Skip to main content

Aalamiparwaz

مدیر خصوصی

ابرار مُجیب

سرپرست

ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ

ایڈیٹر

نغمہ ناز مکتومی

فاؤنڈر

مہتاب عالم پرویز

سب ایڈیٹر

مفتی راحت علی صدیقی قاسمی

صفحہ اول

پروفیسر اسلم جمشید پوریخاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہوگئیں….آسمان ادب سے ٹوٹتے فکشن کے ستارے    اردو ادب کا آسمان بھی حیران سا ہے کہ اس کے فلک کوفکشن کے جو ستارے منور کرتے رہتے تھے وہ ایک ایک کر کے ہمیشہ کے لیے محروم ہو تے چلے جا رہے ہیں۔گذشتہ برس ہمارے زیادہ تر فکشن نگار کورونا جیسی عالمی وبا کا شکار ہوئے تو بعض دیگر امراض کا شکار ہو کر جہانِ فکشن سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو ئے۔جہانِ فکشن ہی نہیں آسمان ادب بھی حیران و پریشان اور انگشت بدنداں ہے کہ اس کے دامن کے فکشن ستاروں کو کیا ہو گیا؟کیوں یہ سب ہمیشہ کے لیے ماند پڑتے جارہے ہیں۔    ہمیشہ حق کی آواز بلند کرنے والا حسین بھی ہمیشہ کے لیے سو گیاہے  ۔شاید وہ اما وس میں خواب کی حقیقت تلاش کرنے فرات کی طرف چلے گئے ہوں گے۔بو لو مت چپ رہو ورنہ نیو کی اینٹ سرک سکتی ہے اور سو ئی کی نوک پر ٹکا لمحہ پھیل سکتا ہے۔    حسین الحق جنہیں گذشتہ برس ہی ساہتیہ اکادمی انعام ملا تھا،اتنی جلدی ہم سے رخصت ہوجائیں گے، کسی نے سوچا نہ تھا۔ حسین الحق نے اپنے فکشن میں زمینی حقا ئق خواہ وہ سماجی ہوں،سیاسی ہوں یا خانقاہی ہمیشہ بے لاگ،بے لوث اور نڈر ہو کر کچھ اس طور بیان کیا ہے کہ اپنے ہم عصروں میں ممتاز ٹھہرے۔ حسین الحق نے اپنی تنقید میں بھی ہمیشہ حق کی حمایت اور پاسداری کی ہے۔ حسین الحق نے کئی مجوموعے اورناول بولو مت چپ رہو،فرات، اماوس میں خواب اردو کو دیے۔ ان کے معروف افسا نوں میں سوئی کی نوک پر رکا لمحہ،نیو کی اینٹ، انحد،سبحان اللہ،کربلا،مور پاؤں،سبرا منیم کیوں مرا، زخمی پرندہ، اثاثہ وغیرہ کا شمار ہو تا ہے۔

LATEST

سنومین : نورالعین ساحرہ

سنومین نورالعین ساحرہ ورجینیا، امریکا                باہر برف پڑ رہی تھی...

سل فش : عروج فاطمہ

   افسانہ    سل فش     عروج فاطمہ         آفرین تم سل فش ہو ۔۔۔۔ آفرین...

سدارہے یہ زورِ قلم : افروز سلیمی

      اسلام کی اشاعت میں صحافت کا ایک اہم رول رہاہے ،اسی لئے صحافت کی ایک...

سٹی بس : محمد حنیف خان

 سٹی بس  محمد حنیف خان  شعبہ اردو ممتاز پی جی کالج               ...

سترھواں حملہ : قمر قدیر ارم

 قمر قدیر ارم مہاراجہ ہریش چند ر پی جی کالج ، مرادآباد 244001  سترھواں حملہ  بینک میں برانچ...

سپنوں کا محل : عابد علی خاں

 عابد علی خاں  سپنوں کا محل                     ...

سانحہ پشاور : نورؔ جمشید پوری |

             سانحہ پشاور : نورؔ جمشید پوری                 ...

سانپ اور پرندے : مہتاب عالم پرویزؔ SANP AUR PARINDE : MAHTAB ALAM PERVEZ

 افسانہ سانپ اور پرندے -SANP AUR PARINDE مہتاب عالم پرویزؔ - MAHTAB ALAM PERVEZ کویت -KUWAIT  ...

ریئلیٹی شو : ڈاکٹراختر آزاد

ڈاکٹراختر آزاد مکان نمبر ۔۳۸، روڈ نمبر ۔۱آزاد نگر ، جمشیدپور ۔۸۳۲۱۱۰موبائل۔09572683122برادرم مہتاب عالم پرویزؔ !آداب اردو...