" عالمی افسانہ میلہ "
معزز خواتین و حضرات
15سے 31 اگست تک اردو افسانہ فورم میں " عالمی افسانہ میلہ " کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ جس میں دنیا بھر سے افسانہ نگار حصہ لے رہے ہیں ۔ آپکو بھی اس میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی جاتی ہے ۔ امید ہے آپ اس میلہ میں بھرپور شرکت فرمائیں گے ۔ براہ کرم میلہ کے قواعد و ضوابط دیکھ لیجیئے ۔
سب سے پہلے تو اس بات کے لئے معذرت قبول کیجیے کہ افسانہ میلہ کے دوران افسانے کے علاوہ کسی بھی قسم کی کوئی اور پوسٹ فورم پر اپروو نہ کی جائیگی۔
قواعد و ضوابط
1۔ " عالمی افسانہ میلہ " کے دوران ہر افسانہ نگارکو اپنا ایک ہی افسانہ پیش کرنے کی اجازت ہے۔ براہ کرم ہمیں افسانہ دیتے وقت اس کے ساتھ یہ ضرور لکھیں ۔ افسانہ برائے عالمی میلہ ، افسانے کا نام ، آپکا اپنا نام ، شہر اور ملک کا نام ۔
2۔ آپ ابھی سے افسانہ میلہ کے لیئے اپنے افسانے براہ راست فورم کی وال پر پوسٹ کر سکتے ہیں (آپ جو افسانہ فورم کی وال پر پیش کرینگے اسے اپروو کرنے سے پہلے اس کے لیئے ہم ایک بینر بنائیں گے ، جس پرآپکی پروفائل پکچر ، افسانے کا نام ، آپکا اپنا نام ، شہر اور ملک کا نام جلی حروف میں لکھ کر اسے فورم پر پیش کریں گے۔
3۔ براہ کرم اپنا افسانہ ٹائپ کر کے پیش کریں ، تصویر یا لنک کی صورت میں نہ ہو۔
4۔ اس میلہ کا مقصد اردو افسانے کی ترویج و ترقی اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہے لہذا سینیئرز کی ذمہ داری ہے کہ نئے لکھنے والوں کی خامیاں بتانے کے ساتھ ساتھ انکی حوصلہ افزائی بھی کریں ۔ اسی طرح جیسے آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپکی تخلیق پر سب رائے دیں تو یاد رکھیں دوسرے بھی آپ سے اسی توجہ کے متقاضی ہیں ۔ امید ہے آپ عالمی میلہ میں پیش ہونے والے افسانوں پر اپنی گرانقدر آراء سے ضرور نوازیں گے۔
منجانب
انتظامیہ اردو افسانہ فورم
اقبال حسن آزاد ، محمد ابرار مجیب ، منیر احمد فردوس ، نورالعین ساحرہ، وحید احمد قمر