ادب کی تعلیم کے بغیر انسان ادھو را ہے : ڈاکٹر اسلم جمشیدپوری
میرٹھ پبلک گرلز اسکول، شاستری نگر،میرٹھ میں ”ادب پر ایک کوئز“ کا انعقاد
(پریس ریلیز)
میرٹھ26/ اگست2014ء
”ادب انسان کو زندگی گزارنے کے سلیقے سکھاتا ہے۔ ادب کی تعلیم کے بغیر انسان ادھو را ہے۔ دنیا کی تمام زبانوں کا ادب انسان کو سوچنے، سمجھنے اور غورو فکر کر نے دعوت دیتا ہے۔“ یہ الفا ظ صدر شعبہ اردو ڈا کٹر اسلم جمشید پوری کے تھے۔وہ میرٹھ گرلز پبلک اسکول، شاستری نگر میں ادب پر منعقد ایک کوئز میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ”شاعری، افسا نہ، ناول وغیرہ آج کے آلودہ ماحول میں تازہ ہوا کے مانند ہیں۔“
پرو گرام کی شروعات مہمان خصوصی ڈا کٹر اسلم جمشید پوری، مہمان ذ ی وقار محترم وکرم شاستری(ڈائریکٹر آف اسکول) اور محترمہ کیتکی سنگھ شاستری کے استقبال سے ہوا۔
کوئز میں اسکول کے چار ہاؤسز (۱) اہلییہ (۲) میتری (۳) سروجنی (۴) گارگی ہاؤس،نے حصہ لیا۔ ہر ٹیم میں چار ممبران تھے۔اردو،ہندی اور انگریزی ادب کے سوا لات پر مبنی اس ادبی کو ئز کی فاتح اہلییہ ہاؤس کی ٹیم رہی جب کہ میتری ہا ؤس کی ٹیم نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ مہمانان نے بچوں کو اسناد تقسیم کیں۔ اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر مر نالنی اننت نے مہمانوں کا استقبال اور نتائج کا اعلان کیا۔کوئز کا انعقاد محترمہ یا تیکا، مو نیکا اگر وال وغیرہ نے کیا۔
fulltext