پروفیسر اسلم جمشید پوری ؔ جرمنی کے دورے پر روانہ
(پریس ریلیز)
میرٹھ: معروف افسا نہ نگار، فکشن نا قد اور صدر شعبہ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی پرو فیسر اسلم جمشید پوریؔ، اردو انجمن برلن، جرمنی کی دعوت پر جرمنی کے لیے روا نہ ہو گئے ہیں۔
اردو انجمن برلن، گذشتہ40/ برسوں سے جرمن میں اردو زبان و ادب کے فروغ اور بقا کے لیے سر گرم عمل ہے۔ محترم عارف نقوی کے زیر سر پرستی، انجمن کی پو ری اردو دنیا میں خاص پہچان ہے۔ انجمن ہر سال ایک بین الاقوامی پروگرام منعقد کرتی ہے جس میں یو روپ کے علاوہ ہندو پاک کے اسکالرز کو مدعو کیا جاتا ہے۔
اردو انجمن، اس سال معروف فکشن نگاروں احمد ندیم قاسمی اور رضیہ سجاد ظہیر پر یکم جولائی2018ء کو یک روزہ سیمینار منعقد کررہی ہے۔ سیمینار میں مہمان خصوصی کے حیثیت سے پروفیسر اسلم جمشید پوری ؔکو مد عو کیا ہے۔
پروفیسر اسلم جمشید پوریؔ سیمینار میں شرکت کریں گے اور جرمنی میں مختلف مو ضوعات پر لکچر بھی دیں گے۔ ساتھ ہی ان کے اعزاز میں شامِ افسا نہ اور مشاعرے کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔
واضح ہو کہ پروفیسر اسلم جمشید پوریؔ کا شمار نئی نسل کے اہم فکشن ناقدین میں ہو تا ہے۔ فکشن تنقید پر ان کی تقریبا نصف درجن اہم کتب شا ئع ہو چکی ہیں۔ ا س مو قع پر شعبہ اردو کے اساتذہ، احباب اور میرٹھ کے معززین نے انہیں مبارک باد دی ہیں۔