الجمعة, 01 كانون2/يناير 2016 11:29

امارت شرعیہ کی طرف سے غرباء ومساکین کے مابین کمبل کی تقسیم

Rate this item
(0 votes)

امارت شرعیہ کی طرف سے غرباء ومساکین کے مابین کمبل کی تقسیم


              ملک کے مشہورادارہ، دینی وشرعی عدالت، مذہبی وفلاحی تنظیم” امارت شرعیہ“ بہار، اڑیسہ وجھارکھنڈ پھلوری شریف پٹنہ کے ذیلی دفتر ”امارت شرعیہ“ آزاد نگر، جمشیدپور میں آج کئی دنوں سے غرباء ومساکین کے درمیان موسم سرما کے موقع پر کمبلوں کی تقسیم کرتے ہوئے شہر کے قاضی شریعت مولانا سعود عالم قاسمی صاحب نے فرمایا کہ امارت شرعیہ جہاں مسلمانوں کی ملی وحدت اور اجتماعی نظام کی عملی شکل اور مذہبی وفلاحی تنظیم ہے، جوتبلیغ ودین، تنظیم ملت، قانون شریعت کے نفاذ، دینی تعلیم کی اشاعت، عصری اور ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ، مسلمانوں کی معاشرتی اصلاح اور ان کے مذہبی حقوق کی حفاظت جیسے محاذوں پر ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہے،وہیں پرامارت شرعیہ یتیموں، بیواؤں اور غرباء ومساکین کے درمیان ہر سال موسم سرما کے موقع پر کمبلوں کی تقسیم اسی طرح نادر لڑکیوں کی شادی اور دوسرے اہل حاجت کی امداد کرتی آرہی ہے، فلاحی کاموں کے متعلق مولانا افروز سلیمی القاسمی معاون قاضی دار القضاء امات شرعیہ جمشیدپورنے فرمایا کہ امارت شرعیہ کے بنیادی مقصدوں میں غرباء ومساکین کابر وقت امداد کرناہے،اور اس کے اخلاص ہی کا نتیجہ ہے کہ آج الحمدللہ امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ وجھارکھنڈ اور بنگال کا56/ ذیلی دار القضاء ودفاتر ہیں، جوقانون شریعت کے عملی نفاذ کے ساتھ ساتھ ملی وفلاحی اور تعلیمی کاموں کو بحسن وخوبی انجام دے رہی ہے، اس موقع پر امارت شرعیہ، آزاد نگر،جمشیدپور میں غرباء ومساکین کافی تعداد میں موجود تھے اس کے علاو ہ شہر کے بے باک ومشہور بزرگ صحافی محترم شاکرصاحب عظیم آبادی کے علاوہ سابق کارکن امارت شرعیہ مولانا ذوالفقار صاحب مظاہری اورمعلم مکتب امات شرعیہ مولانااظہر قاسمی ومحمد ایوب خان ودیگر عوام الناس بھی کثیر تعداد میں موجودتھے۔

Read 2872 times

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.

Latest Article

Contact Us

RAJ MAHAL, H. No. 11
CROSS ROAD No. 6/B
AZAD NAGAR, MANGO
JAMSHEDPUR- 832110
JHARKHAND, EAST SINGHBHUM, INDIA
E-mail : mahtabalampervez@gmail.com

Aalamiparwaz.com

Aalamiparwaz.com is the first urdu web magazine launched from Jamshedpur, Jharkhand. Users can submit their articles, mazameen, afsane by sending the Inpage file to this email id mahtabalampervez@gmail.com, aslamjamshedpuri@gmail.com