الثلاثاء, 25 حزيران/يونيو 2013 09:20

مولانا محمد نجیب قاسمی کی دو کتابوں: "مختصر حج مبرور" و"تحفۂ رمضان المباک" اور عمرہ ویڈیو کا اجراء Featured

Rate this item
(0 votes)

 مولانا محمد نجیب قاسمی کی دو کتابوں: "مختصر حج مبرور"   و"تحفۂ رمضان المباک" اور عمرہ ویڈیو کا اجراء

  مولانا محمد نجیب سنبھلی قاسمی کی چوتھی کتاب "تحفۂ رمضان المباک" وپانچویں کتاب "مختصر حج مبرور" کے اجراء کے ساتھ عمرہ کی ویڈیو کا افتتاح حضرت مولانا عبدالباری قاسمی کے بدست ۲۱ جون ۲۰۱۳ء بروز جمعہ ہوا۔ عمرہ کی یہ ویڈیو ۲۹ منٹ پر مشتمل ہے جس میں نئی ٹکنولوجی سے بھرپور فائدہ اٹھاکر عمرہ کی ادائیگی کے طریقہ کو بہت خوبصورت اور دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے تاکہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والے حضرات عمرہ کی ادائیگی کے طریقہ کو آسانی سے سمجھ سکیں۔ استفادہ عامہ کے لئے یہ ویڈیو (www.najeebqasmi.com) کے علاوہ Youtube پر بھی ڈال دی گئی ہے۔ اس ویڈیو کی مقبولیت پر حج کی ادائیگی کے طریقہ پر بھی مشتمل ویڈیو تیار کی جائے گی۔ ایک باصلاحیت ڈیزائنر جناب عالمگیر خان کی مسلسل کاوشوں کے بعد یہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ 

پاکٹ سائز کی کتاب "مختصر حج مبرور" میں مصنف کی سابقہ کتاب "حج مبرور" میں تحریر کردہ مسائل حج کو کسی حد تک اختصار کے ساتھ عام فہم زبان میں مرتب کیا ہے۔ "حج مبرور" کے اب تک تین ایڈیشن ۲۰۰۵ ؁ و۲۰۰۷ ؁ و ۲۰۱۱ ؁میں عازمین حج کو مفت تقسیم کرنے کے لئے شائع ہوچکے ہیں۔

"تحفۂ رمضان المباک" میں روزہ، رمضان، سحری، افطار، تراویح، شب قدر، اعتکاف، رؤیت ہلال، صدقۂ فطر، عید الفطر، شوال کے چھ روزے اور زکاۃ سے متعلق فضائل، مسائل اور احکام قرآن وحدیث کی روشنی میں تحریر کئے گئے ہیں۔ اس کتاب کی تقریظ حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب مہتمم دارالعلوم دیوبند نے تحریر فرمائی ہے۔ 

مولانا محمد نجیب قاسمی کی اسلامی ومعلوماتی ویب سائٹ (www.najeebqasmi.com) کا افتتاح ۴ جنوری۲۰۱۳ کو ہوا تھا ، لیکن چھ ماہ سے کم عرصہ میں ہی ویب سائٹ انتہائی مقبول بن گئی ہے چنانچہ سیکڑوں حضرات روزانہ اس ویب سائٹ سے استفادہ کرتے ہیں۔ اس ویب سائٹ میں عمرہ کی یہ ویڈیو، مولانا محمد نجیب قاسمی کی پانچوں کتابیں اور قرآن وحدیث کی روشنی میں تحریر کردہ ان کے سو سے زیادہ مضامین قارئین کے لئے ایک منظم شکل میں پیش کئے گئے ہیں۔ نیز اس ویب سائٹ میں الیکٹرانک اسلامی لائبریری بھی مہیا کی گئی ہے جس میں کئی سو کتابیں مفت پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے موجود ہیں۔

پروگرام کی ابتداء قاری شمشاد صاحب کی تلاوت اور مولانا عبد الرحمن عمری کی نعت پاک سے ہوئی۔ مفتی عاشق الہی صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ مولانا محمد نجیب قاسمی نے عمرہ کی ادائیگی کے طریقہ سے متعلق ویڈیو اور نئی کتابوں کا مختصر تعارف کرایا۔ مولانا عبدالباری قاسمی نے عمرہ کی ویڈیو کو کافی سراہا اور اس کے مختلف زبانوں میں ترجمہ پر زور دیا اور فرمایا کہ کتابیں پڑھنے کے بعد حج وعمرہ کی ادائیگی کے وقت حاجی یا معتمر سے غلطی سرزد ہوجاتی ہے مگر اس طرح کی ویڈیو سے تربیت حاصل کرنے کے بعد غلطی کے امکانات کم ہیں۔

ریاض میں مقیم برصغیر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت فرمائی، چند نام یہ ہیں: انجینئر خورشید انور، ڈاکٹر مشرف علی، سید اکرم، آفتاب علی نظامی، ظفر باری، مرشد کمال، ڈاکٹر حفیظ الرحمن فلاحی، نظام شیخ، احسان عظیم، محمد سلیم، انعام الحق قاسمی، محمد ہارون قاسمی، شبیر ندوی، لئیق اعظمی اور اشرف علی قاسمی ۔

Read 2359 times

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.

Latest Article

Contact Us

RAJ MAHAL, H. No. 11
CROSS ROAD No. 6/B
AZAD NAGAR, MANGO
JAMSHEDPUR- 832110
JHARKHAND, EAST SINGHBHUM, INDIA
E-mail : mahtabalampervez@gmail.com

Aalamiparwaz.com

Aalamiparwaz.com is the first urdu web magazine launched from Jamshedpur, Jharkhand. Users can submit their articles, mazameen, afsane by sending the Inpage file to this email id mahtabalampervez@gmail.com, aslamjamshedpuri@gmail.com