الجمعة, 02 حزيران/يونيو 2017 13:05

اعتبار : ناصر ملک

Rate this item
(0 votes)

 اعتبار

 ناصر ملک

 

             "چندا! آج میری زندگی کا سب سے اہم دن ہے کہ میں نے تمہیں فتح کر لیا ہے۔ فتح کرنے کی فلاسفی بھی بہت عجیب ہے۔ فتح کرنا درحقیقت فتح ہونا ہے۔ میں نے تمہیں اور تم نے مجھے فتح کر لیا اور شبِ وصال کو ہمارا مقدر کر دیا۔ فتح کے بعد رگ و پَے میں اترنے والی تھکن نشہ کا مقام رکھتی ہے۔ میں نشے میں ہوں۔ تم نشے میں ہو۔ یہ کمرہء عروسی عشق کا مے کدہ ہے۔ یہ ہاتھ جامِ جہاں ہیں اور خراجِ عشق کو مے کا کردار سونپا گیا ہے۔ کیا تم میری کسی بات سے اختلاف کرو گی؟" سرخ کامدار عروسی گھگرے میں اثباتی ہل چل ہوئی۔ "چندا! ہمارا ملن خدا نے لکھا تھا۔ لکھے پر یقین آ گیا۔ میں لاہور کا باسی ہوں۔ تمہارا خمیر شجاع آباد کی مٹی سے اٹھا ہے۔ میں نے آج تک شجاع آباد اور تم نے لاہور نہیں دیکھا۔ اس کے باوجود ہمارا عشق نہ صرف تخلیق پایا بلکہ تشکیل و تکمیل بھی پا گیا۔ اس کے لیے میں جی جان سے فیس بک کا شکرگزار ہوں جس نے ہمارا نہ صرف تعارف کرایا، بلکہ ہمیں وصال کی اس دولت سے بھی مالا مال کر دیا۔" گھگرے کے اندر کہیں سانس کی ڈوری جذبات کی آنچ پر سلگ کر سمٹنے لگی۔ "چندا! میں شاعر ہوں، مجھے دنیا سے رابطوں کی بہرحال ضرورت ہے ، اس لیے فیس بک کو ذریعہ تشہیر بنانا میری مجبوری ہے۔ سو میں اس کو بادلِ نخواستہ استعمال کرتا رہوں گا۔ تم اب نئی زندگی گزارنے جا رہی ہو۔ ابھی ناپختہ ہو۔ فیس بک کی چیپ رومانوی دنیا تمہیں خراب کر دے گی۔ اس لیے نئی اور پر اعتماد زندگی گزارنے کے لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس رات کی تھکن کو بدن میں سجائے ہم دونوں اُٹھیں، لیپ ٹاپ کھولیں اور تمہارا اکائونٹ بند کر دیں۔کم آن ! " گھگرا سرسرایا۔ اسی سرسراہٹ میں سسکی کی مدھم سی آواز دب گئی۔ گگگگگ

Read 2760 times

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.

Latest Article

Contact Us

RAJ MAHAL, H. No. 11
CROSS ROAD No. 6/B
AZAD NAGAR, MANGO
JAMSHEDPUR- 832110
JHARKHAND, EAST SINGHBHUM, INDIA
E-mail : mahtabalampervez@gmail.com

Aalamiparwaz.com

Aalamiparwaz.com is the first urdu web magazine launched from Jamshedpur, Jharkhand. Users can submit their articles, mazameen, afsane by sending the Inpage file to this email id mahtabalampervez@gmail.com, aslamjamshedpuri@gmail.com