Skip to main content

Aalamiparwaz

یو نائٹیڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن،میرٹھ(UPTA) کی سالانہ تقریبات31 اکتو بر کو

 یو نائٹیڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن،میرٹھ(UPTA) کی  سالانہ تقریبات31 اکتو بر کو ڈاکٹر اسلم جمشید پوری،شمبھو ناتھ شکل اور جتیندر سی راج کو دیے جائیں گے ایوارڈ (پریس ریلیز) میرٹھ29اکتو بر2013ء                   مورخہ31اکتو بر؍2013ء بروز جمعرات شام ۶؍ بجے بیگم پل زیرو مائل پر وا قع سینٹ جوزف انٹر کالج کے آڈیٹوریم میں یو نائٹیڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن(UPTA) میرٹھ اپنے چو تھے یوم تاسیس کے مو قع پر ایک ڈرا ما بعنوان’’ ایک اور درونا چاریہ‘‘ کے کھیلنے کا اہتمام کررہا ہے۔یو نائٹیڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن، میرٹھ نے اپنے چار سالہ سفر کے دوران شہر کے متعدد مقامات پر سماجی مسائل پر مبنی مختلف ڈرامے پیش کر کے تہذیبی وراثت اور اخلا قی قدروں کو فروغ دینے کا کار نامہ انجام دیا ہے۔جسے شہر کے غیور عوام کے ذریعے خوب سرا ہا بھی گیا ہے۔عوام کی اس پسنددیدگی نے ہمیں حو صلہ عطا کرنے کے ساتھ اس تحریک کو جا ری رکھنے کی ترغیب دی ہے۔یو نائٹیڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن،میرٹھ کی ان کامیاب پیش کشوں نے،میرٹھ کی بکھرتی رنگ منچ کی دنیا کو کامیابی سے ہمکنار کر نے کی سعی بلیغ کی ہے۔ اُپٹا کی...

یک روزہ ”نوجوان ڈاراما میلہ 19“کا انعقاد 14/ دسمبر 2019ء

یک روزہ ”نوجوان ڈاراما میلہ 19“کا انعقاد 14/ دسمبر 2019ء میں شعبہ اردو میں منعقد پریس کانفرنس سے پروفیسر اسلم جمشید پوری اور بھارت بھوشن شرما کا خطاب 29/ نومبر2019ء شعبہ اردو چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے پریم چند سیمینار ہال میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔شعبہء اردو پروفیسر اسلم جمشید پوری نے بتایا کہ بتاریخ 14/ دسمبر2019ء بروز شعبہ اردو چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی اور یونائٹڈ پروگریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن(اُپٹا) میرٹھ کے باہمی اشتراک سے یونائٹڈ پروگریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن کے دسویں یوم تاسیس کے موقع پر”نوجوان ڈرامہ میلہ2019ء“ اور اعزاز یہ پروگرام کا انعقاد نیتا جی’سبھاش چند بوس آڈی ٹوریم‘ میں ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ڈرامے کا مقصد نوجوانوں کو قومی و سماجی اقدار سے جوڑکر سیر و تفریح کے بامقصد طریقہ کار سے جوڑناہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سے ملحق ہوئے میرٹھ کے سبھی کالجز سے اس پروگرام میں حصّہ لینے کے لئے درخوات کی گئی ہے۔ یونائٹڈ پروگریسیو تھیئٹر ایسو سی ایشن (اُپٹا) کے صدر محترم بھارت بھوشن شرما نے بتایا کہ یہ ایسوسی ایشن اپنے یوم تاسیس کے موقع پر ہر سال ہندوستانی رنگ منچ کو اپنی بیش قیمتی قربانیوں کے ذریعہ نیا...

