کوکھ شائستہ فاخری کسی جادوگر کے طلسمی تماشے کاکردار بنی وہ جل دھارا کے بیچوں بیچ کھڑی تھی۔اس کے دونوں گداز سینوں سے ٹپکتی ہوئی دودھ کی ننھی ننھی بوندیں جل کے دھارا میں دودھیا نقطے کی شکل میں پھیل رہی تھیں۔چندقطرے سوکھی پیاسی زبان کی خوراک بھی بن رہے تھے۔یہ زبان تھی اس ننھی جان کی جو پچھلے دو چار دنوں سے بستی والوں کے لئے ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی تھی۔ ایک لا ینحل مسئلہ۔۔۔اپنے بازوؤں میں بچی…