پروفیسر صالحہ رشید (صدر شعبہ عربی و فارسی،الٰہ آباد یونیورسٹی)کی کتاب ”اسلم جمشید پوری“اور”بوستان خیال“کی رسم رونمائی
پروفیسر صالحہ رشید (صدر شعبہ عربی و فارسی،الٰہ آباد یونیورسٹی)کی کتاب ”اسلم جمشید پوری“اور”بوستان خیال“کی رسم رونمائی
الٰہ آباد یونیورسٹی عربی و فارسی شعبے کی صدر پروفیسر صالحہ رشید صاحبہ کی دونوں کتابوں ”اسلم جمشید پوری اور بوستان خیال کی رسم رونمائی شعبہ اردو کی صدر پروفیسر شبنم حمید اور صالحہ صدیقی (رسرچ اسکالر جامعہ ملیہ اسلامیہ) کے ہاتھوں عمل میں آئی۔جس پر موجود اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا،اسرار گاندھی نے اس کتاب کو تحقیق کی دنیا کا ایک نیا اضافہ قرار دیا۔اس موقع پر شہر کی معروف شخصیات اور معروف فکشن نگار اسرار گاندھی،احمد حسنین کے ساتھ شعبے کے اساتذہ ڈاکٹر محمد کاشف،ظفراللہ انصاری،سنجے کمار،رسرچ اسکالرس اور طلبہ و طالبات موجود رہے۔پروفیسرصالحہ رشید بھلے ہی بنیادی طور پر عربی و فارسی درس و تدریس سے وابستہ ہو لیکن ان کا رشتہ اردو سے اتنا ہی گہرا ہے جنتا اردو زبان کا عربی و فارسی سے ہے۔ان کے تحقیقی و تنقیدی مضامین،کتب وقتا فوقتا اردو رسائل و جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔اگر بات کریں ان کی ان دونوں کتابوں کی تو پروفیسر صالحہ رشید نے اسلم جمشید پوری کا افسانہ ”لینڈرا دی ریئل“ اور فارسی افسانہ ”بچے مردم“ (مصنف: جلال آل احمد) کا تقابلی مطالعہ کرنے کے ساتھ...
پروفیسر اسلم جمشید پوری کا دورہ پاکستان
پروفیسر اسلم جمشید پوری کا دورہ پاکستانپاک آرٹ کونسل کی ۱۱ ویں کانفرنس میں ”جدید اردو افسانہ“ پر مقالہ پیش کیا میرٹھ(29/ نومبر2018ء) چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی کے صدر شعبہ اردو، پرو فیسر اسلم جمشید پوری اپنے ایک ہفتے کے پا کستان دورے کے بعد میرٹھ واپس آگئے ہیں۔ واپسی پر انہوں نے پریس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا۔”پاکستان آرٹ کونسل، کراچی کے ذریعے منعقدہ ۱۱ /ویں بین الا قوامی اردو کانفرنس میں شر کت کر کے بے حد خو شی ہوئی۔ یہ ایک یاد گار کانفرنس تھی جس میں ہند و پاک کے علاوہ دنیا کے دیگر مما لک کے بھی معروف ادبا و شعرا شریک تھے۔ میں نے جدید اردو افسانہ: موضو عات و مسائل“ مو ضو ع پر اپنا مقا لہ پیش کیا جسے کا فی سرا ہا گیا۔ کانفرنس میں سیمینار کے علاوہ عالمی مشا عرہ، رقص و مو سیقی، شام غزل کے علا وہ، جون ایلیا، جمیل الدین عالی، مشتاق احمد یو سفی، رضیہ سجاد ظہیر کی یاد میں اجلاس منعقد ہوئے۔ ساتھ ہی ساتھ انور مقصود، مستنصر حسین تارڑ، انور مسعود کے ساتھ گفتگو کے اجلاس، متعدد کتب کے اجراء وغیرہ کا انعقاد عمل میں آ یا۔کانفرنس کی کا میابی کا...