وقت کا احتساب : جہانگیر محمد

جہانگیر محمد جالے ، دربھنگہ ، بہار ہم ایک ایسے عہد اور دور جدیدسے گُذر رہے ہیں جہاں سیاہیوں سے لکھے ہوئے خطوط پارینہ داستان بن کر رہ گئے ہیں۔جہاں KEY BOARD پر اُنگلیاں تھرکتی ہیں اور دُنیا سمٹ جاتی ہے۔ الکٹرونک میڈیا نے ایک نیا معاشرہ تعمیر کردیا ہے، موبائل انٹرنیٹ اور سٹلائیٹ کے اس دور جدید میں ادب اور فنکار تماشائی بن کر ششدر رہ گئے ہیں۔ ایسے وقت میں کوئی سچا فنکار اُمید کی کرن کو روشن کرتا ہے تو یقیناًارود ادب سے والہانہ محبت رکھتا ہے اور یہ غماز ہے کہ وقت کے نبض پر اس کی اُنگلیاں ہیں اور وہ آسمان کے اُفق پر آفتاب ومہتاب کی تلاش وجستجو میں ایک ایسا باب رقم کرنا چاہتا ہے جس کے قلم کی روشنائی تمام حدودزُبان وادب اور تمام سرحدوں سے رابطہ قائم کر ناچاہتی ہیں یقینایہ قابل ترجیح اور قابل ستائش قدم ہے ،یہ بے لوث خدمت کا جذبہ اردو سے محبت اور تعمیر نو کی بنیادہے،یہ جنوں کا مسافر ایک توجہ طلب شخصیت ہی ہو سکتی ہے......میری مُراد مہتاب عالم پرویزؔ سے ہے ،جس نے سنگِ آہن کی سر زمین میں ’’عالمی پروا ز ‘‘کی بنیاد ڈال کر سب کو اپنا گرویدہ کر دیا ہے۔ یقیناًیہ قابلِ...

ہفت روزہ جشن سر سید تقریبات کا سلسلہ جاری

ہفت روزہ جشن سر سید تقریبات کا سلسلہ جاری (پریس ریلیز) میرٹھ15/ اکتو بر2015ء شعبہ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی اور سر سید ایجو کیشنل سو سائٹی، میرٹھ کے باہمی اشتراک سے منعقد ہو رہے ہفت روزہ جشن سر سید تقریبات کے چوتھے روز سر سید لیکچر سیریز کا اہتمام میرٹھ گرلز انٹر کالج میں کیا گیا جس کی صدارت کے فرائض ڈاکٹر اسلم جمشید پوری ؔنے انجام دیے۔مہمان خصوصی کے بطور محترمہ نایاب زہرا زیدی (صدر،سر سید ایجو کیشنل سو سائٹی، میرٹھ)موجود رہیں۔ جب کہ مقررین کے طور محترم ذیشان خا ن،ڈاکٹر فرحت خاتون اور حامد علی خاں (منیجر،میرٹھ گرلز انٹر کالج)شریک ہوئے۔نظامت کے فرائض آفاق احمد خاں نے بحسن و خوبی انجام دیے اور شکریے کی رسم فرزانہ بنت عاصم نے اداکی۔ پرو گرام کا آغازسے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ مہمانان کا پھولوں کے ذریعہ استقبال کیا گیا۔بعد ازاں مقرین نے سر سید احمد خاں کی حیات و خدمات پر روشنی ڈا لی۔اس مو قع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے ذیشان خان نے کہا کہ سرسید احمد خاں ایک نام ہی نہیں خود میں ایک پوری تحریک تھے۔انہوں نے جس وقت ہوش سنبھالا وہ ہندوستان کے لیے انتہائی نازک دور تھا،قوم...

ہر کامیاب انسان اور دنیا کی ہر ترقی کے پیچھے کسی نہ کسی استاد کا ہاتھ ہوتا ہے: پرو فیسر ایچ ایس سنگھ

ہر کامیاب انسان اور دنیا کی ہر ترقی کے پیچھے کسی نہ کسی استاد کا ہاتھ ہوتا ہے۔پرو فیسر ایچ ایس سنگھ سید اطہر الدین میمو ریل سو سائٹی کے زیر اہتمام پروفیسر اسلم جمشید پو ری ؔکو استقبالیہ و اعزاز                 (پریس ریلیز)                 میرٹھ: 16/مئی2018ء                 شعبہ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ کے پریم چند سیمینا ہال میں سید اطہر الدین میمو ریل سو سائٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر اسلم جمشید پوری کے پرو فیسرمنتخب ہو نے پر ایک استقبالیہ و اعزازیہ پرو گرام منعقد ہوا۔ جس کی صدارت سید اطہر الدین میمو ریل سو سائٹی کے نائب صدر سید معراج الدین نے کی۔مہمان خصوصی کے طور پر یو نیورسٹی کے نائب شیخ الجامعہ پروفیسر ایچ ایس سنگھ اور مہمانان ذی وقار کے بطوراسماعیل گرلز انٹر کالج کے منیجر ڈاکٹر سراج الدین احمد، سابق وزیر حکو مت اتر پردیش ڈا کٹر معراج الدین احمد اور جمعیت علمائے ہند کے شہر صدر حاجی جی ایم مصطفٰی شریک ہو ئے جب کہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر آصف علی، استقبالیہ اور تعارف سید اطہر الدین میمو ریل سو سائٹی کی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شاداب علیم اور شکریہ کی رسم تابش فرید نے ادا کی۔                 پرو گرام کا آ غاز مفتی راحت علی...

