الأربعاء, 01 كانون2/يناير 2014 12:43

اداریہ- الوداع2013ء، خوش آ مدید2014ء : ڈاکٹر اسلم جمشیدپوری

Rate this item
(0 votes)

   اداریہ
  الوداع2013ء، خوش آ مدید2014

   ڈاکٹراسلم جمشیدپوری

                       الوداع2013ء، خوش آ مدید2014ء۔نیا سال2014ء شروع ہو گیا ہے۔ آپ سب کو مبارک۔ 2013 بڑا یاد گار رہا۔ ادب، سماج، سیاست ہر سطح پر نمایاں تغیرات رونما ہو ئے۔ نشیب و فراز سے گذرتے ہو ئے2013ء نے متعدد تاریخ رقم کیں۔ ادب کے لیے2013ء نئی سو غا تیں لے کر آیا خصوصاً الیکٹرانک میڈیا میں اردو نے اپنے پرچم لہرا ئے۔ فیس بک، وہاٹس اپ، ٹو (Too)سے لے کر یو ٹوب تک اردو کے نغمے، قصے اور شیرینی کا خوب زور چلا۔ گذشتہ برس ہی ’’عالمی پرواز .کوم ‘‘نے اردو ادب کے آسمان سے گلیاروں تک پرواز کی۔ ’’ عالمی پرواز.کوم ‘‘ کی مقبو لیت نے کئی قدیم ویب سائٹس کے ریکارڈز کو پس پشت ڈال دیا۔ اسی مقبو لیت کے شانے پہ سوار ’’ عا لمی پرو از .کوم ‘نے ’’عالمی افسانوی کارواں ‘‘ کی شروعات کی۔ فیس بک پر ’’ عالمی افسا نوی کارواں ‘‘ کو ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔ یہی نہیں ’’عالمی پرواز .کوم ‘‘نے محسوس کیا کہ اخبارات و رسائل اور انٹر نیٹ کی پورٹل اور میگزین میں جو کچھ شائع ہو رہا ہے اس کا ایمانداری سے تجزیہ سامنے نہیں آ پا رہا ہے۔ کہیں تنقیص حا وی ہے، کہیں گروہ بندی کے جلوے ہیں تو کہیں تحسین کا شور ہے۔ ایسے میں ادب پاروں کی صحیح قدر شناسی مفقود ہو گئی ہے۔ ایک اور روا یت نے ہمارے ادب کے معیار کو خاصا متاثر کیا ہے یعنی اب ادبی رسا لوں نے خصوصی نمبر، شخصیات نمبر ایسے شائع کرنے شروع کردیے ہیں جن میں مخصوص و مذکور شخص کے ادب کی تعریف و تحسین میں زمین و آسمان کے قلابے ملائے جا رہے ہیں۔ در اصل صارفیت کے اس دور نے ادب کو بھی متا ثر کیا ہے۔ اب اردو کے رسائل خرید کر پڑھنے کا رواج تقریباً ختم سا ہو رہا ہے۔ اب رسائل یا تو خصوصی اشاعتوں کی خصوصی خرید و فروخت سے آکسیجن پاتے ہیں یا پھر اب قومی کو نسل کی رسائل کی خرید اسکیم نے رسائل میں زندگی بھردی ہے۔ قومی کو نسل ہر رسالے کی کم از کم100کاپیاں خرید تی ہے۔ بعض رسائل تو صرف انہیں دو اسباب کی بنا پر شا ئع ہو رہے ہیں جب ایسا ہو گا تو معیارو وقارِ ادب کا کیا ہوگا۔ ’’عالمی پرواز . کوم ‘‘نے ادب کے اس رویے کو محسوس کرتے ہو ئے ایک ایسی سائٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا جس میں تخلیق کو صحیح معیاروں پر پرکھا جا سکے۔ فن پا روں کی بہتر تعینِ قدر کی جاسکے۔ ناقدین بھی اپنی را ئے کا اظہار کریں اور قارئین اور تخلیق کار بھی اپنے اپنے فہم و ادراک سے تخلیق ہی نہیں تخلیق پر ہو نے وا لی تنقید کا بھی تجزیہ کرسکیں۔
اسی کے پیش نظر ہم نے ’’اردو آپریشن‘‘ کی شروعات کی جس کی پالیسی میں ہم نے طے کیا کہ پہلے کسی ایک تخلیق کار کی تخلیق شائع کی جائے گی ساتھ ہی اس تخلیق کا آپریشن کسی معروف ناقد یا تخلیق کار کے ذریعہ کیا جا ئے گا، اسے بھی تین دن کے اندر شا ئع کیا جا ئے گا۔ پھر کہا نی کا آپریشن قاری اپنے اپنے طور پر کریں گے اور وہ سارے آپریشن بھی شائع کیے جائیں گے۔ تخلیق،آپریشن، آپریشن پر قارئین کے تبصرے، ان سب پر بھی قارئین کی آ را شا ئع کی جائیں گی۔ ’’اردو آپریشن ‘‘2013ء کے اکتوبر میں شروع ہوا اور کامیابی سے ہمکنار بھی۔
2014ء آ گیا ہے۔ خدا کرے یہ سال ہم سب کے لیے راحتیں، مسرتیں اور خوشیاں لے کر آئے۔ اردو زبان مقبولیت کے نئے آسمان سر کرے۔ انٹر نیٹ پر اردو کی مقبو لیت اور شہرت میں اضا فہ ہو۔ ’’عالمی پرواز. کوم ‘‘ اس سال بھی نئے نئے منصو بے بنا رہا ہے عنقریب آ پ کو کچھ تحفے ملیں گے۔ آپ سے امید ہے کہ آپ عالمی پرواز.کوم، عالمی افسانوی کارواں اور اردو آپریشن کو اپنا بھر پور پیار یوں ہی عطا کرتے رہیں گے اور ہر تخلیق، خبر پر اپنی رائے سے بھی نوازتے رہیں گے۔
آخر میں ’’عالمی پرواز . کوم ‘‘کے پو رے خاندان،مدیرہ نغمہ ناز مکتو میؔ ، بانی مہتاب عالم پرویزؔ ، نائب مدیر افروز سلیمی کی جانب سے نئے سال کی مبارک باد قبول فر مائیں۔


آپ کا
ڈاکٹراسلم جمشید پوری

Read 2382 times

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.

Latest Article

Contact Us

RAJ MAHAL, H. No. 11
CROSS ROAD No. 6/B
AZAD NAGAR, MANGO
JAMSHEDPUR- 832110
JHARKHAND, EAST SINGHBHUM, INDIA
E-mail : mahtabalampervez@gmail.com

Aalamiparwaz.com

Aalamiparwaz.com is the first urdu web magazine launched from Jamshedpur, Jharkhand. Users can submit their articles, mazameen, afsane by sending the Inpage file to this email id mahtabalampervez@gmail.com, aslamjamshedpuri@gmail.com