الثلاثاء, 20 آب/أغسطس 2013 20:06

گورنر آف جھارکھنڈ نے ڈاکٹر اخترآزاد کو’بیسٹ کریئٹوفکشن رائٹر‘ کے اعزاز سے نوازا Featured

Rate this item
(0 votes)

 گورنر آف جھارکھنڈ نے ڈاکٹر اخترآزاد کو’’بیسٹ کریئٹوفکشن رائٹر‘  کے اعزاز سے نوازا


 (جمشیدپور۔۲۰؍اگست۲۰۱۳ء)


               ۱۹؍ ستمبر کو راج بھون (رانچی)میں نئی نسل کے اہم افسانہ نگارو ناول نگار ڈاکٹر اختر آزادکی فکشن میں نمایاں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ عزّت مآب عالی جناب ڈاکٹر سیّد احمد نے انہیں’’بیسٹ کریئٹیوفکشن رائٹر ‘‘ کے لئے گورنر مومینٹو سے نوازا۔یہ پہلا موقع ہے جب جھارکھنڈ کے گورنر نے جمشید پور کے ادیب کی اس طرح سے حوصلہ افزائی کی ہے ۔ اس موقع پر اختر آزاد کا ناول ’’لیمی نیٹیڈ گرل‘(جھارکھنڈ کے قیام کے بعدیہ اردو کا پہلا ناول ہے)‘کی رسم رونُمائی بھی ہوئی ۔دریں اثناڈاکٹراختر آزادکے فن اورشخصیّت پر پروفیسر منظر حسین (رانچی یونیورسِٹی )نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس سے قبل اختر آزاد کو مرکزی حکومت کے زیر سایہ پروان چڑھ رہے۔’’ اردوہیری ٹیج کارواں ‘‘کی جانب سے سعادت حسن منٹو کی صدسالہ تقریبات کے موقع پر ’’انڈیا انٹر نیشنل سِنٹر‘‘ دہلی میں مرکزی وزیر کپل سبّل کے ہاتھوں پہلا ’’سعادت حسن منٹو ایوارڈ ۔ینگ ٹلینٹ فار اردو پروز‘‘   ۱۹ ؍ ستمبرکو دیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ درجنوں اعزازات و انعامات اختر آزاد کے نام ہیں ۔* شکیلہ اختر ایوارڈ ۔۲۰۱۱ء ’بہار اردو اکیڈمی‘ کی جانب سے ،برائے تخلیقی ادب۔ افسانوی مجموعہ ’’ سونامی کو آنے دو‘‘ کے لئے۔* ادارہ ’’ شائقینِ ادب‘‘ اعزاز ( ۳۰؍ مئی ۲۰۱۲ اور۲؍جولائی 2013) ’’چودھری چرن سنگھ یونیورسِٹی اعزاز‘‘ : (مجموعی خدمات)2102(۲۰؍ ستمبر ۲۰۱۲ء )*’’حسن عسکری ایوارڈ‘‘ بہار اردو اکیڈمی ،2006-2007) کے لئے) برائے تصنیف ’’ منظر کاظمی کے افسانوں کا تنقیدی جائزہ ‘‘ کے لئے (2011)میں ملا۔ * ادارہ ’’ شائقینِ ادب‘‘ اعزاز (۲۹؍مئی 2011) (مجموعی خدمات )* ’’ منظر کاظمی پرائڈ آف پرفارمینس ایوارڈ‘‘۔۱۸؍ فروری 2011(اردو قبیلہ ، جمشید پور)* ’’ شیلڈ آف آنر ‘‘ بدست وائس چانسلرمیرٹھ یونیورسٹی۔ ( 2010)* ’’ ہِم کلا سنگم ساہتیہ سمّان‘‘ ہماچل پردیش 2009- (’’ہم کہاں جائیں ....؟ ‘‘ ہندی کہانی سنگرہ کے لئے۲۰۱۰ء میں دیا گیا )* ’’لدارچا سمّان ‘‘ ( لاہول اسپیتی، ہماچل پردیش ۔ 2006)(لدارچا فیئر کے موقع پر۔ ۱۹؍ اگست ۲۰۰۵ء)* ’’بہار اردو اکاڈمی ایوارڈ‘‘۔2005 کے لئے( افسانوں کا مجموعہ ’’ایک سمپورن انسان کی گاتھا ‘‘ کے لئے )سال 2007میں ملا ۔ 
اختر آزاد کوگورنر آف جھارکھنڈ سے اتنے بڑے اعزاز کے ملنے پر شہرکے ادب نوازوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمّد زکریا ۔ پرنسپل کریم سِٹی کالج ،پروفیسر سیّد احمد شمیم ، اسلم بدر،پروفیسر احمد بدر، پروفیسر افسر کاظمی، ڈاکٹر اسلم جمشید پوری ، زین رامش، عبدالستّار ،تنویر اختر رومانی ،اشرف علی اشرف ، مہتاب انور، سعید فردوسی،ممتاز شارق، منظر کلیم ، مہتاب عالم پرویز ، نیاز اختر،ڈاکٹر آفاق اختر ،اصغر امام اشک، اورشاکر عظیم آبادی نے اختر آزاد کو مبارک باد سے نوازا ۔

رپورٹ :۔ منظر کلیم

Read 2785 times

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.

Latest Article

Contact Us

RAJ MAHAL, H. No. 11
CROSS ROAD No. 6/B
AZAD NAGAR, MANGO
JAMSHEDPUR- 832110
JHARKHAND, EAST SINGHBHUM, INDIA
E-mail : mahtabalampervez@gmail.com

Aalamiparwaz.com

Aalamiparwaz.com is the first urdu web magazine launched from Jamshedpur, Jharkhand. Users can submit their articles, mazameen, afsane by sending the Inpage file to this email id mahtabalampervez@gmail.com, aslamjamshedpuri@gmail.com