پروفیسر اسلم جمشید پوری ؔ جرمنی کے دورے پر روانہ
پروفیسر اسلم جمشید پوری ؔ جرمنی کے دورے پر روانہ
(پریس ریلیز)
میرٹھ: معروف افسا نہ نگار، فکشن نا قد اور صدر شعبہ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی پرو فیسر اسلم جمشید پوریؔ، اردو انجمن برلن، جرمنی کی دعوت پر جرمنی کے لیے روا نہ ہو گئے ہیں۔ اردو انجمن برلن، گذشتہ40/ برسوں سے جرمن میں اردو زبان و ادب کے فروغ اور بقا کے لیے سر گرم عمل ہے۔ محترم عارف نقوی کے زیر سر پرستی، انجمن کی پو ری اردو دنیا میں خاص پہچان ہے۔ انجمن ہر سال ایک بین الاقوامی پروگرام منعقد کرتی ہے جس میں یو روپ کے علاوہ ہندو پاک کے اسکالرز کو مدعو کیا جاتا ہے۔ اردو انجمن، اس سال معروف فکشن نگاروں احمد ندیم قاسمی اور رضیہ سجاد ظہیر پر یکم جولائی2018ء کو یک روزہ سیمینار منعقد کررہی ہے۔ سیمینار میں مہمان خصوصی کے حیثیت سے پروفیسر اسلم جمشید پوری ؔکو مد عو کیا ہے۔ پروفیسر اسلم جمشید پوریؔ سیمینار میں شرکت کریں گے اور جرمنی میں مختلف مو ضوعات پر لکچر بھی دیں گے۔ ساتھ ہی ان کے اعزاز میں شامِ افسا نہ اور مشاعرے کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔ واضح ہو کہ پروفیسر اسلم جمشید پوریؔ کا شمار...
پروفیسر اسلم جمشید پوری کا کامیاب دورہ جرمنی ”ستارہ اردو“ کے اعزازسے نوازے گئے
پروفیسر اسلم جمشید پوری کا کامیاب دورہ جرمنی”ستارہ اردو“ کے اعزازسے نوازے گئے (پریس ریلیز) میرٹھ:
معروف افسا نہ نگار، فکشن نا قد اور صدر شعبہ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی پرو فیسر اسلم جمشید پوریؔ جو اردو انجمن برلن، جرمنی کی دعوت پر 29/جون کوجرمنی کے لیے روا نہ ہوئے تھے۔آج مورخہ6/جولائی کو خیریت کے ساتھ واپس ہندوستان تشریف لے آ ئے ہیں۔ان کا یہ دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے۔اس دورے کے دوران انہوں نے اردو انجمن برلن کے سالا نہ جلسے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شر کت کی۔واضح ہو کہ یہ انجمن گذشتہ40/ برسوں سے جرمن میں اردو زبان و ادب کے فروغ اور بقا کے لیے سر گرم عمل ہے۔ محترم عارف نقوی کے زیر سر پرستی، انجمن نے پو ری اردو دنیا میں اپنی ایک الگ شناخت قائم کرلی ہے۔ انجمن سالانہ ایک بین الاقوامی پروگرام منعقد کرتی ہے جس میں یو روپ کے علاوہ ہندو پاک کے اہم اسکالرز کو مدعو کیا جاتا ہے۔ امسال انجمن نے اپنے سالانہ جلسے میں شرکت کے لیے پرو فیسر اسلم جمشید پو ریؔ کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا تھا۔انجمن نے اس...
پانچ روزہ بین الاقوامی افسانہ ورکشاپ کی یاد گار مشاعرہ کی شام
پانچ روزہ بین الاقوامی افسانہ ورکشاپ کی یاد گار مشاعرہ کی شام
29/ اپریل2015ء (پریس ریلیز)
برہسپتی بھون،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ کے ہال میں پانچ روزہ بین الاقوامی افسانہ ورکشاپ کے دوران ایک شاندار مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت معروف استاذ شاعر محترم جمیل مظہر سیانوی نے کی۔مہمانان خصوصی کے طور پر محترم جاوید راؤ،محتر م حا جی عاد ل چودھری،محترم سلیم سیفی نے شرکت کی۔ مہمانان ذی وقار کے بطور ڈاکٹر سراج الدین،محترم پربھاش دویدی (رجسٹرار، سی سی ایس یونے شرکت کی۔مہمانوں کا تعارف ڈاکٹر اسلم جمشید پوری(صدر شعبہ اردو)نے پیش کیا جب کہ نظامت کے فرائض نو جوان شاعر،معروف ناظم فرقان سردھنوی نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ پرو گرام کا آ غازمجیب شہزر نے ہدیہئ نعت سے کیا۔ بعد ازاں مہمانوں نے مل کر شمع افروزی کی۔اس مو قع پر پڑھا گیا منتخب کلام قارئین کی نظر ہے .
تقاضا بندگی کا ہے یہی امید مت چھوڑوگھڑی مقبولیت کی کیا پتہ کس وقت آجائےضیاء باغپتی
مریض عشق کو فورا کسی تھانے میں پہنچا دوذرا دیکھیں مرض یہ کس طرح اچھا نہیں ہوتااحمد علوی
پیروں سے اپنا جسم سنبھلتا نہیں سلیمسر پر کسی کا بوجھ تو کیسے اٹھائے...
