الجمعة, 28 تشرين1/أكتوير 2016 13:25

تنویر اختر رومانیؔ،زندگی کی حقیقتوں کو افسانہ کر نے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں: ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ

Rate this item
(0 votes)

تنویر اختر رومانیؔ،زندگی کی حقیقتوں کو افسانہ کر نے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں: ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ
ادارہ ادب ِ اسلامی،جمشید پور کے زیرِاہتمام،تنویر اختررومانیؔ کے افسانوں کے پہلے مجموعے ”ببول“ کی تقریبِ رسمِ رونمائی

                   جمشید پور (27 اکتوبر): ”زندگی سے مردِ آہن کی طرح آنکھیں ملانا سب سے بڑا فن ہے او رتنویر اختر رومانی ؔنے ایسے فن کو برتا ہے۔ برسوں وہ حقیقت کو افسانہ اور افسانے کو حقیقت سے روشناس کراتے رہے۔ کبھی اپنے کردار پر حرف نہیں آنے دیا۔ نئی نسل کی تعلیم وتربیت، ادب کی خدمت اور آپسی میل جول اور بھائے چارے کے فروغ میں اپنا صد فی صد وقت دینے والے ایک عظیم انسان، ایک فنکار کا نام تنویر اختر رومانیؔ ہے جو زندگی کی حقیقتوں کو افسانہ کر نے کا ہنر بخوبی جانتے ہیں۔“ان خیالات کا اظہار چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی،میرٹھ کے صدر شعبہ اردو، ڈاکٹر اسلم جمشیدپوریؔ نے تنویر اختر رومانیؔ کے افسانوں کے پہلے مجموعے ”ببول“ کی رسمِ رونمائی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تنویر اختر رومانیؔ کی کئی کہانیاں ایسی ہیں جو سماج کا آئنہ ہیں۔ببول،دنگل،روٹی مانگتی زندگی،بھروسہ،بند مٹھی کا کرب ایسے ہی افسانے ہیں۔ان افسانوں کے کردار،حقیقی زندگی کے کردار ہیں جو ہمارے آس پاس چلتے پھرتے ہیں۔
ادارہ ادبِ اسلامی، شاخ جمشیدپور کی جانب سے جماعت اسلامی ہند، آزادنگر، جمشیدپور کے کانفرنس ہال میں جمشید پور کے کہنہ مشق افسانہ نگار تنویر اختر رومانیؔ کے افسانوں کے پہلے مجموعے ”ببول“ کی رسمِ رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔کتاب کی رونمائی مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر اسلم جمشیدپوریؔ، ڈاکٹر محمد زکریا(پرنسپل کریم سٹی کالج) اور نامور افسانہ نگار،ڈاکٹر اختر آزادؔ،سعید فردوسی(صدر،ادارہ ادب اسلامی)اور ممتاز شارق نے اجتماعی طور پر کی۔تقریب کا آغاز شام کے چھ بجے اشرف علی اشرف کی تلاوت ِ قرآن اور ”حمد“ سے ہوا۔اس کے بعد نامور افسانہ نگارممتاز شارق نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
ڈاکٹر اختر آزاد ؔنے کتاب”ببول“کے افسانوں کا بھر پور جائزہ پیش کیا۔صاحبِ کتاب تنویر اختر رومانیؔ نے ”کچھ بیاں اپنا“ کے عنوان سے اپنے افسانوی سفر کی روداد بیان کی۔ڈاکٹر محمد زکریا نے تنویر اختررومانیؔ پر بہت ہی خوبصورت خاکہ پڑھا جسے سامعین نے بے حد سراہا۔
اس تقریب کی صدارت جناب سعید فردوسی فرمارہے تھے جب کہ نظامت کی ذمہ داری پروفیسر جاوید اختر انصاری(شعبہ اردو جمشیدپور ورکرس کالج)نبھارہے تھے۔ہدیہ تشکر ممتاز شارق نے پیش کیا۔
تقریب میں اچھی خاصی تعدادمیں ادب اور سماج کے کئی معروف خواتین و حضرات شریک تھے جن میں ظفر امام (امیر حلقہ، جماعت اسلامی ہند، جھارکھنڈ)،، رضوان اورنگ آبادی (ہیڈ ماسٹر کبیر میموریل اردو ہائی اسکول)،ابرار احمد(ہیڈ ماسٹر کبیریہ ا ردو مڈل اسکول،ذاکرنگر)،شمیم احمد منھ پھٹ مدنی، انورامام، شاکر عظیم آبادی(بیوروچیف روزنامہ قومی تنظیم، پٹنہ) پروفیسر احمد بدر، پروفیسر افسر کاظمی،پروفیسر یحییٰ ابراہیم،نامہ نگار ایم ندیم احسن،نیاز اختر، پروفیسر گوہر عزیز، سلطان احمد ساحل،خورشید ازہر، مشتاق احزن،یوسف دانش،ناصرہ خاتون (ناظمہ حلقہ خواتین، جماعت اسلامی ہند، جمشیدپور)پروفیسر سیما انور، پروفیسر انجم پروین،ڈاکٹر نزہت پروین وغیرہ تھے۔رات ساڑھے آٹھ بجے تقریب کا اختتام ہوا۔

Read 1771 times

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.

Latest Article

Contact Us

RAJ MAHAL, H. No. 11
CROSS ROAD No. 6/B
AZAD NAGAR, MANGO
JAMSHEDPUR- 832110
JHARKHAND, EAST SINGHBHUM, INDIA
E-mail : mahtabalampervez@gmail.com

Aalamiparwaz.com

Aalamiparwaz.com is the first urdu web magazine launched from Jamshedpur, Jharkhand. Users can submit their articles, mazameen, afsane by sending the Inpage file to this email id mahtabalampervez@gmail.com, aslamjamshedpuri@gmail.com