Skip to main content

Aalamiparwaz

مدیر خصوصی

ابرار مُجیب

سرپرست

ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ

ایڈیٹر

نغمہ ناز مکتومی

فاؤنڈر

مہتاب عالم پرویز

سب ایڈیٹر

مفتی راحت علی صدیقی قاسمی

صفحہ اول

پروفیسر اسلم جمشید پوریخاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہوگئیں….آسمان ادب سے ٹوٹتے فکشن کے ستارے    اردو ادب کا آسمان بھی حیران سا ہے کہ اس کے فلک کوفکشن کے جو ستارے منور کرتے رہتے تھے وہ ایک ایک کر کے ہمیشہ کے لیے محروم ہو تے چلے جا رہے ہیں۔گذشتہ برس ہمارے زیادہ تر فکشن نگار کورونا جیسی عالمی وبا کا شکار ہوئے تو بعض دیگر امراض کا شکار ہو کر جہانِ فکشن سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو ئے۔جہانِ فکشن ہی نہیں آسمان ادب بھی حیران و پریشان اور انگشت بدنداں ہے کہ اس کے دامن کے فکشن ستاروں کو کیا ہو گیا؟کیوں یہ سب ہمیشہ کے لیے ماند پڑتے جارہے ہیں۔    ہمیشہ حق کی آواز بلند کرنے والا حسین بھی ہمیشہ کے لیے سو گیاہے  ۔شاید وہ اما وس میں خواب کی حقیقت تلاش کرنے فرات کی طرف چلے گئے ہوں گے۔بو لو مت چپ رہو ورنہ نیو کی اینٹ سرک سکتی ہے اور سو ئی کی نوک پر ٹکا لمحہ پھیل سکتا ہے۔    حسین الحق جنہیں گذشتہ برس ہی ساہتیہ اکادمی انعام ملا تھا،اتنی جلدی ہم سے رخصت ہوجائیں گے، کسی نے سوچا نہ تھا۔ حسین الحق نے اپنے فکشن میں زمینی حقا ئق خواہ وہ سماجی ہوں،سیاسی ہوں یا خانقاہی ہمیشہ بے لاگ،بے لوث اور نڈر ہو کر کچھ اس طور بیان کیا ہے کہ اپنے ہم عصروں میں ممتاز ٹھہرے۔ حسین الحق نے اپنی تنقید میں بھی ہمیشہ حق کی حمایت اور پاسداری کی ہے۔ حسین الحق نے کئی مجوموعے اورناول بولو مت چپ رہو،فرات، اماوس میں خواب اردو کو دیے۔ ان کے معروف افسا نوں میں سوئی کی نوک پر رکا لمحہ،نیو کی اینٹ، انحد،سبحان اللہ،کربلا،مور پاؤں،سبرا منیم کیوں مرا، زخمی پرندہ، اثاثہ وغیرہ کا شمار ہو تا ہے۔

LATEST

غزل : دلشاد نظمی

  غزل   دلشاد نظمی  یہ الگ ہے کہ مرے ہاتھ نہ آئی دنیا       پر...

غزل : دلشاد نظمی

غزل  دلشاد نظمی    گھُٹی صدا کو کبھی مصلحت رہائی دے میں چاہتا ہوں مری چیخ بھی...

غزل : تاباں واسطی

  غزل   تاباں واسطی   مری زندگی کے ورق ورق پہ ہے تیرا نام لکھا ہوامرے...

غزل : احمد نثارؔ

 غزل شاعر : احمد نثارؔ دیارِ عشق میں تنہا کھڑا، کھڑا ہی رہامحبتوں کے نگر میں پڑا،...

غزل محمدقسیم اختر

 غزل  محمدقسیم اختر، مدیر( اعزازی)  At. Bahadarpur P.o. Amour, Distt. Purnea  Pin 854315 (Bihar) Mob. 9470120116 بڑھنے لگی ہے گرمئ...

غزل "لُوٹا ہے میر ے دل کا چمن ایک بہار نے…” مہتاب عالم پرویزؔ (کویت) LUTA HAI MERE DIL KA CHAMAN EK BAHAR NE … MAHTAB ALAM PERVEZ – KUWAIT

غزل  لُوٹا ہے میر ے دل کا چمن ایک بہار نے..... مہتاب عالم پرویزؔ (کویت)  MAHTAB ALAM PERVEZ-KUWAIT   ہر...

غزل : محمد شفیع الرحمن شفیعؔ

 غزل محمد شفیع الرحمن شفیعؔ   نزاکتوں کا خیال رکھیےیہ آبگینہ سنبھال رکھیےجبیں پہ جاہ و جلال رکھیےمگر...

غزل : رضواں واسطیؔ

غزل رضواں واسطیؔ    کچھ بوجھ سا دل پر ایسا پڑا ہم ٹوٹ گئے  ہم ٹوٹ گئے ہر رنگ...

عید گاہ سے وا پسی : ڈاکٹراسلم جمشید پوری

 ڈاکٹراسلم جمشید پوری  عید گاہ سے وا پسی                      پریم چند کا ننھا حامد ستر سال...