افسانہ لکشمن ریکھا کے پارمہتاب عالم پرویزؔ کویت ٭میری آنکھیں جواں ہیں۔ رِم جھم رِم جھم بارش کی بوندوں کی طرح خواب اُترنے لگے ہیں۔ فیوزن کا عمل--- پھیلتا اور سکڑتا سورج۔ رات کی سمٹتی ہوئی سیاہی--- اندھیرے سے پھوٹتی ہوئی سورج کی کرنیں۔ شبنم کا رس پیتی ہوئی نیم شگفتہ کلیاں --- بادلوں کی اوٹ سے جھانکتا چاند--- اپنے گیسو پھیلاتی ہوئی سرمئی شام --- پیڑوں پہ لدے سُرخ انار--- سمندر میں ڈوبتا گرم سورج اور چہار سمت پھیلا…