Skip to main content

Aalamiparwaz

 

 مہتاب عالم پرویز ؔ کی منتخب کہانیاں

 MAHTAB ALAM PERVEZ KI MUNTAKHIB KAHANIYAN

 

                        مہتاب عالم پرویز ؔنے 1985ء سے اپنے افسانوی سفر کا آغاز کیا۔ تقریباً  30سال کے اپنے افسانوی سفر میں مہتاب عالم پرویز ؔنے بڑے نشیب و فراز دیکھے۔کبھی کہانی ان کے اندر اٹھکھیلیاں کرتی، کبھی انگڑائیاں لیتی تو کبھی وہ کہانی سے عشق فرمانے لگتے۔اور کبھی ایسا ہوتا کہ دونوں کے درمیان ہجر اپنے پاؤں پسارنے لگتا۔کہانی اور پرویزؔ کے درمیان کے یہ تعلقات گذشتہ ایک دہائی تک بالکل ختم سے ہوگئے تھے، لیکن اِدھر پرویز ؔنے پھر سے مراجعت کی ہے۔ اور مہتاب عالم پرویز ؔنام کا افسانہ نگار اپنے علم و فن سے ایوانِ افسانہ میں زلزال ثابت ہوا۔

                    کئی کہانیوں میں ان کے اسلوب نے جدید لب و لہجہ سے انہیں انفرادیت عطا کی ہے۔پرویز ؔکی کہانیوں میں خوبصورت جملے، عمدہ تشبیہات و استعارے اور تراکیب قاری کو جہاں زبان کا لطف عطا کرتی ہیں، وہیں تحیر و تجسس، لطف و انبساط، کیف و سرور اور دلکشی و لگاؤ، کہانی اور قاری کے فاصلوں کو ختم کرکے، افسانے میں دلچسپی کے عناصر تخلیق کرتی ہیں۔مہتاب ؔنے شہر آہن کی فضا ؤں میں آنکھیں کھو لیں، قلم سنبھا لا اور واقعات کو قصے اور کہا نیوں کا لباس عطا کیا۔ پھر عمر کا ایک بڑا حصہ خلیج کے ریگ زاروں میں گذا را……سنگ، آہن، سفر،پرندہ، پرواز، ریگستان،نخلستان، وطن سے دوری، اپنوں کی بے پناہ محبتیں، قربتوں اور فاصلوں کے درمیان جھولتی زندگی، تنہا ئی،اندرون کا سفر، شناخت اورباز یافت کا مسئلہ وغیرہ ایسے مو ضو عات ہیں جن سے پرویز ؔکا سامنا ہمیشہ ہو تا رہا ہے۔ یہی باعث ہے کہ پرویزؔ کی کہا نیوں میں کچھ اشیاء نے مستقل علامت کی صورت اختیار کرلی ہے۔ پرندہ، پرواز، ریت، کبوتر،باز، سفر……. ان کے یہاں صرف الفاظ کی صورت استعمال نہیں ہو ئے ہیں بلکہ گنجینہ معنی کا طلسم کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ لفظ اپنے اندر معنی کی پوری کائنات رکھتا ہے شرط لفظ کے در، وا کر نے کی ہو تی ہے معنی کا طلسم خود ظا ہر ہو نے لگتا ہے۔ پرویز ؔکی متعدد کہا نیاں اس کی عمدہ مثال کہی جا سکتی ہیں۔

                                                                                                                                                                            ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ 

 

 

fulltext

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے