Skip to main content

Aalamiparwaz

مدیر خصوصی

ابرار مُجیب

سرپرست

ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ

ایڈیٹر

نغمہ ناز مکتومی

فاؤنڈر

مہتاب عالم پرویز

سب ایڈیٹر

مفتی راحت علی صدیقی قاسمی

صفحہ اول

پروفیسر اسلم جمشید پوریخاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہوگئیں….آسمان ادب سے ٹوٹتے فکشن کے ستارے    اردو ادب کا آسمان بھی حیران سا ہے کہ اس کے فلک کوفکشن کے جو ستارے منور کرتے رہتے تھے وہ ایک ایک کر کے ہمیشہ کے لیے محروم ہو تے چلے جا رہے ہیں۔گذشتہ برس ہمارے زیادہ تر فکشن نگار کورونا جیسی عالمی وبا کا شکار ہوئے تو بعض دیگر امراض کا شکار ہو کر جہانِ فکشن سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو ئے۔جہانِ فکشن ہی نہیں آسمان ادب بھی حیران و پریشان اور انگشت بدنداں ہے کہ اس کے دامن کے فکشن ستاروں کو کیا ہو گیا؟کیوں یہ سب ہمیشہ کے لیے ماند پڑتے جارہے ہیں۔    ہمیشہ حق کی آواز بلند کرنے والا حسین بھی ہمیشہ کے لیے سو گیاہے  ۔شاید وہ اما وس میں خواب کی حقیقت تلاش کرنے فرات کی طرف چلے گئے ہوں گے۔بو لو مت چپ رہو ورنہ نیو کی اینٹ سرک سکتی ہے اور سو ئی کی نوک پر ٹکا لمحہ پھیل سکتا ہے۔    حسین الحق جنہیں گذشتہ برس ہی ساہتیہ اکادمی انعام ملا تھا،اتنی جلدی ہم سے رخصت ہوجائیں گے، کسی نے سوچا نہ تھا۔ حسین الحق نے اپنے فکشن میں زمینی حقا ئق خواہ وہ سماجی ہوں،سیاسی ہوں یا خانقاہی ہمیشہ بے لاگ،بے لوث اور نڈر ہو کر کچھ اس طور بیان کیا ہے کہ اپنے ہم عصروں میں ممتاز ٹھہرے۔ حسین الحق نے اپنی تنقید میں بھی ہمیشہ حق کی حمایت اور پاسداری کی ہے۔ حسین الحق نے کئی مجوموعے اورناول بولو مت چپ رہو،فرات، اماوس میں خواب اردو کو دیے۔ ان کے معروف افسا نوں میں سوئی کی نوک پر رکا لمحہ،نیو کی اینٹ، انحد،سبحان اللہ،کربلا،مور پاؤں،سبرا منیم کیوں مرا، زخمی پرندہ، اثاثہ وغیرہ کا شمار ہو تا ہے۔

LATEST

ہڑتال : نیاز اختر

ڈیر مہتاب بھائی اسلام و علیکم امید ہے مزاج گرامی بخیر ہوں گے۔آپ نے جمشید پور کی...

نیا اندھیرا : اسلم جمشید پوری ” NAYA ANDHERA ” ASLAM JAMSHEDPURI

گرلس ہاسٹل کا ایک کمرہ دیر رات تک جاگ رہا تھا۔ عالیہ : یار آج...

نقب زن : فرحین چوہدری ۔ اسلام آباد

 نقب زن فرحین چوہدری۔۔۔۔۔اسلام آباد                      ڈاکٹر نے...

نعتِ گوئی اور اس کی دینی حیثیت….. از: رضوانؔ واسطی، جمشیدپور

  نعتِ گوئی اور اس کی دینی حیثیت  از: رضوانؔ واسطی، جمشیدپور  E-nail: rizwanwasti@yahoo.co.in  ...

نظم۔۔۔ "چہرہ” فوزیہ اختر ردا

نظم۔۔۔ "چہرہ" فوزیہ اختر ردا   آئینے کو بھی چہرہ عطا کیجئے اور ہونٹوں پہ نغمہ سرا کیجئے دشت...

نذرِ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام :احمد علی برقیؔ اعظمی

نذرِ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام احمد علی برقیؔ اعظمی حسین ابن علی کی زندگی...

نبی کریم ﷺ کی مثالی سیرت

نبی کریم ﷺ کی مثالی سیرت راحت علی صدیقی قاسمیاللھم اھدی قومی فانھم لایعلمون، اے...

نائٹ پارٹی : محمد اسلم آزاد NIGHT PARTY : MD. ASLAM AZAD

(افسانہ)  نائٹ پارٹی محمد اسلم آزاد اسسٹنٹ ٹیچر 2+ہائی اسکول ہنوارہ گڈا 8210994074  ...

نا دان بھائی : ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ

ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ رمضان کے منظر نامے میں خواتین کے ایک اہم مسئلے کو عمدگی...