” ریت پر کھینچی ہوئی لکیر “ پر یو پی اُردو اکادمی کا انعام
میرٹھ : 23 جون : اُتر پردیش اُردو اکادمی،لکھنونے گذشتہ دنوں 2011 ، 2012 اور 2013 کی کتابوں پر انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔ 2011 کے لئے یوپی اُردو اکادمی نے نئی نسل کے معروف افسانہ نگار محترم مہتاب عالم پرویزؔ کے پہلے افسانوی مجموعے ” ریت پر کھینچی ہوئی لکیر“ کو انعام کے لئے منتخب کیا ہے۔اُتر پردیش اردو اکادمی صاحبِ کتاب محترم مہتاب عالم پرویز ؔکو ……. انعام پانچ ہزار روپے اور سند پیش کرے گی۔
خوشی کے اس موقع پر جمشید پور اور میرٹھ کے احباب پروفیسر ساغر بر نی ، رضواں واسطی ، جہانگیر محمد ، اختر آزاد ؔ، نغمہ ناز مکتومیؔ ( ایڈیٹرعالمی پرواز. کوم ) ڈاکٹر اسلم جمشید پوری وغیرہ نے مہتاب عالم پرویز ؔ کو صمیمِ قلب سے مبارک باد دی ہے۔
مرسلہ
ڈاکٹر اسلم جمشید پوری
ممبر اُتر پردیش اُردو اکادمی
fulltext