پاپی پیٹ کا سوال : ڈاکٹر آصف علی
ڈاکٹر آصف علی شعبۂ اردو چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی میرٹھ پاپی پیٹ کا سوال افسا نہ عالمی ادب کی سب سے مقبول صنف ہے ،اُسے اردو کے نثری ادب میں وہی حیثیت حا صل ہے جو شعری اصناف میں غزل کو۔ ادب کے اس دور انحطاط میں بھی غزل ہی کی طرح اس کے قارئین اور تخلیق کاروں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ غزل کی طرح افسانہ بھی زندگی کے کسی ایک گو شے، واقعے یا کسی ایک نفسیاتی حقیقت کو پیش کرتا ہے مگر اس کے پس منظر میں معنی کا ایک پو را جہاں آ باد ہو تا ہے جو بڑے بڑے عصری مسائل کو اپنے اندر سمو لیتا ہے۔لیکن افسا نے میں تاثر اسی وقت پیدا ہو سکتا ہے جب وہ حقیقت سے قریب تر ہو۔ بعض حضرات موضوع کے اچھوتے پن کو افسا نے کی کا میابی کی دلیل مانتے ہیں جو غا لباً صحیح نہیں کیوں کہ بے شمار ایسی مثا لیں موجود ہیں ۔کہ ادیبوں نے اپنے گہرے مطالعے وسیع مشا ہدے اور عمیق تجربے کی بنیا د پر عام اور بالکل سامنے کے موضو عات کو اچھو تا...
بہتر افسانچے وہی لکھ سکتاہے جو افسانے کے اسرارورموز سے واقف ہو۔ ڈاکٹر اسلم جمشیدپوری
بہتر افسانچے وہی لکھ سکتاہے جو افسانے کے اسرارورموز سے واقف ہو۔ ڈاکٹر اسلم جمشیدپوریآل انڈیا افسانچہ اکیڈمی کے زیر اہتمام دو روزہ قومی سیمینار ’’افسانہ کل آج اور کل‘‘ کا شاندار آغاز درگ (۲۴فروری ) : ’’ افسانچہ نگاری کا فن کوئی آسان کام نہیں۔بہتر افسانچے وہی لکھ سکتاہے جو افسانوی ادب کے اسرارورموز سے واقف ہے۔آزاد ہندوستان میں۱۹۴۸ میں منٹو نے افسانچے لکھے جو سیاہ حاشیے کے عنوان سے منظرِ عام پر آکر مقبول ہوچکے ہیں۔‘‘مذکورہ بالا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے صدر شعبہء اُردو ڈاکٹر اسلم جمشیدپوری نے افسانچے کی تاریخ میں پہلی بار آل انڈیاافسانچہ اکیڈمی کے تحت درگ (چھتیس گڑھ)میں منعقد دو روزہ سیمینار میں ۲۳ جنوری کو پہلے سیشن میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جلسے میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔اس موقع پر انہوں نے افسانچے کے فن اوراس سلسلے میں پائی جانے والی الجھنوں کو صاف کرتے ہوئے اس بات سے خبردار کیا کہ اس کی تخلیق میں فنی معیار کا بہر حال خیال رکھا جانا ضروری ہے انہوں نے مستقبل میں اس کے روشن امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔درگ کے عالیشان ہوٹل الکا پیلس کے ہال میں منعقد مذکورہ...
بنامِ علم اب توجاہلیت رقص کرتی ہے۔۔۔! عزیزبلگامی
بنامِ علم اب توجاہلیت رقص کرتی ہے۔۔۔! عزیزبلگامی 0091 9845291581 - 0091 9538054393
عالمِ انسانی کے موجودہ حالات کا ایمانداری سے جائزہ لیجیے اور پتہ لگائیے کہ دُنیا کے چھ سو کروڑاِنسان اس وقت کہاں مصروفِ کار ہیں،اِن کی مصروفیات کی نوعیت کیا ہے،کس محور کے اطراف ان کی سرگرمیاں اور اِن کے شب و روز گھوم رہے ہیں۔ اِنسانوں کا یہ جمّ غفیر کس منزل کی طرف اپنا رُخ کیے ، کیا کچھ زادِ سفر لیے محوِ سفرہے۔؟ہر حساس دل پکار اٹھے گا کہ یہاں سے لے کر وہاں تک انسانوں کا یہ قافلہ بلا تخصیصِ مذہب و ملت،رنگ و نسل، علاقہ و قومیت ایک عجیب بحران کی لپیٹ میں ہے اور تباہی کے ایک بھیانک غار کی جانب بگ ٹٹ دوڑرہا ہے۔اِبتدائے آفرنیش سے اِنسانوں کی ایک کثیر تعداد سطحِ زمین پر ہر زمانے میں آباد رہی ہے لیکن چشمِ فلک نے شاید اِنسانوں کو ایسا مضطرب، Restless اور اِس قدرDirectionlessکبھی نہیں دیکھا۔اس صورتحال سے اس کے باہر نکلنے کی کوئی صورت بھی نظر نہیں آتی۔عصرِ حاضرکے اِنسان کو لاحق بیماریوں کی فہرست اِس قدر طویل ہے کہ ہم اِن چند سطور میں اِن کے علاج کی تجویز تو کجا، ہم اِن کے نام تک گنانے سے قاصر ہیں۔ برائیوں...