نیاز اختر کے افسانوی مجموعے’’بوڑھے برگد کا انت‘‘ کی رسم اجرا

 نیاز اختر کے افسانوی مجموعے’’بوڑھے برگد کا انت‘‘ کی رسم اجرا مونگیر:جواں سال افسانہ نگار نیاز اختر کے اولین افسانوی مجموعے’’بوڑھے برگد کا انت‘‘ کی رسم اجرا مورخہ ۱۸؍مئی ۲۰۱۳ء کو رہبر اردو لائبریری کے ریڈنگ ہال میں کہنہ مشق شاعر جناب شاہ محمد صدیقی کی صدارت میں پروفیسر اقبال حسن آزاد(صدر شعبۂ اردو،جے،آر،ایس کالج،جمالپور) کے دست مبارک سے انجام پذیر ہوئی۔تقریب کے آغاز میں مدرسہ تجوید القران کے معلّم حافظ منوّر نے کلام پاک کی تلاوت فرمائی۔اس کے بعد لائبریری کے سکریٹری الحاج شمیم اللہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔بعد ازاں نیاز اختر نے اپنا مختصر افسانہ’’تپتی زندگی‘‘سامعین کے گوش گذار کیا جسے بے حد سراہا گیا۔مجموعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب اقبال حسن آزاد نے فرمایا کہ نیاز اختر کبھی ان کے باضابطہ شاگرد نہیں رہے لیکن انہوں نے نیاز اختر کو مختصر افسانہ نویسی کے رموز و نکات سے ضرور آگاہ کیا اور ان کے شوق افسانہ نگاری کو پروان چڑھایا ۔اس طرح وہ ان کے حلقۂ شاگردی میں آگئے اور جس طرح ایک مالی کو اپنے لگائے ہوئے پودے کو لہلہاتے ہوئے اور سر سبز و شاداب دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اسی طرح نیاز اختر کی کامیابی دیکھ کر انہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ساتھ...

نیاز اختر کی کہانیوں کے اشاریے : اسلم بدر

 نیاز اختر کی کہانیوں کے اشاریے اسلم بدر دنیا کاہر انسان معلوم و غیر معلوم نفسیات کے ساتھ اپنی زندگی جیتا ہے۔ادب اور زندگی کے اٹوٹ رشتے کے سبب ، ادب بھی بغیرِ نفسیات تخلیق نہیں پا سکتا۔افسانوی ادب میں بھی اس کے اثرات سے نہ تو پریم چند بچ سکے ہیں، نہ منٹو ، نہ بیدی ، نہ گدی نہ ہی ہمارے شہر جمشید پور کے اختر آزاد ، انور امام، مہتاب عالم پرویز اور نہ ہی ’بوڑھے برگد کا انت‘ کے نیاز اختر۔الجھن اس وقت ہوتی ہے جب یہ نفسیاتی روئیے، کہانی پن کو تو کہیں دور پھینک دیتے ہیں اور افسانہ، محض نفسیاتی الجھنوں کا مکڑ جال بن کر رہ جاتا ہے۔ الجھنیں اُس وقت اور پریشان کرنے لگتی ہیں جب افسانہ نگار کسی خاص مصلحت کے تحت یادانشوری کا خود ساختہ بوجھ ڈھونے کے لئے یا ابیقوریت کی تقلید میں یا کبھی کبھی بس یونہی (تفنن طبع کی خاطر)نہایت ہی پیچیدہ راستوں پر نا معلوم منزل کی تلاش میں چل پڑتے ہیں اور چلتے رہتے ہیں۔ ان حالات میں فن تو شکار ہوتا ہی ہے ، ممکن ہے خود فنکار بھی شکار، بلکہ بیمار ہو جائے۔خصوصی طور پر آج کے افسانے اور افسانہ نگار اس چھوت کی بیماری...

نورالعین ساحرہ بطور افسانہ نگار اور نقاد:باسط آزر

نورالعین ساحرہ بطور افسانہ نگار اور نقاد:باسط آزر                         نور العین ساحرہ دو الگ طرح کی معاشرت سے براہ ِ راست متعلق ایک لکھاری ہے  اور جب بھی دو تہذیبیں ایک دوسرے کے مقابل کھڑی ہوتی ہیں ان میں انجذاب کا عمل شروع ہوتا ہے. یہی انجذاب جب  ایک تخلیقی صورت میں سامنے آئے تو اس میں انفرادیت پیدا ہونا کوئی  تعجب کی بات نہیں ۔                 ایلیٹ جب لکھاری کو اپنے سے پہلے لکھا گیا پڑھنے کا مشورہ دیتا ہے اور روایت کے ساتھ تنوع اور جدید عمل کی طرف بڑھنے کا کہتا ہے ، تو وہ ایک تناظر پیش کرتا ہے ، جس میں انفرادی صلاحیت کو بھی شامل کیا جاتا ہے اور خود ایلیٹ ایک ہی ثقافت یا کسی ملکی ادب کو پیش نہیں کرتا ، ہر تہذیب ہر جگہ لکھے جانے اور لکھنے والوں کو اپنی مٹی اور اپنے ادب سے جڑنے اور نئے ادبی ارتقا کی طرف دعوت دیتا ہے ۔ مارکسی تناظر آپ کو انسان پر ہونے والے ظلم اور ہر طرح کے جبر اور استحصال کا ادراک کرنے اور اسے تخلیقات میں پیش کرنے کی تحریک دیتا ہے...

نغمہ ناز مکتومی ؔ کے قلم سے….. : ایڈیٹرعالمی پرواز

نغمہ ناز مکتومی ؔ کے قلم سے.....نغمہ ناز مکتومیؔ ایڈیٹر ’’ عالمی پرواز ‘‘ہماری زندگی میں یکم فروری کا دن بڑی ہی اہمیت کا حامل رہا ہے۔یکم فروری محترم جناب مہتاب عالم پرویزؔ کی پیدائش کا دن ہے۔ ’’ عالمی پرواز ‘‘ جھارکھنڈ و بہا ر کے پہلے اردو پورٹل کی لانچنگ اسی دن ہونا تھی لیکن ڈھیر ساری مصروفیت کے باعث یہ پروگرام ایک دن تاخیر سے ہوا۔آپ تمام لوگوں کی میں بے حد مشکور ہوں کہ اس پروگرام کو آپ تمام لوگوں نے مل کر کامیاب بنایا ۔ ’’ عالمی پرواز ‘‘ کے لئے میں اُن تمام جذ بوں کو سلام کرتی ہوں۔کُچھ عطیے جو ہمیں وراثت میں ملے ہیں اور اُن کا اظہار ضروری ہے میرے والد محترم جناب محمد مکتوم شرطؔ ایک کُہنہ مشق شاعر ہیں۔ میرے ماموں جان محترم جناب جہانگیر محمد ایک اچھّے افسانہ نگار ہیں مگر اُنہوں نے خانقاہی روایت کے پیشِ نظر ادب کو سب کچھ نہیں بنایا ۔ ویسے ایک بات اور گوش گذار کردوں کہ مولانا محترم جناب زینُ ا لعابدین مرحوم جو سرکاری حکیم بھی تھے میرے والد محترم کے پھو پھا جان تھے اُن کے بڑے صاحب زادے محترم جناب خالد سیف اُللہ جو مفتی اور قاضی بھی ہیں،...

