الثلاثاء, 05 شباط/فبراير 2013 15:47

’’عالمی پرواز ،جھارکھنڈ سے شروع ہونے والا اردوکا واحد پورٹل ‘‘ ..... ڈاکٹر اسلم جمشید پوری

Rate this item
(0 votes)

بہاروجھارکھنڈ کاپہلااردو پورٹل’’عالمی پرواز‘‘ جمشید پورسے جاری

جمشید پور ۔ (۴فروری ۲۰۱۳ء ) ’’ عالمی پرواز ‘‘ نامی ایک پہلا اردو  Portal  www.aalamiparwaz.com جھار کھنڈ کے منظرعام پر جلوہ افروز ہوا ،بزم کاآغاز جناب قاری افروز سلیمی صاحب  مدیر دینیات ’’عا لمی پرواز‘‘ کے تلاوتِ کلام پاک سے ہوا ،میرٹھ سے تشریف فرما مہمان خصوصی ڈاکٹر اسلم جمشید پوری نے ایک سفید کبوتر اڑاکر پورٹل کاافتتاح کیا ،جس کی صدارت جناب سید رضا عباس چھبن نے فرمائی ،شہر کے تمام ادیب وقلم کاراور شائقین ادب نے اس پروگرام میں شرکت فرماکر پروگرام کو کامیاب بنایا ۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر اسلم جمشید پوری ،صدر چودھری چرن سنگھ یونیور سِٹی میرٹھ (یوپی )نے افتتاح کرتے ہوئے کہا ’’عالمی پرواز ،جھارکھنڈ سے شروع ہونے والا اردوکا واحد پورٹل ہے۔یہ جمشید پور اور جھارکھنڈ کے لوگوں کے لیئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔‘‘ انہوں نے پورٹل کی اہمیت اور اس کی جامع افادیت پر بھی روشی ڈالی ،دنیا کی دیگر زبانوں کی طرح اردو کا اپنا ایک انفرادی پورٹل کو وقت کی اہم ضرورت بتایا۔پورا ہال تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج گیا ،ساتھ ہی مہمانِ ذی وقار اسلم بدرصاحب نے بھی اس موضوع پراظہارِ خیال کیا۔نقابت کے فرائض جمشید پور کے مشہور شاعر جناب گوہر عزیز نے بحسن وخوبی انجام دیا ۔ مہتاب عالم پرویز ؔ ( بانی ’’عالمی پرواز‘‘) اور نغمہ ناز مکتومی ( ایڈیٹر ’’عالمی پرواز ‘‘) نے گھو نسلے اور سفید کبو تر. A symbol for peace of world کی شبیہہ پیش کر کے جہاں ایک طرف پورٹل کو معنویت عطا کی وہیں سامعین حضرات کو حیرت میں ڈال دیا۔

اس موقعے پر جمشید پور کے معروف افسانہ نگار جہانگیر محمد نے اس انوکھے پورٹل کی ابتداء کو جمشید پور کے ادباء اور شعراء کے لئے ایک حسین تحفہ قرار دیا ۔انہوں نے کچھ اس قدر جوشیلے اندازمیں بات رکھی کہ موجود سامعین میں جذبہٗ حرارت سرایت کر گیا ۔معروف شاعر رضوان واسطی نے اسلم جمشید پوری کا تحریر کردہ ’’عالمی پرواز ‘‘ کا پہلا اداریہ لیپ ٹاپ کی اسکرین سے پڑھ کرکچھ اس انداز میں سنایا کہ سامعین جھوم اُٹھے ۔
پروفیسراحمد بدر ،ڈاکٹر اختر آزاد ، ممتاز شارق ،تنویر اختر رومانی ، نیاز اختراور شہر کے تمام ا دباء وشعراء نے اس پرو گرام کو کافی سراہاصحیح معنوں میں یہ پروگرام جمشید پور کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے ۔ مہتاب عالم پرویزؔ اور ڈاکٹر اسلم جمشید پوری کی انتھک کو شش کا ایک ایسا گوشہ ہے جہاں اس شہر آہن کے ہی نہیں بلکہ دُنیا کے گوشے گوشے سے ادبی دُنیا کے تمام چہرے روشناس ہوں گے۔ یہ بین الاقوامی سطح کی ایک اعلی اور معیاری سائٹ ہو گی جو اردو زبان وادب کے فروغ کے لئے تریاق کا کام کرے گی ۔

اس موقعے پر جمشید پور، دربھنگہ اور رانچی سے خاصی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی خصوصی طور پر مظفّر حسین (رانچی)، جہانگیر محمّد (دربھنگہ )ڈاکٹر اختر آزاد (سرائے کیلا )اجمل نقشبندی ، آفتاب عالم جاوید ، شمع پروین، دُعا ایمانؔ ، عبد اللہ، ریاض خان، منظر کلیم، نیاز احمد عاصی ۔ اثر بھاگلپوری، شاکر عظیم آبادی ، عبدالستّار خاں ، شہاب عالم خورشید ، طلعت نور فاطمہ شبنم ، رخسانہ پروین ، شاہین خان، عظمیٰ احسان ، کاشف نوید ، دلاور انجینیئر، مشتاق احزن ، یوسُف دانش ،سعید فردوسی ، آبشار خان خاص طور پر موجود تھے ۔

رپورٹ:
افروز سلیمی(سب ایڈیٹر)

Read 10887 times

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.

Latest Article

Contact Us

RAJ MAHAL, H. No. 11
CROSS ROAD No. 6/B
AZAD NAGAR, MANGO
JAMSHEDPUR- 832110
JHARKHAND, EAST SINGHBHUM, INDIA
E-mail : mahtabalampervez@gmail.com

Aalamiparwaz.com

Aalamiparwaz.com is the first urdu web magazine launched from Jamshedpur, Jharkhand. Users can submit their articles, mazameen, afsane by sending the Inpage file to this email id mahtabalampervez@gmail.com, aslamjamshedpuri@gmail.com