Skip to main content

Aalamiparwaz

 پروفیسر اصغر وجاہت، محترم دنیش اہلاوت اور ڈاکٹر عابد زیدی  کواُپٹا نیشنل ایوارڈ2015ء

 شعبہ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ اور یونائیٹڈ  پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن کا پریس کانفرس میں اعلان

 

                میرٹھ6/نومبر2015ء

                شعبہ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ اور یونائیٹڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن کے مشترکہ اہتمام میں بتاریخ 7/ نومبر2015ء بروز ہفتہ بمقام شنکر آڈیٹوریم،ڈی این پی جی کالج، میرٹھ میں شام پانچ بجے یونائیٹڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن کے چھٹے یوم تاسیس کے موقع پر ایک شاندار پروگرام منعقد ہو گا جس میں معروف ادیب و ڈراما نگار پروفیسر اصغر وجاہت کو”اُ پٹا بھارتیندو ہریش چندر نیشنل ایوارڈ2015ء“،مشہور ہدایت کار اداکار محترم دنیش اہلاوت ”اُپٹا حبیب تنویر نیشنل ایوارڈ2015ء“ اور مشہور مصورہ ڈاکٹر عابد زیدی کو”اُپٹا امرتا شیر گل نیشنل ایوارڈ2015ء پیش کیے جائیں گے۔

                اس مو قع پر بطور مہمان خصوصی کمشنر میرٹھ محترم آلوک سنہا(آئی اے ایس) شریک ہوں گے۔ جب کہ شمع افروزی کی رسم چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی کے نائب شیخ الجامعہ پروفیسرایچ ایس سنگھ،سرسوتی پوجا محترم سنیل کمار وادھوا اور صدارت کے فرائض ڈ ا کٹر تریوینی شرما(پرنسپل ڈی این پی جی کالج، میرٹھ) انجام دیں گے۔مہمانان ذی وقار کے طور پر پرو فیسر کے کے شرما(معروف تاریخ داں)،محترم نیرج شرما(معروف سیریل پروڈیوسر و ڈائریکٹر)، محترم اشوک سدھا کر،پنڈت سنیل کوشک اور مہمان مکرم کے بطور محترم منیش جین(روی پاکٹ بکس)،محترم منوج شکلا(سنجیونی کلاسز)، محترم ورون اگر وال(ایم۔ڈی ایڈ کو ڈولپر) اور محترم آشیش گوتم(آئی آئی ایم ٹی،ایف ایم) موجود رہنے کا امکان ہے۔یہ معلومات  یونائیٹڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن کے صدر بھا رت بھوشن شر ما نے پریس کانفرنس میں فرا کرا ئیں۔

                ایسو سی ایشن کے سر پرست ڈا کٹر اسلم جمشید پوریؔ نے ایسو سی ایشن کے مقاصد کی وضا حت کرتے ہو ئے کہا کہ سماج میں نفرت دن بدن بڑھتی جارہی ہے جسے دور کرنا سماج کے ہر فرد اور گروپ کا فریضہ ہے۔ ایسو سی ایشن بھی اپنے ڈراموں کے ذریعے اس پیغام کو عام کررہی ہے،اس نے اب تک جو ڈرا مے اسٹیج کیے ہیں ان میں سے ”جس نے لا ہور نئیں دیکھیاں وہ جنما نئیں“ جیسے کئی ڈرا موں کابنیادی مقصد یہی پیغام ہے۔

                کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ڈا کٹر آصف علی نے بتایا کہ اس موقع پر بنگال کے معروف کہانی کار سمریش بسو کی مشہور کہانی ”آداب“ پر منحصر ڈراما ’کالی رات کے ہم سفر‘ اسٹیج کیا جائے گا جس کا مقصد سماج میں بڑھ رہی منافرت کو کم کرنا ہے۔اس میں ہیمنت گویل، راشد یوسف، پروین پانڈے، چندر پرکاش بھاسکر اہم کردار ادا کریں گے۔موسیقی انل شر ما،میک اپ اور اسٹیج کی سجاوٹ عابد سیفی اور ساجد لوی کی ہو گی جب کہ ڈا ئریکشن بھا رت بھوشن شرما کا ہو گا۔

                پریس کا نفرنس میں ڈا کٹر شاداب علیم، انل شر ما، ہیمنت گو یل، سریندر شرما اور راشد یو سف مو جود رہے۔

fulltext

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے