Skip to main content

Aalamiparwaz

بسم اللہ الرّحمن الرّحیم

حمد 
محمدمکتوم شرطؔ 
ؔ سہسولی ، اورائی ، مظفر پور

اے خُداہم نے نہ دیکھا تو یہ نادانی تھی
ہر طرف تیرے ہی جلوؤں کی فراوانی تھی

ہم سے معصوم گُلوں پر ہی یہ آفت کیسی
خطۂ ہند بھی تیری ہی گُلستانی تھی

تیرے دربار میں ہم رو بھی دےئے ہیں اکثر
ہم کو بھی چند گُناہوں کی پشیمانی تھی

کاش یہ جاں تیرے قدموں پر نچھاور جاتی
جان تو جان ہے حیلے سے کبھی جانی تھی

اُس نے روشن کیا اے شرط ؔ چراغِ ایماں
خان ۂدل میں تو پہلے سے ویرانی تھی

fulltext

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے