الأحد, 02 تموز/يوليو 2017 00:48

ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ کے افسانوی مجمو عے”عید گاہ سے واپسی“کو انعام

Rate this item
(0 votes)

ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ کے افسانوی مجمو عے”عید گاہ سے واپسی“کو انعام
(پریس ریلیز)
میرٹھ24/ جون2017ء


معروف افسا نہ نگار، ناقد اور صدر شعبہ اردو،چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ ڈاکٹر اسلم جمشید پوری ؔکے افسانوی مجمو عے”عید گاہ سے واپسی“ پر بہار اردو اکادمی پٹنہ نے کتابوں پر دیا جانے والا اپنا پہلا انعام جو21000 روپے پر مشتمل ہے، دیے جانے کا اعلان کیا ہے۔
واضح ہو کہ”عید گاہ سے واپسی“ ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ کا چو تھا افسا نوی مجمو عہ ہے جو اکتو بر2015ء میں منظر عام پر آیا۔ چھ ماہ کی قلیل مدت ہی میں مجمو عے کا دوسرا ایڈیشن مارچ2016ء میں شا ئع ہوا۔ مجمو عے میں کل 12/ افسانے شامل ہیں جن میں عالمی سطح پر شہرت یا فتہ افسا نہ ”عید گاہ سے واپسی“ بھی شامل ہے۔ اس افسانے میں ڈاکٹر اسلم نے پریم چند کی معروف کہا نی”عید گاہ“ کے کردار حامد کو70سالہ بزرگ دکھایا ہے اور پریم چند کے 70سال بعد، آج کے فرقہ وارانہ ما حول میں خصوصادیہات کے پس منظر میں کہانی کا تانا بانا بنا ہے۔مجمو عے کی کئی دیگر کہا نیاں پانی اور پیاس، بدلتا ہے رنگ آ سماں ...،تیری سادگی کے پیچھے، دن کے اندھیرے رات کے اُجالے، ہوئے تم دوست جس کے، ایک ادھوری کہانی، وغیرہ ادبی حلقوں میں کا فی شہرت حاصل کرچکی ہیں۔
اس مو قع پر شعبہ اردو کے اسا تذہ ڈا کٹر آصف علی، ڈا کٹر شاداب علیم، آفس انچارج سعید احمد، احباب ذیشان خاں، آفاق احمد خاں، طالب زیدی، حاجی مشتاق سیفی، سلیم سیفی، انس سبز واری وغیرہ نے مباکباد پیش کی۔

Read 2191 times

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.

Latest Article

Contact Us

RAJ MAHAL, H. No. 11
CROSS ROAD No. 6/B
AZAD NAGAR, MANGO
JAMSHEDPUR- 832110
JHARKHAND, EAST SINGHBHUM, INDIA
E-mail : mahtabalampervez@gmail.com

Aalamiparwaz.com

Aalamiparwaz.com is the first urdu web magazine launched from Jamshedpur, Jharkhand. Users can submit their articles, mazameen, afsane by sending the Inpage file to this email id mahtabalampervez@gmail.com, aslamjamshedpuri@gmail.com