ناصر ملک کی ’’تریل‘‘۔۔۔ ایک مطالعہ تحریر: پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

  جناب ایڈیٹر صاحب! السلام علیکم و رحمتہ اللہ! خدائے لم یزل آپ کو معتبر رکھے۔  پچھلے دنوں معروف شاعر و افسانہ نگار جناب ناصر ملک کے شائع ہونے والے مجموعہ کلام ’’تریل‘‘ پر تبصرہ ارسال خدمت ہے۔ اسے ’’لہراں ادبی بورڈ لاہور‘‘ نے شائع کیاہے۔ کتاب   کی طباعت، سرورق، ترتیب اور متن اچھا لگا اِس لیے حقِ مطالعہ ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔ شامل اشاعت فرما کر شکریہ کا موقع دیجئے۔ آپ کاپروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین، لیہگورنمنٹ کالج، لیہ۔ موبائل: 0300-6767911 ناصر ملک کی ’’تریل‘‘۔۔۔ ایک مطالعہ تحریر: پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین    *تخلیقی ادب میں شاعری کا رتبہ سب سے بلند تصور ہوتا ہے۔ شاعری جہاں انسان کو فکر و شعور سے بہرہ مند کرتی ہے، وہاں اس کی حسنِ جمال کو بھی ترفع بخشتی ہے۔ شاعری میں لفظ و خیال کا امتزاج ایسی کیفیات کو جنم دیتا ہے جن کی بدولت قاری یا سامع روزمرہ کے دکھوں، المیوں اور تفکرات سے خود کو ایک لمحے کے لیے آزاد محسوس کرتا ہے۔ بطور خاص علاقائی زبانوں میں تخلیق ہونے والی شاعری میں ایک خاص طرح کی چاشنی، مٹھاس، کوملتا اور لطافت ہوتی ہے۔ سندھی، بلوچی، پشتو، سرائیکی اور پنجابی شاعری اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ علاقائی زبانوں کی شاعری میں جمالیاتی...

ناصر ملک کی ’’تریل‘‘۔۔۔ ایک مطالعہ : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین

            جناب ایڈیٹر صاحب!            السلام علیکم و رحمتہ اللہ! خدائے لم یزل آپ کو معتبر رکھے۔ پچھلے دنوں معروف شاعر و افسانہ نگار جناب ناصر ملک کے شائع ہونے والے مجموعہ کلام ’’تریل‘‘ پر تبصرہ ارسال خدمت ہے۔ اسے ’’لہراں ادبی بورڈ لاہور‘‘ نے شائع کیاہے۔ کتاب کی طباعت، سرورق، ترتیب اور متن اچھا لگا اِس لیے حقِ مطالعہ ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔ شامل اشاعت فرما کر شکریہ کا موقع دیجئے۔ آپ کاپروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین، لیہگورنمنٹ کالج، لیہ۔ موبائل: 0300-6767911 ناصر ملک کی ’’تریل‘‘۔۔۔ ایک مطالعہتحریر: پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین ۔۔۔*۔۔۔             *تخلیقی ادب میں شاعری کا رتبہ سب سے بلند تصور ہوتا ہے۔ شاعری جہاں انسان کو فکر و شعور سے بہرہ مند کرتی ہے، وہاں اس کی حسنِ جمال کو بھی ترفع بخشتی ہے۔ شاعری میں لفظ و خیال کا امتزاج ایسی کیفیات کو جنم دیتا ہے جن کی بدولت قاری یا سامع روزمرہ کے دکھوں، المیوں اور تفکرات سے خود کو ایک لمحے کے لیے آزاد محسوس کرتا ہے۔ بطور خاص علاقائی زبانوں میں تخلیق ہونے والی شاعری میں ایک خاص طرح کی چاشنی، مٹھاس، کوملتا اور لطافت ہوتی ہے۔ سندھی، بلوچی، پشتو، سرائیکی...