بالغ نظر افسانہ نگار پرویزؔ : ڈاکٹر زین رامشؔ
ڈاکٹر زین رامشؔ شعبہ اردو ونو بھا بھاوے یونیورسٹی،ہزاری باغ جھار کھنڈ
بالغ نظر افسانہ نگار پرویزؔ
ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ کتاب میں شامل اپنے مضمون بعنوان”مہتاب عالم پرویز ؔکے افسانوی بال و پر“کے دوسرے پیرا گراف میں اطلاع فراہم کرتے ہیں کہ: ”مہتاب عالم پرویز ؔنے 1985ءسے اپنے افسانوی سفر کا آغاز کیا تقریبا25/سال کے اپنے افسانوی سفر میں مہتاب عالم پرویزؔ نے بڑے نشیب و فراز دیکھے‘کبھی کہانی ان کے اندر اٹھکھیلیاں کرتی‘ کبھی انگڑائیاں لیتی تو کبھی وہ کہانی سے عشق فرمانے لگتے اور کبھی ایسا ہوتا کہ دونوں کے درمیان ہجر اپنے پاؤں پسارنے لگتا کہانی اور پرویز ؔکے درمیان کے تعلقات گزشتہ ایک دہائی تک بالکل ختم سے ہوگئے تھے لیکن ادھر پرویزؔ نے پھرسے مراجعت کی ہے۔“ علاوہ ازیں جن دانشمندانہ خیالات سے مستفیض ہوا وہ ڈاکٹر محمد زکریا،جناب اسلم بدرؔ،جناب احمد بدرؔاور ڈاکٹر اختر آزادؔکے خیالات تھے۔یہ ساری آرا، سارے خیالات اور سارے تاثرات قدرِ مختلف بھی تھے اور قدرِ مشترک بھی۔لیکن اس بات پر بہر حال اتفاق دکھاکہ افسانہ نگاری کے تعلق سے پرویز ؔکے یہاں روشن امکانات موجود ہیں۔روشن امکانات کی یہ موجودگی اس لیے بھی نظر آتی ہے کہ پرویزؔ نہ تو افسانے...
ایک شام مشہور شاعر و محقق اسلم بدرؔ کے نام رپورٹ:ڈاکٹر اقبال واجد، صدر گوشہ ادب، الجبیل، سعودی عرب
ایک شام مشہور شاعر و محقق اسلم بدرؔ کے نام
رپورٹ:ڈاکٹر اقبال واجد، صدر گوشہ ادب، الجبیل، سعودی عرب
الجبیل مملکت سعودی عربیہ کا ایک صنعتی شہر ہے۔سمندری ساحل پر بسے ہوئے اس شہر میں پٹرولیم، پٹرو کیمیکل اور فولاد کے کارخانوں کا ایک سلسلہ میلوں میل تک پھیلا ہوا ہے۔تلاش معاش میں دنیا کے کونے کونے سے آئے ہوئے لوگ یہاں آباد ہیں۔انہیں لوگوں میں خصوصی طور پرہند و پاک سے آئے ہوئے وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے یہاں اردو زبان و تہذیب کی شمع روشن کر رکھی ہے۔ بلکہ یہ کہنا بھی بیجا نہیں ہو گا کہ انہیں کی وجہ سے یہاں کے بازاروں میں اردو زبان کی کلکاریاں سنائی دیتی رہتی ہیں۔
اردو عوام اور ادبی انجمنوں کو جب یہ اطلاع ملی کہ شہر میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر و محقق محترم اسلم بدر صاحب تشریف لائے ہوئے ہیں تو ان کے اعزاز میں شعری نشستوں کا ایک سلسلہ چل نکلا۔ شہر کی ایک سر بر آوردہ و فعال ادبی انجمن ’گوشہئ ادب‘ نے بھی ’ایک شام اسلم بدر کے نام‘ منعقد کرنے کا فیصلہ لیا اور یہ شام نہایت تزک و احتشام کے ساتھ ’اوشیان رسٹورنٹ‘ کے کانفرنس ہال میں منائی گئی۔تقریب کے وقار...
اہل عرب نے حسابی ہندسہ لکھنے کا طریقہ ہندوستانیوں سے سیکھاجسے وہ ارقام ہندیہ کہتے ہیں:پروفیسر عبد العلی
اہل عرب نے حسابی ہندسہ لکھنے کا طریقہ ہندوستانیوں سے سیکھاجسے وہ ارقام ہندیہ کہتے ہیں۔پروفیسر عبد العلی
شعبہ عربی و فارسی،الہ آباد یونیورسٹی میں خطبے کا انعقادپریس ریلیز۔شعبہ عربی و فارسی الہ آباد یونیورسٹی میں ”اسلامک سائنٹفک میراث کے سنسکرت مآخذ“ عنوان سے ایک خطبے کا انعقاد کیا گیا۔اس جلسے کی صدارت معروف سنسکرت اسکالر پروفیسر مردولا ترپاٹھی (سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس،الہ آباد یونیورسٹی)نے کی۔پروفیسر عبد العلی (سابق چیر پرسن،شعبہ اسلامک اسٹڈیز)مقرر خاص اور خواجہ غلام السیدین،ماہر خطاطی و سکہ شناسی،سابق صدر شعبہ ایپی گرافی، ناگپور میوزیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ محمد عابد نے تلاوت کلام پاک سے جلسے کا آغاز کیا۔صدر شعبہ ڈاکٹر صالحہ رشید نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ان کا تعارف پیش کیا۔اس کے بعد موضوع کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ محسن قوم سر سید کے دو صد سالہ یوم پیدائش کے جشن کی مناسبت سے اس خطبے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس موقعے پر ڈپارٹمنٹ سے شائع ہونے والے عربی فارسی ریسرچ جرنل کے سر سید خصوصی شمارے کا اجرا بھی عمل میں آیا۔ خطبے کا عنوان”اسلامک سائنٹفک میراث کے سنسکرت مآخذ“اس لئے انتخاب کیا گیا کہ سر سید کے سائنٹفک رجحان پر روشنی پڑے نیز...
انشائیہ کی بے ترتیبی میں بھی ایک ترتیب ہوتی ہے: پرو فیسر زماں آزردہ
انشائیہ کی بے ترتیبی میں بھی ایک ترتیب ہوتی ہے: پرو فیسر زماں آزردہشعبہ اردو،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں معروف اردو اسکالر پرو فیسر زماں آزردہ کا خصوصی خطبہ (پریس ریلیز) میرٹھ25/ مارچ2017ء
شعبہ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی کے پریم چند سیمینار ہال میں کشمیر یو نیورسٹی کے سابق صدر شعبہ اردو اور معروف ناقد و محقق پروفیسر زماں آزردہ نے صنف انشائیہ کے تعلق سے ایک لیکچر دیا۔پرو گرام کی صدا رت صدر شعبہ اردو ڈا کٹر اسلم جمشید پوریؔ نے فر مائی اور مہمان خصوصی کے بطور میرٹھ کے معروف شاعر نذیر میرٹھی نے شر کت کی۔ استقبالیہ کلمات شعبہ کی استاد ڈا کٹر شاداب علیم، نظا مت ڈا کٹر آصف علی اور شکریے کی رسم ڈا کٹرالکا وششٹھ نے انجام دی۔ پرو گرام کا آ غاز سعید احمد سہارنپوری نے تلا وت کلام پاک سے کیا۔ہد یہئ نعت ایم فل کے طالب علم وصی حیدر نے پیش کیا۔ بعد ازاں ایڈ وکیٹ سر تاج احمد اورمحترم آفاق خاں نے پرو فیسر زماں آزردہ کا پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا۔ اس مو قع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے پروفیسر زماں آزردہ نے اپنے خصوصی لیکچرمیں صنف انشائیہ اور...
انسانیت کا تقا ضا یہ ہے کہ ہم سب کے لیے کام کریں۔قاری شفیق الرحمن قاسمی اترا کھنڈ میں آ ئے طوفان میں لقمۂ اجل بن جانے وا لے لوگوں کی یاد میں تعزیتی جلسہ
انسانیت کا تقا ضا یہ ہے کہ ہم سب کے لیے کام کریں۔قاری شفیق الرحمن قاسمی اترا کھنڈ میں آ ئے طوفان میں لقمۂ اجل بن جانے وا لے لوگوں کی یاد میں تعزیتی جلسہ
شعبۂ اردو، چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی ،میرٹھ اور جا گرک ناگرک ایسو سی ایشن،میرٹھ کے مشترکہ اہتمام میں اترا کھنڈ میں آ ئے طوفان میں لقمۂ اجل بن جانے وا لے لوگوں کی یاد میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد عمل میں آ یا۔جلسے کی صدارت ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر محترم پربھات کمار رائے نے اور نظا مت گریش شکلا نے ادا کی۔جلسے کو خطاب کرتے ہو ئے خطیب جامع مسجد،میرٹھ محترم قاری شفیق الرحمن قاسمی نے کہا ۔ ’’قدرتی آ فات عبرت کے لیے ہو تی ہیں۔ قرآن میں متعدد ایسی آ فات و حادثات کا ذکر ہے۔ یہ ذکر اس لیے ہو تا ہے تاکہ ہم ان سے سبق حا صل کریں۔ ان مشکلات کے لمحات میں انسانیت کا تقا ضا یہ ہے کہ ہم سب کے لیے کام کریں۔‘‘اس مو قع پر اترا کھنڈ کے کیدار نا تھ کا سفر مکمل کر کے کسی طرح اپنی جان بچا کر وا پس آ نے...
انٹر میڈئیٹ کے ادو نصاب کی ترتیب و تعئینِ قدر پر سولن میں قومی ورکشاپ کا آغاز
انٹر میڈئیٹ کے ادو نصاب کی ترتیب و تعئینِ قدرپر سولن میں قومی ورکشاپ کا آغاز
سولن 5 دسمبر (پریس ریلیز): وزارت فروغ انسانی وسائل کی حکومت ہند کے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ادارے ’اردو تدریسی وتحقیقی مرکز‘، سولن(ہماچل پردیش) میں ایک ہفت روزہ ورکشاپ بعنوان’’انٹر میڈئیٹ اردو کورس: ترتیب و تدوین اور تعئین قدر“ کا انعقاد ڈاکٹر طارق خان، کارگزار پرنسپل کی زیرِ صدارت ہوا۔ ورکشاپ کے کنوینرڈاکٹر ابو ارشد نے جلسے کی نظامت کے فرائض ادا کیے۔ ڈاکٹر ابو ارشد نے جلسے کی نظامت کرتے ہوئے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد انٹرمیڈئیٹ سطح کے طلبہ کے لیے گزشتہ ورکشاپ میں تیار کیے گئے نصاب کی ترتیب و تدوین کرنا ہے۔ جس میں ہمیں زبان کے تقاضوں اور موجودہ رائج اصلاحات کا خیال رکھنا ہے۔ ڈاکٹر طارق خان نے اپنے خطبہ صدارت میں زبان کی باریکیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اردو کی بدقسمتی ہے کہ اس کے سیکھنے کے لیے کوئی معیار متعین نہیں ہے۔ زبانوں کے مختلف ماہرین، اپنے اپنے طور پر معیار قائم کرتے ہیں۔ اس سے دیگر زبانوں کے طلبا کوزبان سیکھنے اور کوئی ایک معیار قائم کرنے میں بڑی دقت ہوتی ہے۔ہمیں...
انتظار حسین کی تخلیقات میں ہجرت کا کرب تفہیم کے نئے زاویوں کا متقاضی ہے۔ پرو فیسر اعجاز علی ارشد
انتظار حسین کی تخلیقات میں ہجرت کا کرب تفہیم کے نئے زاویوں کا متقاضی ہے۔ پرو فیسر اعجاز علی ارشد
شعبہ اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی،میں اسماعیل میرٹھی یادگاری خطبہ بعنوان”انتظار حسین کی افسانہ نگاری میں ہجر کا کرب“ کا انعقاد
میرٹھ:شعبہ اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی،میرٹھ اور قومی کونسل برا ئے فروغ اردو زبان،نئی دہلی کے اشتراک سے،شعبہ کے پریم چند سیمینار ہال میں مولانا اسماعیل میرٹھی یادگا ری خطبہ بعنوان”انتظار حسین کی افسانہ نگاری میں ہجر کا کرب“ کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت صدر شعبہئ اردو ڈاکٹر اسلم جمشید پوری ؔنے کی۔خصوصی مقرر کی حیثیت سے پرو فیسر اعجاز علی ارشد(شیخ الجامعہ،مظہرالحق عربی فارسی یونیورسٹی، پٹنہ)اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر خواجہ اکرام الدین(ڈائریکٹر این سی پی یو ایل، نئی دہلی)اور مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے پروفیسر فاروق بخشی (صدر شعبہ اردو،موہن لال سکھاڈیا یونیورسٹی، اودے پور)اورمعروف افسانہ نگار محترم بشیر مالیر کوٹلوی شریک ہوئے جب کہ نظامت کے فرائض شعبہ کے استاد ڈاکٹر آصف علی نے انجام دیے۔ تقریب کا آ غاز مولانا شاہ عالم گورکھپوری نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔استقبالیہ کلمات اور مولانا اسماعیل میرٹھی کا مختصر تعارف ڈاکٹر شاداب علیم نے پیش...
امام حسینؓ کاخطاب اوراہلِ کوفہ : افروز سلیمی
امام حسینؓ کاخطاب اوراہلِ کوفہ افروز سلیمی ؔ
سب ایڈیٹراردوپورٹل’’ عالمی پرواز ‘‘
سیدنا امام حسینؓ کی شہادت کوئی معمو لی شہادت نہ تھی،یہ شہادت تاریخ اسلام کا ا یک الم ناک واقعہ ہے، عالمِ اسلام میں یزیداور ابن زیاد کی اس نازیبا حرکت پر نفرت وعداوت کااظہار کیا گیا اور حجاز میں مدینہ تا مکہ مخالفت کی آگ بھڑ ک اٹھی اور کس قدر دردانگیز بات ہے کہ پیارے رسول اللہ ﷺ کے دنیاسے انتقال کے نصف صدی بعد ہی اہلِ بیت کی ایک عظیم شخصیت پرظلم وبربریت کی انتہاکردی گئی، آخر یومِ شہادت کاآفتاب طلوع ہوا حضرت امام حسینؓ نے نماز فجر سے فارغ ہوکراور اپنے بہتّر جانثاروں واسلامی مجاہدین کو لے کر میدان کربلاطرف قدم بڑھایا ’’ میمنہ ‘‘ نامی جگہ پر زبیربن قین کو، ’’میسرہ‘‘ نامی جگہ پر حبیب بن مطہرکومتعین فرمایا اور حضرت عباس بن علیؓ کو اسلامی جھنڈا پیش کیا، اور خود نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ گھوڑے پر سوار ہوئے ، اللہ کی کتاب قرآن مقدس کو سامنے رکھااور ہاتھ اٹھاکر بارگاہِ ایزدی میں دعاکی ، ہرگز آپ کو یقین نہ تھاکہ کوئی عمل کار گر ہوگی تاہم آپؓ نے اتمام حجت...
امارت شرعیہ کی طرف سے غرباء ومساکین کے مابین کمبل کی تقسیم
امارت شرعیہ کی طرف سے غرباء ومساکین کے مابین کمبل کی تقسیم
ملک کے مشہورادارہ، دینی وشرعی عدالت، مذہبی وفلاحی تنظیم” امارت شرعیہ“ بہار، اڑیسہ وجھارکھنڈ پھلوری شریف پٹنہ کے ذیلی دفتر ”امارت شرعیہ“ آزاد نگر، جمشیدپور میں آج کئی دنوں سے غرباء ومساکین کے درمیان موسم سرما کے موقع پر کمبلوں کی تقسیم کرتے ہوئے شہر کے قاضی شریعت مولانا سعود عالم قاسمی صاحب نے فرمایا کہ امارت شرعیہ جہاں مسلمانوں کی ملی وحدت اور اجتماعی نظام کی عملی شکل اور مذہبی وفلاحی تنظیم ہے، جوتبلیغ ودین، تنظیم ملت، قانون شریعت کے نفاذ، دینی تعلیم کی اشاعت، عصری اور ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ، مسلمانوں کی معاشرتی اصلاح اور ان کے مذہبی حقوق کی حفاظت جیسے محاذوں پر ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہے،وہیں پرامارت شرعیہ یتیموں، بیواؤں اور غرباء ومساکین کے درمیان ہر سال موسم سرما کے موقع پر کمبلوں کی تقسیم اسی طرح نادر لڑکیوں کی شادی اور دوسرے اہل حاجت کی امداد کرتی آرہی ہے، فلاحی کاموں کے متعلق مولانا افروز سلیمی القاسمی معاون قاضی دار القضاء امات شرعیہ جمشیدپورنے فرمایا کہ امارت شرعیہ کے بنیادی مقصدوں میں غرباء ومساکین کابر وقت امداد کرناہے،اور اس کے اخلاص ہی کا نتیجہ...
