شعبہ اردو، سی سی ایس یونیورسٹی اور وی کمٹ کی جانب سے مقابلہ بیت بازی کا انعقاد
7/ مئی2016ء
شعبہ اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ اور میرٹھ کی ایک معروف سماجی تنظیم وی کمٹ اور اتر پردیش اردو اکادمی، لکھنؤ کے مشترکہ اہتمام سے ایک عظیم الشان بیت با زی مقابلہ کا انعقاد صبح دس بجے سے یو نیورسٹی میں واقع برہسپتی بھون میں کیا گیا۔ جس میں میرٹھ اور آس پا س کے اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس کا مقصد اردو کی اس اہم قدیم ادبی روا یت کو نئی نسل تک پہنچا نا تھا۔ پرو گرام میں مہمان خصوصی کے طور پر اتر پردیش اردو اکا دمی کے چیئر مین اور معروف شاعر ڈا کٹر نواز دیو بند، مہمان ذی وقار کے بطور مو لا نا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی حیدر آ باد کے فا ؤنڈر وا ئس چا نسلر پرو فیسر شمیم جے راج پوری اور ججز کے بطور ڈاکٹر یونس غازی، ڈاکٹر سمنیش سمن، ڈا کٹر فر قان سردھنوی، نذیر میرٹھی، منوج کمار منوج اور رام گوپال بھارتی شریک ہو ئے۔جب کہ اسٹوپ واچ کی ذمہ داری مرزا منہاج اور نظا مت کے فرائض آفاق احمد خاں اور ڈا کٹر آصف علی نے انجام دیے۔ ڈاکٹر اسلم جمشیدپوریؔ نے بیت بازی کی اہمیت اور اصول و ضوابط پر روشنی ڈالی۔ ڈا کٹر شاداب علیم نے مہمانوں کا تعارف وی کمٹ کے نائب صدر ڈاکٹر شیو چرن شرما مدھر نے،مہمانوں کا استقبال اور وی کمٹ کی صدر رما نہرو نے شکریے کے فرا ئض انجام دیے۔
یہ مقابلہ بیت با زی دو حصوں انٹر سیکشن اور ڈگری سیکشن میں منقسم تھا۔ انٹر سیکشن میں حصہ لینے وا لی ٹیموں کے نام اسماعیل نیشنل گرلز انٹر کالج، تحصیل،میرٹھ،حمید یہ گرلز ہائی سیکنڈری اسکول، میرٹھ، اسماعیل نیشنل گرلز انٹر کالج، شاستری نگر، میرٹھ گرلز انٹر کالج، میرٹھ، ملینم پبلک اسکول،باغپت روڈ میرٹھ۔ آ رین پبلک اسکول، مودی پورم،آئی آئی ایم ٹی،گنگا نگر اور این۔ اے۔ایس انٹر کالج، میرٹھ اورڈگری سیکشن میں اسماعیل نیشنل گرلز پی جی کا لج،میرٹھ، ٹی جی ٹی کالج آف ایجو کیشن، سہارنپور اور شعبہ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ جنہیں بدریج اسما عیل میرٹھی، علامہ اقبال، حفیظ میرٹھی، حا لی، امیر خسرو، دشینت، ذوق، نرا لا، میر، پنتھ اور غا لب نام دیے گئے تھے۔ انٹر سیکشن میں پہلا انعام اسماعیل نیشنل گرلز انٹر کالج، پرا نی تحصیل، میرٹھ، دو سرا انعام میلنیم پبلک اسکول، با غپت روڈ میرٹھ اور تیسرا انعام اسماعیل نیشنل انٹر کالج، میرٹھ جب کہ ڈگری سیکشن میں پہلا انعام شعبہ اردو، کیمپس، دوسرا انعام اسماعیل نیشنل پی جی کالج، میرٹھ اور تیسرا انعام ٹی جی ٹی کالج آف ایجو کیشن، سہارنپور نے حا صل کیے۔مذکو رہ انعا موں کے علاوہ، مین آف دی میچ کی طرز پر وومین آف بیت بازی کا اعزاز ملینیم پبلک اسکول کی ماریہ اور مین آف بیت بازی کا اعزاز ٹی جی ٹی کالج آف ایجو کیشن، سہارنپور کے شاہ اسد راشد کو پیش کیا گیا۔
اس مو قع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے ڈا کٹر نواز دیو بندی نے کہا کہ بیت بازی جیسے یہ پرو گرام بڑے بڑے اداروں کے ساتھ ساتھ گا ؤں، قصبوں اور گلی محلوں کے چھوٹے چھوٹے اسکولوں تک میں منعقد ہونے چا ہیے۔ کیونکہ ان سے طلبہ کی ذہنی ورزش اور صحیح تلفظ کے علاوہ، اخوت و مساوات اور بھائی چارے کا ما حول پیدا ہو تا ہے۔
پرو فیسر شمیم جے راج پوری نے اتر پردیش اردو اکا دمی، لکھنؤ، شعبہ اردو، چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ اور وی کمٹ،میرٹھ کے اراکین کو مبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ اس بیت بازی کے مقابلے کو منعقد کر کے ان اداروں نے ایک قدیم ادبی روا یت کو زندہ کیا ہے۔ یہ انتہائی قابل تحسین قدم ہے۔اس سے اردو زبان کے فروغ کے ساتھ ساتھ آپسی بھا ئی چارے کا ما حول بھی پیدا ہو تا ہے۔
اس مو قع پر پرو فیسر اے کے چو بے، جمال احمد صدیقی، ڈا کٹر ظفر گلزار، پشپا نہرو، ڈاکٹر الکا وششٹھ، سلیم سیفی، پون کمار، محمد زید، عرفانی بیگم سمیت کثیر تعداد میں شہر کے اسکول و کالجز کے اساتذہ و طلبہ شریک ہو ئے۔