ناصر ملک کا شعری سفر :ہتھیلی کی روشنی میں : ڈاکٹرسید محمد یحیےٰ صبا

 ناصر ملک کا شعری سفر :ہتھیلی کی روشنی میں  ڈاکٹرسید محمد یحیےٰ صباپروفیسر شعبہ اردوکروڑی مل کالج دہلی یونیورسٹی برقی میل urisath@yahoo.comurisath@gmail.comMob:-+91-9968244001  بعض شخصیتیں ایسی ہوتی ہیں جن سے باتیں کرکے یا پھرجن کا ذکر خیر سن کر روحانی مسرت اور اطمینان قلب حاصل ہوتا ہے۔ایسی شخصیت اہل تصوف کے یہاں پیرو مرشد کی ہوسکتی ہے ۔اہل اسلام بالخصوص اہل علم کے نزدیک عالم باعمل کی ہوسکتی ہے۔یاپھر کوئی بھی شخص جسے اپنا آئیڈل تصور کر لیتا ہے ۔اسے قلب ونظر میں یہ مرتبہ عطاکردیتا ہے۔لیکن ایسی شخصیتیں بہت کم ہوتی ہیں جو مذکورہ بالامیں سے نہ ہوتے ہوئے بھی دلوں پر حکمرانی کرتی ہیں جن سے کمپیوٹرکے ذریعہ آن لائن اور فون پر گفتگو کرکے مسرت اور محبت کا احساس ہوتا ہے۔ جن کی تصویر دیکھ کراحترام وعقیدت کا جذبہ پیدا ہوتاہے اورجن کا ذکر خیر باعث اطمینان قلب ہوتاہے ۔دراصل ایسے اشخاص انتہائی بلند کردار اوراعلیٰ درجہ کے انسانی بالخصوص ،اسلامی اخلاقیات کے حامل ہوتے ہیں ۔حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی کو پورے شعور کے ساتھ نہ صرف فریضہ تصور کرتے ہیں بلکہ ہر وقت اسے عملی طور پر انجام دینے میں پس وپیش سے کام نہیں لیتے۔ستائش کی تمنا اور صلے کی پرواہ سے بے نیاز ہو...

ناصر ملک ۔۔۔ اپنی ماں بولی کا سوجھوان تحریر: خورشید بیگ میلسوی

 ناصر ملک ۔۔۔ اپنی ماں بولی کا سوجھوان تحریر: خورشید بیگ میلسوی      ناصر ملک دنیائے شعر و ادب میں نووارد نہیں بلکہ عرصہ دراز سے شعر و ادب سے وابستہ چلے آرہے ہیں۔ لطف کی بات یہ ہے کہ وہ بیک وقت اُردو اور پنجابی زبان کے شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خوب صورت ادیب بھی ہیں۔ ان کے کالم اخبار کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ ان کے ادیبانہ اسلوب کے تو ہم پہلے سے قائل تھے۔ اب ان کی شعری دنیا میں جھانکا تو مزید خوش گوار حیرت نصیب ہوئی۔ بلاشبہ جنوبی پنجاب کو ان جیسے قلم کاروں پر فخر ہے۔ ناصر ملک روشنی میں اندھیرے کی ’’بکل‘‘ مار کے بیٹھے تو انہیں پھولوں پر ’’تریل‘‘ کا پتہ چلا۔ دراصل نام نہاد روشنی لوگوں کو یہ بتاتی پھر رہی ہے کہ شکم کے فیصلے مانو، دل کے نہیں۔ روح کی پاکیزگی اور جسم کی آلودگی مل جائیں تو بھی انسان بنتا ہے اور جسم کی پاکیزگی اور روح کی آلودگی مل جائیں تو بھی انسان بنتا ہے۔ وہ اس روشنی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اس اندھیرے والی صبح کی آغوش میں جا بیٹھتے ہیں جب دونوں کے اشتراک کا موسم ہوتا ہے کیونکہ پھر روشنی کو یہ منافق...

نئے سال کی آپ سب کو مبارک باد: ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ

  2016 کی آمد پر "عالمی پروازڈاٹ کوم" "عالمی افسانوی کارواں" اور "اُردو آپریشن" کے قارئین اور  ناظرین کو صمیمِ قلب سے مبارکباد دیتا ہوں خدا کرے یہ سال آپ کی زندگی میں خوشیاں ہی خوشیاں بھر دے  اور ہر طرف امن و امان بحال رہے۔آمین -------------  ڈاکٹراسلم جمشیدپوری ابرار مجیب  رضوان واسطی  جہانگیر محمد  نغمہ نازمکتومیؔ   مہتاب عالم پرویزؔ  افروز سلیمی زیرِاہتمام  " عالمی پرواز .کوم "   www.aalamiparwaz.com...

نئے سال 2020ء کا استقبال : پروفیسر اسلم جمشید پوری

پروفیسر اسلم جمشید پوری  میرٹھ نئے سال  2020ء  کا استقبال                                  2019ء کے اُردو زبا ن و ادب کا سرسری جائزہ                   زمانہ ایک قدم اور آگے بڑھ گیا ہے۔ 2020ء دبے قدموں آگیاہے۔ 2019ء تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، مگر جاتے جاتے اپنے بہت سے نشانات نقش کر گیا ہے۔ نئے سال کا استقبال کرتے ہوئے گذشتہ سال پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ اُردو ادب کے تعلق سے یہ سال خاصا یاد گار رہا ہے۔ اسی سال پنجاب یونیورسٹی کے نصاب میں اُردو کو غیر ملکی زبان کے خانے میں رکھا گیا جس پر خاصا ہنگامہ بپاہوا تو بعد میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اس غلطی کی اصلاح کی۔ اسی سال دہلی کورٹ نے محکمہ ئ پولس کو اردو فارسی کے مختلف الفاظ استعمال نہ کرنے کا حکم جاری کیا۔ جس کے خلاف اردو والوں میں خاموشی چھائی رہی اور تا ہنوزیہ حکم کا لعدم نہیں ہوا۔ اتر پردیش اردو اکادمی کی ایوارڈ کمیٹی کے اُس فیصلے کی خاصی مخالفت ہوئی، جس میں انعامات کمیٹی کے چیئر مین اور دو ممبران کو بھی انعامات کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ نہ صرف اتر پردیش بلکہ ہندگیر...

نئی نسل کے معروف افسانہ نگار….. مہتاب عالم پرویزؔ اور ’’ عالمی پروازڈاٹ کوم ‘‘ کی فاضل مدیرہ نغمہ ناز مکتومی ؔ کو شادی کی اٹھارویں سالگرہ مبارک …..

    نئی نسل کے معروف افسانہ نگار           مہتاب عالم پرویزؔ            اور                                                               "عالمی پروازڈاٹ کوم "         "عالمی افسانوی کارواں"         "اُردوآپریشن"         کی فاضل مدیرہ        "اُردو گھرانہ" کی ڈائریکٹر محترمہ نغمہ ناز مکتو می ؔ           کو                                                                      شادی کی اٹھارویں سالگرہ         مبارک        خدا کرے تم دونوں         ملک اور ادب کی        خوب خدمت کرو        منجانب       ڈاکٹر اسلم جمشیدپوری        صدر       شعبہ اردو،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی       میرٹھ    ...

نئی نسل کے معروف افسانہ نگار….. مہتاب عالم پرویزؔ اور ’’ عالمی پرواز ‘‘ کی فاضل مدیرہ نغمہ ناز مکتومی ؔ کو شادی کی سولہویں سالگرہ مبارک

  نئی نسل کے معروف افسانہ نگار                     مہتاب عالم پرویزؔ                                                      اور          ’’ عالمی پرواز ‘‘ کی فاضل مدیرہ                                 نغمہ ناز مکتومی ؔ                               کو             شادی کی سولہویں سالگرہ                             مبارک                    خدا کرے تم دونوں                      ملک اور ادب کی                     خوب خدمت کرو                           منجانب:              ڈاکٹر اسلم جمشیدپوری                           صدر  شعبہء اردو،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی                     ...

مولانا محمد نجیب قاسمی کی دو کتابوں: "مختصر حج مبرور” و”تحفۂ رمضان المباک” اور عمرہ ویڈیو کا اجراء

 مولانا محمد نجیب قاسمی کی دو کتابوں: "مختصر حج مبرور"   و"تحفۂ رمضان المباک" اور عمرہ ویڈیو کا اجراء   مولانا محمد نجیب سنبھلی قاسمی کی چوتھی کتاب "تحفۂ رمضان المباک" وپانچویں کتاب "مختصر حج مبرور" کے اجراء کے ساتھ عمرہ کی ویڈیو کا افتتاح حضرت مولانا عبدالباری قاسمی کے بدست ۲۱ جون ۲۰۱۳ء بروز جمعہ ہوا۔ عمرہ کی یہ ویڈیو ۲۹ منٹ پر مشتمل ہے جس میں نئی ٹکنولوجی سے بھرپور فائدہ اٹھاکر عمرہ کی ادائیگی کے طریقہ کو بہت خوبصورت اور دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے تاکہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والے حضرات عمرہ کی ادائیگی کے طریقہ کو آسانی سے سمجھ سکیں۔ استفادہ عامہ کے لئے یہ ویڈیو (www.najeebqasmi.com) کے علاوہ Youtube پر بھی ڈال دی گئی ہے۔ اس ویڈیو کی مقبولیت پر حج کی ادائیگی کے طریقہ پر بھی مشتمل ویڈیو تیار کی جائے گی۔ ایک باصلاحیت ڈیزائنر جناب عالمگیر خان کی مسلسل کاوشوں کے بعد یہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ پاکٹ سائز کی کتاب "مختصر حج مبرور" میں مصنف کی سابقہ کتاب "حج مبرور" میں تحریر کردہ مسائل حج کو کسی حد تک اختصار کے ساتھ عام فہم زبان میں مرتب کیا ہے۔ "حج مبرور" کے اب تک تین ایڈیشن ۲۰۰۵ ؁ و۲۰۰۷...

