اثر کا ذکر کرتے ہو ئے مزید بتایا کہ کونسل کے رسالہ’’ اردو دنیا‘‘ کی ستائیس ہزار اور نئے رسالے ’’بچوں کی دنیا‘‘ جس کا محض چو تھا شمارہ سامنے آ یا ہے کی پچیس ہزار سے اوپر کاپیاں فروخت ہو رہی ہیں۔ یہ اپنے آپ میں ایک تاریخی بات ہے۔
اس مو قع پر صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر اسلم جمشید پوری نے خواجہ اکرام الدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اردو کے فروغ کے تعلق سے پروفیسر مو صوف نے جو معلومات فراہم کی ہیں وہ نہ صرف طلبا بلکہ اس خطے کے اردو نواز احباب کے لیے بھی امید افزاں ہیں۔ کیوں کہ اس وقت اردو کے مستقبل کو لے کر اردو احباب میں متعدد غلط فہمیاں بیٹھی ہوئی ہیں اور انہیں اردو زبان کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔جب کہ حقیقت یہ ہے کہ اردو جدید ٹکنا لوجی کے ذریعے ملک کی حدود سے نکل کر عالمی سطح پر اپنی پہچان اور انفرادیت قائم کرتی جا رہی ہے۔ 
اس مو قع پر این ،سی پی ،یو۔ ایل کے آفیسرڈاکٹر کلیم اللہ شعبۂ اردو کے استاد ڈاکٹر آصف علی اورڈاکٹر شاداب علیم نے بھی پریس سے خطاب کیا۔ 

Read 2047 times

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.

Latest Article

Contact Us

RAJ MAHAL, H. No. 11
CROSS ROAD No. 6/B
AZAD NAGAR, MANGO
JAMSHEDPUR- 832110
JHARKHAND, EAST SINGHBHUM, INDIA
E-mail : mahtabalampervez@gmail.com

Aalamiparwaz.com

Aalamiparwaz.com is the first urdu web magazine launched from Jamshedpur, Jharkhand. Users can submit their articles, mazameen, afsane by sending the Inpage file to this email id mahtabalampervez@gmail.com, aslamjamshedpuri@gmail.com