الإثنين, 14 تشرين1/أكتوير 2013 17:37

مد رس ہوم پبلک اسکول عصری اور دینی تعلیم کا مرکز

Rate this item
(0 votes)

 مد رس ہوم پبلک اسکول عصری اور دینی تعلیم کا مرکز۔

                 جمشید پور ( صبیحہ شاکر) : موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر اکثر باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ وہیں انگریزی تعلیم کے کچھ مضر اثرات کا ذکر بھی لازمی ہے۔ ایسے ہی ماحول میں مسلم اقلیتی طبقہ کے لئے معیاری تعلیمی ادارہ بنانا اور اسکو اچھے ڈھنگ سے چلانا کوئی آسان کام بھی نہیں ہے۔کیونکہ اکثر دیکھا جاتا ہے کہ عوامی فلاحی کاز شروع کرنے والا ایک قدم بڑھانے سے قبل ہی ذاتی نفع و نقصان کا حساب لگا نے لگتاہے اور بڑے بڑے منصوبے بنتے ہی پانی کے بلبلے کی طرح مٹ جاتے ہیں۔ ایسے ہی ماحول میں خاموشی سے ایک شخص سعودی عرب سے چودہ برسوں کے بعد ملازمت ترک کر کے آتا ہے اور اپنی تمام تر جمع پونجی کو اپنی والدہ محترمہ کے نام: 
Mother Rabia Educational & Charitable Trust کو وقف کرکے جمشید پور کے اہل علم اور دانشوروں کے باہم مشوروں اور مشترکہ کوششوں کے نتیجہ میں 2مارچ1997 ء Mother's Home Public School کا قیام عمل میں آیا۔کل تیس بچوں سے اس اسکول کی شروعات کی گئی اب ماشاء اللہ پانچ سو سے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔
ان دنوں ’’ مدرس ہوم پبلک اسکول ‘‘ جمشیدپور کا واحد مسلم اقلیتی اسکول ہے جہاں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے سولہ برسوں سے تعلیمی خدمت میں پیش پیش ہے۔CBSE Pattern پر تعلیم دیجاتی ہے۔ جہاں کمپیوٹر لازمی سبجیکٹ ہے اور سی ڈی پروجیکٹر کے استعمال کے ساتھ ساتھ اسلامی اسٹڈیز اور اُردو ایک ایک سبجیکٹ کے طور پر درجہ ہشتم تک پڑھائی جاتی ہے۔گذشتہ چھہ برسوں سے انگریزی میڈیم سےJAC میٹرک بورڈ میں یہاں کے طلباء100% ریزلٹ کر رہے ہیں۔ اسلامی تعلیم و روایات کو قائم رکھتے ہوئےStd.IV سے ہی لڑکیوں کے لئے بالکل علیحدہ کلاسیز کا نظم کیا جاتا ہے۔ رمضان کے دنوں میں جماعت سے ظہر کی نماز پڑھائی جاتی ہے۔ لڑکیوں اور استانیوں کے لئے نماز گاہ کابھی نظم کیا گیا ہے۔ اسکول کے بانی و ڈائرکٹر ممتاز شارق نے بتایا کہ کچھ کمرے اور بن جاتے ہیں تو لڑکیوں کے لئے +2تک بالکل علیحدہ کلاسیز کا ارادہ ہے۔ کیوں کہ مخلوط نظام تعلیم سماج کے لئے مضر ہے۔ اس سلسلے میں مولانا آزاد ایڈوکیشن فاونڈیشن ، دلی سے بھی ربطہ کیا گیا ہے۔
ایک رہائشی اسکول کے لئے جمشیدپور سے تقریباً 57 کیلومیٹر کی دوری پر رانچی ٹاٹا روڈ NH-33( رڈ گاوءں، تماڑ) میں تین ایکڑ زمین کی رجسٹری دو سال قبل ہوچکی ہے۔ وہاں ا بھی فی الحال ایک پرانی عمارت میں نرسری سے درجہ پنجم تک کی پڑھائی ہو رہی ہے۔ جمشیدپور اسکول کے طلباء و طالبات شہر و بیرون شہر کے اچھے اچھے کالجوں میں زیر تعلیم ہیں۔اس کے علاوہ اس اسکول سے فارغ طلباء میں سے دس ایسے ہیں جو انجینئرینگ کے اخری سال میں ہیں۔ اس اسکول کے مشاورتی بورڈ میں خاص کر ڈاکٹر محمود عالم ((FRCS ڈاکٹر محمد زکریہ ( پرنسپل کریم سٹی کالج) ، پروفیسر سید رضوان الحق( رضواں واسطیّؔ ) ،ڈاکٹر محمدساغر خان( سابق صدر شعبہ اردو جمشیدپور ورکرس کالج) حسن امام ملک( ٹاٹا اسپورٹس) اور الحاج سلطان احمدوغیرہم بھی شامل ہیں۔
ایک شخص تمام تر سیاسی مفاد سے دور رہ کر اورمسلکی تنازعوں سے اپنے دامن کو بچاتے ہوئے مسلم اقلیتی بچوں کو کم خرچ میں بہتر اور میعاری تعلیمی مہیا کرانے میں سرگرم عمل ہے تو کیا ہمارے مسلم رہنماؤں اور قوم و ملت کا درد رکھنے والے ، اہل علم، دانشوروں اور صاحب حیثیت افراد کا فرض نہیں بنتا ہے کہ اس ادارہ میں جو کمی رہ گئی ہے اور جس چیز کی ضرورت ہے، اپنے سیاسی اثر رسوخ سے اس اسکول کو ایک مثالی اور میعاری ادارہ بنانے میں تعاون کریں۔ اسکول کے ویب سائٹwww.mothershomeschool.com پر جا سکتے ہیں اور ای میلعنوان البريد الإلكتروني هذا محمي من روبوتات السبام. يجب عليك تفعيل الجافاسكربت لرؤيته. پربھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

***

Read 2736 times

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.

Latest Article

Contact Us

RAJ MAHAL, H. No. 11
CROSS ROAD No. 6/B
AZAD NAGAR, MANGO
JAMSHEDPUR- 832110
JHARKHAND, EAST SINGHBHUM, INDIA
E-mail : mahtabalampervez@gmail.com

Aalamiparwaz.com

Aalamiparwaz.com is the first urdu web magazine launched from Jamshedpur, Jharkhand. Users can submit their articles, mazameen, afsane by sending the Inpage file to this email id mahtabalampervez@gmail.com, aslamjamshedpuri@gmail.com