اللہ تعا لی کا پاک کلام بڑا مبا رک ہے : شیخ طریقت محترم شاہ شجاعت علی میرٹھی
اللہ تعا لی کا پاک کلام بڑا مبا رک ہے : شیخ طریقت محترم شاہ شجاعت علی میرٹھی سیکٹر11،نوئیڈا میں ترا ویح میں قرآن کی تکمیل، ایک خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام میرٹھ23؍ جو لائی2013ء
مساجد کے ساتھ ساتھ ،گھروں اور کارخانوں وغیرہ میں نماز تراویح میں قرآن کریم مکمل ہو نے کا سلسلہ جاری ہے۔محمد رفیع کی رہائش گاہ اے87 واقع دھول گری اپارٹمنٹ سیکٹر11،نوئیڈا میں قرآن کریم مکمل ہو نے پر ایک خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی دعا کے ساتھ ساتھ رو زے اور قرآن کریم کی تلا وت کی فضیلت پر روشنی ڈا لی گئی۔شیخ طریقت محترم شاہ شجاعت علی میرٹھی نے اپنے خطاب میں کہاآپ لو گوں کے لیے بڑی سعادت کی بات ہے کہ آج آپ کے گھر پر ترا ویح میں قرآن پاک بخیر و عافیت تکمیل اور پو را ہوا ہے۔ اس کے لیے جتنی خوشی منائی جائے کم ہے۔جس بندے کو اس مجلس میں شریک ہو نے کی توفیق حا صل ہو جائے اسے بڑی چیز سمجھنا چا ہیے۔ حقیقت اور سچا ئی بھی یہی ہے کہ اللہ تعا لی کا پاک کلام بڑا مبا رک ہے۔اس مقدس اور پاک کتاب کی...
افسانوی مجموعہ ” بازگشت ” مہتاب عالم پرویزؔ : BAZGASHT BY MAHTAB ALAM PERVEZ
افسانوی مجموعہ " بازگشت "
" بازگشت " مہتاب عالم پرویزؔ
BAZGASHT BY MAHTAB ALAM PERVEZ
اربابِ نقد و نظر کی آراء اور جانچ پرکھ سے قطع نظر یہ بات پوری ادبی ذمہ داری کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ مہتاب عالم پرویز ؔکے افسانے اپنی تخلیقیت، زبان و بیان اور اثرپذیری کے تناظرمیں عصری اُردو فکشن میں مثبت اہم اور خوش آئند اضافہ ہیں۔ مہتاب عالم پرویزؔکے افسانے یہ باور کرا دیتے ہیں کہ مصنف کا تخلیقی اور فکری اُفق، وسیع، انسانی و سماجی شعور پختہ اور اسلوبِ نگارش بلیغ و دل پذیرہیں۔ مہتاب عالم پرویز ؔاپنے گردوپیش کے جیتے جاگتے کرداروں کے غموں، مسرتوں، حسرتوں، آرزوؤں اور جذبوں کو کہانیوں میں پروکر اتنی سچائی اور ایمانداری سے بیان کرتے ہیں کہ انسانی احساسات کی دھڑکنیں اور روح کی سانسیں صاف صاف سنی جاسکتی ہیں۔ مہتاب عالم پرویزؔ کے افسانے یقینا اس عہد کے بہترین افسانوں میں شمار کیے جائیں گے او راس لحاظ سے بھی مہتاب عالم پرویزؔ کی افسانہ نگاری کی انفرادیت کو تسلیم کیا جائے گا کہ وہ اُردو افسانے کی مروّجہ تکنیک، ہیئت اور فنّی اُصولوں سے تجاوز کیے بغیر تشبیہات، استعارات اور علائم کے...
افسانوی مجموعہ ” بازگشت ” BAZGASHT BY MAHTAB ALAM PERVEZ
افسانوی مجموعہ " بازگشت "
" بازگشت " مہتاب عالم پرویزؔ
BAZGASHT) BY MAHTAB ALAM PERVEZ)
”باز گشت“ کے افسانے مہتاب عالم پرویزؔ کےفن پر دسترس، اظہار کی راہ اور جدید لب ولہجے کے غماز ہیں۔ان افسانوں کے موضو عات نئی صدی کے نئے مسائل ہیں۔خلیجی ممالک کی زندگی،اس کے مسائل اور اس میں ایک ہندوستانی حساس فنکار کا رد عمل اور نئے تجربات،مہتاب کے افسانوں کا وصف ہے۔یہ افسانے قاری سے گہرا رشتہ استوار کرتے ہیں،ان میں جاذبیت ہے،یہ قاری کے اندر تحلیل بھی ہو جاتے اور زندگی کو اپنے اندر جذب بھی کر لیتے ہیں۔مجموعے کے سبھی افسانے قراٗت کے متقاضی ہیں،لیکن بعض افسانے باز گشت، پوسٹ مارٹم، فیس بک، اسکن، وِل پاور،کسی نظر کو تیرا انتظار ...... وغیرہ آپ کو بے چین کر دیں گے۔
ڈاکٹر اسلم جمشیدپوریؔ
...