السبت, 17 تشرين1/أكتوير 2015 19:33

ہفت روزہ جشن سر سید تقریبات کا سلسلہ جاری

Rate this item
(0 votes)

ہفت روزہ جشن سر سید تقریبات کا سلسلہ جاری
(پریس ریلیز)
میرٹھ15/ اکتو بر2015ء


شعبہ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی اور سر سید ایجو کیشنل سو سائٹی، میرٹھ کے باہمی اشتراک سے منعقد ہو رہے ہفت روزہ جشن سر سید تقریبات کے چوتھے روز سر سید لیکچر سیریز کا اہتمام میرٹھ گرلز انٹر کالج میں کیا گیا جس کی صدارت کے فرائض ڈاکٹر اسلم جمشید پوری ؔنے انجام دیے۔مہمان خصوصی کے بطور محترمہ نایاب زہرا زیدی (صدر،سر سید ایجو کیشنل سو سائٹی، میرٹھ)موجود رہیں۔ جب کہ مقررین کے طور محترم ذیشان خا ن،ڈاکٹر فرحت خاتون اور حامد علی خاں (منیجر،میرٹھ گرلز انٹر کالج)شریک ہوئے۔نظامت کے فرائض آفاق احمد خاں نے بحسن و خوبی انجام دیے اور شکریے کی رسم فرزانہ بنت عاصم نے اداکی۔
پرو گرام کا آغازسے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ مہمانان کا پھولوں کے ذریعہ استقبال کیا گیا۔بعد ازاں مقرین نے سر سید احمد خاں کی حیات و خدمات پر روشنی ڈا لی۔اس مو قع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے ذیشان خان نے کہا کہ سرسید احمد خاں ایک نام ہی نہیں خود میں ایک پوری تحریک تھے۔انہوں نے جس وقت ہوش سنبھالا وہ ہندوستان کے لیے انتہائی نازک دور تھا،قوم منتشرتھی اور ظالم طاقتیں ہندوستانیوں بالخصوص مسلم معاشرے کوتباہ و بر باد کر نے پر تلی تھیں۔مفکر قوم سر سید نے ان حالات کو باریکی سے سمجھا اوراور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ظالم و باطل طا قتوں سے براہ راست ٹکرانے کے بجائے ان سے مقابلہ کی قوت پیدا کر نی ہوگی اور وہ صرف جدید علوم و فنون کے ذریعہ ہی حا صل ہوسکتی ہے۔ڈاکٹر فرحت خاتون نے کہا کہ سر سیداحمد خاں مذہبی اور دنیا وی تعلیم کا بہترین امتزاج تھے۔ ان کے نزدیک ان دو نوں کو اپنائے بغیر معاشرے کی ترقی نا ممکن تھی۔
اپنے صدارتی خطبے میں مہمان خصوصی ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ نے کہا کہ سر سید احمد خاں مختلف الجہات شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کار نامے انجام دیے۔انہیں سچا خراج،ان کے نقش قدم پر چلنا اور ان کے مشن”تعلیم کو عام کرنا“ پھیلانا ہے۔ہمیں اپنی اپنی سطح پر تعلیم کے لیے کوشش کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مغلیہ حکومت کے زوال کے بعد ہندوستانی معاشرہ جس اضطراب و انتشار کا شکار تھااس کا واحدحل جدیدتعلیم کی نئی روشنی تھی جسے عام کرنے کے لئے انہوں نے متعدد تعلیمی ادارے سوسائٹیاں اور کانفرنسز منعقد کیں۔مدرستہ العلوم اس کی ایک مثال تھا جو آج اے۔ایم۔یو کی شکل میں نئی روشنی کو دنیا بھر میں پھیلانے کا فریضہ انجام
دے رہاہے۔
اس مو قع پر طالبات،اسکول اسٹاف اورمعززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کل کے پروگرام:
جشن سر تقریبا ت کے تحت آج مو رخہ 16/ اکتوبر 2015ء کو میں سر سید لیکچر سیریز اور سر سید کوئز کا اہتمام کیا جائے گا۔

 

Read 2878 times

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.

Latest Article

Contact Us

RAJ MAHAL, H. No. 11
CROSS ROAD No. 6/B
AZAD NAGAR, MANGO
JAMSHEDPUR- 832110
JHARKHAND, EAST SINGHBHUM, INDIA
E-mail : mahtabalampervez@gmail.com

Aalamiparwaz.com

Aalamiparwaz.com is the first urdu web magazine launched from Jamshedpur, Jharkhand. Users can submit their articles, mazameen, afsane by sending the Inpage file to this email id mahtabalampervez@gmail.com, aslamjamshedpuri@gmail.com