الخميس, 10 تشرين1/أكتوير 2013 10:06

جشن سر سید تقریبات کا فیض عام انٹر کالج، میرٹھ میں شاندار آ غاز

Rate this item
(0 votes)

  جشن سر سید تقریبات کا فیض عام انٹر کالج، میرٹھ میں شاندار آ غاز
  (پریس ریلیز)
  میرٹھ8؍ اکتو بر2013ء
                   شعبۂ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی اور سر سید ایجو کیشنل سو سائٹی، میرٹھ کے باہمی اشتراک سے منعقد ہو رہے ہفت روزہ جشن سر سید تقریبات کا آج فیض عام انٹر کالج ،میرٹھ میں شہر قاضی پروفیسر زین الساجدین کی سرپرستی میں شاندار آغاز ہوا۔جس کی صدارت کے فرائض ڈاکٹرمحمد یو سف قریشی،ایڈوکیٹ نے انجام دیے۔مہمان خصوصی کے بطور نواب کو کب حمید(ایم ایل اے وسابق وزیر حکومت اتر پردیش) اور مہمان ذی وقار کے طور پر ڈاکٹر معراج الدین (سابق وزیر ،حکومت اتر پردیش )شریک ہوئے۔جب کہ مقررین کے طور پر پر بھات کمار را ئے، قاری شفیق الرحمن قاسمی، رو حامہ احمد، ذیشان احمد خان نے شرکت کی۔ اور نظا مت کے فرا ئض آفاق احمد خاں نے انجام دیے اور شکریے کی رسم ڈاکٹر اسلم صدیقی نے ادا کی۔
واضح ہوکہ ہر سال شعبۂ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی سر سید ایجو کیشنل سوسائٹی،میرٹھ کے اشتراک سے محسن قوم، عظیم تعلیمی رہنما سر سید احمد خاں کی یو م پیدا ئش کے موقع پر ہفت روزہ ’’ جشن سر سید تقریبات‘‘کا اہتمام کرتا ہے۔جس کا مقصد ہے کہ اسکول، کالجزاور یونیورسٹیوں میں پڑھنے وا لے طلبا و طالبات کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی سر سید احمد خاں کی زندگی،ان کی خدمات اور ان کے کاموں سے روشناس کرا یا جاسکے ۔اس کے تحت وہ سر سید لیکچر سیریز اور سر سید کوئز کا اہتمام کرتاہے۔ جس میں شہر کے سر کردہ دانشور اور ما ہر تعلیم حضرات مختلف اسکولوں اور کالجز میں جا کر سرسید احمد خاں کی حیات اور ان کے کار ناموں پر لیکچر دیتے ہیں ساتھ ہی کوئز مقابلے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اسی سلسلے کے تحت ہفت روزہ جشن سر سید تقریبات کا افتتاح دو پہر 1:00؍ بجے فیض عام انٹر کالج میں ہوا۔
تقریب کا آ غاز محمد شاکر نے تلا وت کلام پاک سے کیا۔اس مو قع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کو کب حمید نے کہا کہ سر سید مختلف الجہات کے مالک تھے۔ انہوں نے زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کارنامے انجام دیے۔انہیں سچا خراج یہی ہو گا کہ ان کے نقش قدم پر چلا جا ئے اور ان کے مشن یعنی تعلیم کو پھیلا ئے۔طالب زیدی نے سر سید کی تربیت میں ان کی والدہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی تربیت کے لیے ان کی ماؤں میں سر سید کی والدہ کے کردار کو زندہ کرنا ہوگا۔قاری شفیق الرحمن قاسمی نے کہا کہ علم اللہ کی صفات میں سے ایک صفت ہے اور اس صفت کو جو بھی اپنا ئے گا یقیناًاس کا فیض ہمیشہ جا ری رہے گا۔ سر سید احمد خاں نے علم کے فیضان کی تحریک کو جاری کر کے نسلوں کو زندگی دینے کا کار نامہ انجام دیا۔پر بھات کمار را ئے نے کہا کہ سر سید ہندوستان میں جدید تعلیم کے بانی تھے۔وہ ایسے وقت میں منظر عام پر آئے جب اہل وطن کو سہارا اور تعلیم کی اشد ضرورت تھی۔ان کی جلائی علم کی شمع سے آج پوری دنیا فیض یاب ہو رہی ہے۔ذیشان خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ سر سید احمد خاں نے تعلیمی دانش گاہ قائم کر کے ہندوستان کی ترقی اور قوم کو تعلیم یافتہ بنانے کی را ہ ہموار کی۔رو حامہ احمد نے کہا کہ ہندوستان کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے آج سر سید جیسے ماہرین تعلیم کے نظریات کو ہر فرد تک پہنچا نا ضروری ہے۔
ڈاکٹرا سلم جمشید پو ری نے کہا کہ سر سید ایسے زمانے میں سامنے آئے جب قوم بے سہارا،ناتواں،کمزور اور تعلیم کے مقصد سے بے بہرہ تھی۔ سر سید احمد خاں نے تعلیم اور خاص طور پر جدید تعلیم کی وکالت اور ادارہ قائم کر کے یہ ثابت کردیا کہ وہ محض ایک فرد نہیں بلکہ ایک تحریک تھے۔ ہم سب کو مل کر سر سید کے مشن کو عام کرنا ہوگا۔ برے وقت میں بڑا آدمی بننا نہایت مشکل عمل ہو تا ہے لیکن سر سید نے انتہا ئی نا موافقت حالات میں یہ مشکل کام انجام دیا اور آج ان کی محنتوں کا ثمرہ قوم کو حاصل ہو رہا ہے۔
آفاق احمد خاں نے نظامت کے فرائض انجام دیتے اور معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے ان تقریبات کے مقاصد پر رو شنی ڈا لی اور کہا کہ ایسی تقریبات سے طلبا میں نہ صرف معلومات کا اضا فہ ہو تا ہے بلکہ ان میں اتحاد و یگانگت اور ملک و قوم سے محبت اور وفاداری کا جذبہ بھی پیدا ہو تا ہے۔انہوں نے سبھی طالب علموں اور سامعین سے کل 9؍ اکتوبر سے حمیدیہ گرلز ہائی اسکول،خیر نگر، میرٹھ سے شروع ہورہی سر سید لیکچر سیریز اور کوئز میں بھی زیادہ سے زیا دہ شرکت کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔
اس مو قع پر ڈاکٹر فرحت خاتون، قاضی عقیل احمد، رو حامہ احمد،ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر شاداب علیم سمیع اللہ الائی، شوکت احمد داس اور طلبا و طالبات نے شر کت کی۔

Read 2181 times

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.

Latest Article

Contact Us

RAJ MAHAL, H. No. 11
CROSS ROAD No. 6/B
AZAD NAGAR, MANGO
JAMSHEDPUR- 832110
JHARKHAND, EAST SINGHBHUM, INDIA
E-mail : mahtabalampervez@gmail.com

Aalamiparwaz.com

Aalamiparwaz.com is the first urdu web magazine launched from Jamshedpur, Jharkhand. Users can submit their articles, mazameen, afsane by sending the Inpage file to this email id mahtabalampervez@gmail.com, aslamjamshedpuri@gmail.com