السبت, 24 تشرين2/نوفمبر 2018 20:34

اسلم جمشید پوری کا افسانوی اسلوب متاثر کرتاہے:پروفیسر شاداب رحمانی

Rate this item
(0 votes)

 

اسلم جمشید پوری کا افسانوی اسلوب متاثر کرتاہے:پروفیسر شاداب رحمانی


فکشن گروپ کراچی کے زیراہتمام”ایک شام اسلم جمشید پوری کے نام“کا انعقاد
کراچی:(۲۲/نومبر)پروفیسر اسلم جمشیدپوری کا اافسانوی اسلوب متاثر کرتا ہے۔انہوں نے کولاژٹکنک کا کامیابی سے استعمال کیاہے،جس طرح کیمسٹری میں جراثیم نیوکلیس سے باہر ہوجاتاہے وہ وجود کردیتا ہے،ٹھیک اسی طرح کولاژٹکنک میں بھی ہر واقعے کا مرکزی خیال سے اندرونی ربط کہانی کو پاور فل بناتاہے۔آدھی ادھوری کہانی خود کلامی کے ساتھ آگے بڑھتی ہے اور قاری کوبے حد متاثر کرتی ہے۔یہ الفاظ شعبہ اردو کراچی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور صدرمحترم ڈاکٹر شاداب رحمانی کے تھے۔وہ میرٹھ سے تشریف لائے ہندوستان کے معروف افسانہ نگار اور فکشن ناقد پروفیسر اسلم جمشید پوری کے اعزاز میں فکشن گروپ کراچی کے زیر اہتمام ایک شام اسلم جمشیدپوری کے نام سے بہ طور صدر خطاب کررہے تھے۔
معروف شاعر و ناقد صبااکرام کے دولت کدے،گرے گارڈن گلشن جوہر، کراچی پر منعقدہ پروگرام میں پروفیسر اسلم جمشید پوری کا تعارف کراتے ہوئے ناظم جلسہ صبا اکرام نے کہاکہ اسلم جمشید پوری اس وقت نہ صرف ہندوستان بلکہ اردو دنیاکے انتہائی متحرک،فعال ادبی شخصیت ہیں،وہ نئی نسل کے نمائندہ افسانہ نگار اور فکشن ناقد ہیں۔ان کے افسانے اور تنقید پاکستان میں پابندی سے شائع ہوتی رہتی ہے۔اس موقع پر اسلم جمشید پوری نے دو افسانے آدھی رات اورآدھی ادھوری کہانی سنائے جنہیں باذوق سامعین نے پسند کیا۔
معروف افسانہ نگار وناقداے فہام نے افسانوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مصوری کی ایک اصطلاح کولاژ ہے۔اسے افسانے میں بھی برتا جاتا ہے۔ اسلم جمشید پوری نے اسے افسانے میں خوبصورتی سے استعمال کیاہے۔صفدرصدیقی رضی نے کہاکہ کہانی میں حالات کو اس طرح پرویاگیاہے کہ دلچسپی آخر تک بنی رہتی ہے۔افسانے کا اسلوب اسے مزید مستحکم کرتا ہے۔پروفیسر شکیل احمد خان نے کہاکہ آدھی ادھوری کہانی میں نے کسی رسالے میں پڑھی ہے،اس طرح کے افسانوں میں مرکزی کہانی نہیں ہوتی،بس مرکزی خیال ہوتا ہے،سارے واقعے مرکزی خیال سے مربوط ہیں۔افسانہ نگار امین الدین نے کہاکہ اسے صرف ہندوستان کی کہانی نہیں کہہ سکتے یہ پاکستان کی بھی کہانی ہے،اس طرح کے واقعات یہاں بھی ہوتے رہتے ہیں۔”رنگ ادب“ کے مدیر فکشن ناقد شاعر علی شاعر نے کہاکہ حالات حاضرہ پر اچھی کہانی ہے،اس طرح کی کہانی ابھی ہمارے یہاں نہیں لکھی جارہی ہے۔راشدعزیز نے افسانے کو ایک عمدہ افسانہ قرار دیا۔
نشست کے آخر میں اسلم جمشید پوری کے ایک اور افسانہ”خداکے نام خط“بھی سناگیا۔اس موقع پر ابتہاج الحق نے شکریے کی رسم اداکی اور پر تکلف عشائیہ پر نشست کا اختتام ہوا۔

Read 1028 times

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.

Latest Article

Contact Us

RAJ MAHAL, H. No. 11
CROSS ROAD No. 6/B
AZAD NAGAR, MANGO
JAMSHEDPUR- 832110
JHARKHAND, EAST SINGHBHUM, INDIA
E-mail : mahtabalampervez@gmail.com

Aalamiparwaz.com

Aalamiparwaz.com is the first urdu web magazine launched from Jamshedpur, Jharkhand. Users can submit their articles, mazameen, afsane by sending the Inpage file to this email id mahtabalampervez@gmail.com, aslamjamshedpuri@gmail.com