مو جو دہ عہد کے ر ضو انؔ وا سطی میں ثا نی امیر خسروکی روح ہے۔ جہانگیر محمد

مو جو دہ عہد کے ر ضو انؔ وا سطی میں ثا نی امیر خسروکی روح ہے۔ جہانگیر محمد                   آ ہنی شہر میں سیدرضو ان وا سطی کا شمار عصر حا ضر کے ممتاز و معروف شاعروں اوراد یبو ں میں ہو تا ہے ۔آپ وا سطی خاندان کے مشہور علمی خا ندان سے تعلق ر کھتے ہیں ۔یہ خا ندان جمشید پو ر میں عز ت وا حترام کی نگا ہو ں سے دیکھا جا تا ہے ۔ آ پ کی پیدائش ۱۰ جون ۱۹۴۶ جمشید پور میں ہوئی ۔ر ضو ان وا سطی اقلیم نثرکے شہر یا ر توقا در الکلا می شا عر ی کے تا جدا رہیں۔ز با ن و بیان پر ان کو د سترس حاصل ہے ۔ان کی کئی نگار شا ت اردو ادب نیز ہندی وانگر یزی میں بھی اپنا جلو ہ دکھا چکی ہیں ۔ان کی حا لیہ تصنیف ’’سچ ‘‘ اور ’’آ ٹو گر اف ‘‘ اردو ادب کا پیش قیمت سر ما یہ ہے ۔ٖصاف ستھری زبان ، عمدہ اسلو ب بیان ،معنو ئیت اور افکار سے لبر یز۔ان کے کئی ادبی ثہ پا رے منظر عا م پر آ چکے ہیں ۔اردو...

مہتاب عالم پرویزؔ کے گرم افسانے MAHTAB ALAM PERVEZ KE GARM AFSANE : رضوانؔ واسطی

  مہتاب عالم پرویزؔ کے گرم افسانے    MAHTAB ALAM PERVEZ KE GARM AFSANE    از:...رضوانؔ واسطی          برسوں قبل کی بات ہے ایک دن ٹاٹا اسٹیل شعبہ تعلیم کے ایک اعلیٰ افسر نے مجھے بلا کر کہا۔”رضوان صاحب! آپ کا تعلق ساہتیہ سے ہے، ذرا اس کتاب کو دیکھئے، خاص طور پر پنسل سے نشان شدہ سطروں کو...، ایک گارجین کی شکایت ہے کہ یہ اشلیل(فحش) کتاب ان کے بیٹے کو اپنے کلاس میں اول آنے کے سلسلے میں بطور انعام دی گئی ہے۔“ انہوں نے اپنے کیبنیٹ کے دراز سے ایک لفافہ نکالااور اس میں سے جو کتاب نکالی وہ سعادت حسن منٹو کا واحد ناول ’ بغیر عنوان‘ تھا..میں نے کہا۔”سر، اسے پڑھنے کی کیا ضرورت ہے، اسے میں اسی وقت پڑھ چکا ہوں جب میں خود ہائی اسکول کا طالب علم تھا۔یہ اردو کے اس ا فسانہ نگار کی کتاب ہے جسے لوگ شہنشاہِ افسانہ کہتے ہیں۔ دنیا کے عظیم افسانہ نگاروں کی صف میں کھڑے کئے جاتے ہیں، یہ ان کا واحد ناول ہے۔ ہاں یہ صحیح ہے کہ کچے ذہنوں کے بچوں کو یہ کتاب پڑھنے کے لیے نہیں دینی چاہئے تھی، بچے غلط اثر لے سکتے ہیں۔میں دیکھو ں گا کہ ایسا کیوں...