Skip to main content

Aalamiparwaz

مدیر خصوصی

ابرار مُجیب

سرپرست

ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ

ایڈیٹر

نغمہ ناز مکتومی

فاؤنڈر

مہتاب عالم پرویز

سب ایڈیٹر

مفتی راحت علی صدیقی قاسمی

صفحہ اول

پروفیسر اسلم جمشید پوریخاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہوگئیں….آسمان ادب سے ٹوٹتے فکشن کے ستارے    اردو ادب کا آسمان بھی حیران سا ہے کہ اس کے فلک کوفکشن کے جو ستارے منور کرتے رہتے تھے وہ ایک ایک کر کے ہمیشہ کے لیے محروم ہو تے چلے جا رہے ہیں۔گذشتہ برس ہمارے زیادہ تر فکشن نگار کورونا جیسی عالمی وبا کا شکار ہوئے تو بعض دیگر امراض کا شکار ہو کر جہانِ فکشن سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو ئے۔جہانِ فکشن ہی نہیں آسمان ادب بھی حیران و پریشان اور انگشت بدنداں ہے کہ اس کے دامن کے فکشن ستاروں کو کیا ہو گیا؟کیوں یہ سب ہمیشہ کے لیے ماند پڑتے جارہے ہیں۔    ہمیشہ حق کی آواز بلند کرنے والا حسین بھی ہمیشہ کے لیے سو گیاہے  ۔شاید وہ اما وس میں خواب کی حقیقت تلاش کرنے فرات کی طرف چلے گئے ہوں گے۔بو لو مت چپ رہو ورنہ نیو کی اینٹ سرک سکتی ہے اور سو ئی کی نوک پر ٹکا لمحہ پھیل سکتا ہے۔    حسین الحق جنہیں گذشتہ برس ہی ساہتیہ اکادمی انعام ملا تھا،اتنی جلدی ہم سے رخصت ہوجائیں گے، کسی نے سوچا نہ تھا۔ حسین الحق نے اپنے فکشن میں زمینی حقا ئق خواہ وہ سماجی ہوں،سیاسی ہوں یا خانقاہی ہمیشہ بے لاگ،بے لوث اور نڈر ہو کر کچھ اس طور بیان کیا ہے کہ اپنے ہم عصروں میں ممتاز ٹھہرے۔ حسین الحق نے اپنی تنقید میں بھی ہمیشہ حق کی حمایت اور پاسداری کی ہے۔ حسین الحق نے کئی مجوموعے اورناول بولو مت چپ رہو،فرات، اماوس میں خواب اردو کو دیے۔ ان کے معروف افسا نوں میں سوئی کی نوک پر رکا لمحہ،نیو کی اینٹ، انحد،سبحان اللہ،کربلا،مور پاؤں،سبرا منیم کیوں مرا، زخمی پرندہ، اثاثہ وغیرہ کا شمار ہو تا ہے۔

LATEST

غزل: رضواں ؔ واسطی

غزل رضواں ؔ واسطی کوئی کشتی کا ناخدا ہے نا لاکھ طوفان ہو، خدا ہے نا بے...

غزل- مشتاق احزن : گھر جلتا ہے GHAZAL – GHAR JALTA HAI…..MUSHTAQUE AHZAN

غزل مشتاق احزن : جمشید پور انڈیا    جب کبھی میری امیدوں کا شجر جلتا ہے  میرے اندر کہیں احساس...

غزل کائنات : (اسلم بدر) جمشید پور

بہت ہی عزیز مہتاب عالم پرویز ! محبتیں، دعائیں تمہارے ویب سائیٹ اور ای...

غزل : یامین چودھری

غزل یامین چودھری   گِلے شکوے مِٹاکر دیکھتے ہیں  ذرا نزدیک آکر دیکھتے ہیں   گھُٹن ہونے لگی اب تو...

غزل : نورؔ جمشیدپوری

  غزل نورؔ جمشیدپوری  دل سے دل کا جب تلک کہ رابطہ ہوتا نہیں  پیار کہتے ہیں جسے وہ...

غزل : نورؔ جمشید پوری

غزل نورؔ جمشید پوری     ادا پہ ایسے بندے کی خدا بھی مسکراتا ہے انا کو چھوڑ پیچھے...

غزل : نورؔ جمشید پوری

غزل نورؔ جمشید پوری   ہےسیا ست میں کثافت کی حکومت کیا کروں  رائیگاں اب جارہی ہے ہر شہادت...

غزل : نغمہ ناز مکتومیؔ GHAZAL – NAGHMA NAAZ MAKTOOMI

 غزل  نغمہ ناز مکتومیؔ  دُنیا کی بے   نیازی کا    چرچا ہی کیوں کریںاپنی انا کو...

غزل : نغمہ ناز مکتومیؔ ” چلے بهى آؤ تم ” CHALE BHI AAO TUM – NAGHMA NAAZ MAKTOOMI

 غزل : GHAZAL ‎ نغمہ ناز مکتومیؔ - NAGHMA NAAZ MAKTOOMI    " اپنے شریکِ حیات کے نام "   ‎بہت...