Skip to main content

Aalamiparwaz

   افسانوی مجموعہ   ” بازگشت "

   ” بازگشت ”   مہتاب عالم پرویزؔ

    BAZGASHT  BY MAHTAB ALAM PERVEZ

 

                اربابِ نقد و نظر کی آراء اور جانچ پرکھ سے قطع نظر یہ بات پوری ادبی ذمہ داری کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ مہتاب عالم پرویز ؔکے افسانے اپنی تخلیقیت، زبان و بیان اور اثرپذیری کے تناظرمیں عصری اُردو فکشن میں مثبت اہم اور خوش آئند اضافہ ہیں۔ مہتاب عالم پرویزؔکے افسانے یہ باور کرا دیتے ہیں کہ مصنف کا تخلیقی اور فکری اُفق، وسیع، انسانی و سماجی شعور پختہ اور اسلوبِ نگارش بلیغ و دل پذیرہیں۔ مہتاب عالم پرویز ؔاپنے گردوپیش کے جیتے جاگتے کرداروں کے غموں، مسرتوں، حسرتوں، آرزوؤں اور جذبوں کو کہانیوں میں پروکر اتنی سچائی اور ایمانداری سے بیان کرتے ہیں کہ انسانی احساسات کی دھڑکنیں اور روح کی سانسیں صاف صاف سنی جاسکتی ہیں۔ مہتاب عالم پرویزؔ  کے افسانے یقینا اس عہد کے بہترین افسانوں میں شمار کیے جائیں گے او راس لحاظ سے بھی مہتاب عالم پرویزؔ کی افسانہ نگاری کی انفرادیت کو تسلیم کیا جائے گا کہ وہ اُردو افسانے کی مروّجہ تکنیک، ہیئت اور فنّی اُصولوں سے تجاوز کیے بغیر تشبیہات، استعارات اور علائم کے وسیلے سے کہانی کہنے کا فن جانتے ہیں۔ مہتاب عالم پرویزؔ ؔکے فن کی سب سے بڑی شناخت یہی ہے۔ ادبیات کے وسیع مطالعے اور غیر معمولی قوتِ مشاہدہ، حساس ذہنِ دور رس نگاہ کے بغیر ایسی صلاحیت حاصل نہیں ہوتی۔ مہتاب عالم پرویزؔ کو پڑھنے والے یہ اندازہ بہ آسانی لگا سکتے ہیں کہ مشرقی اور مغربی سماجیات و فلسفہ پر ان کی گہری نظر ہے۔ مہتاب عالم پرویزؔ چوتھائی صدی سے لکھ رہے ہیں اُن سے اور بھی بہت سی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں۔ ایک عام قاری کی حیثیت سے میرا ایقان ہے کہ مہتاب عالم پرویزؔ کا یہ افسانوی مجموعہ اُردو افسانہ کی نئی لوحِ تاریخ پر نقش کا لحجر ثابت ہوگا۔

                                                                                    فاروق ارگلی                

 

fulltext

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے