الحاج محمد بشیر شاد Athens, Greece شجر تنہا سرسبز پہاڑی سلسلوں میں وادیوں کی پہچان ان کے باسیوں سے ہوتی ہے۔ وہاں کے رہنے والے اپنی اور اہل و عیال کی بودوباش اپنی بساط کے مطابق کرتے ہیں۔ کھلی معطر آب و ہوا میں آلودگی کی ملاوٹ نہیں ہوتی۔ پہاڑوں کی چوٹیوں سے پھسلتا پانی کا ریلا ڈھلوان تک رسائی کرنے سے پہلے پہلے آبشار کی صورت اختیار کر لیتا ہے ،ترنم کی راحتیں میسر آتی ہیں اور انمول گیتوں…