Skip to main content

Aalamiparwaz

مدیر خصوصی

ابرار مُجیب

سرپرست

ڈاکٹر اسلم جمشید پوریؔ

ایڈیٹر

نغمہ ناز مکتومی

فاؤنڈر

مہتاب عالم پرویز

سب ایڈیٹر

مفتی راحت علی صدیقی قاسمی

صفحہ اول

پروفیسر اسلم جمشید پوریخاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہوگئیں….آسمان ادب سے ٹوٹتے فکشن کے ستارے    اردو ادب کا آسمان بھی حیران سا ہے کہ اس کے فلک کوفکشن کے جو ستارے منور کرتے رہتے تھے وہ ایک ایک کر کے ہمیشہ کے لیے محروم ہو تے چلے جا رہے ہیں۔گذشتہ برس ہمارے زیادہ تر فکشن نگار کورونا جیسی عالمی وبا کا شکار ہوئے تو بعض دیگر امراض کا شکار ہو کر جہانِ فکشن سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو ئے۔جہانِ فکشن ہی نہیں آسمان ادب بھی حیران و پریشان اور انگشت بدنداں ہے کہ اس کے دامن کے فکشن ستاروں کو کیا ہو گیا؟کیوں یہ سب ہمیشہ کے لیے ماند پڑتے جارہے ہیں۔    ہمیشہ حق کی آواز بلند کرنے والا حسین بھی ہمیشہ کے لیے سو گیاہے  ۔شاید وہ اما وس میں خواب کی حقیقت تلاش کرنے فرات کی طرف چلے گئے ہوں گے۔بو لو مت چپ رہو ورنہ نیو کی اینٹ سرک سکتی ہے اور سو ئی کی نوک پر ٹکا لمحہ پھیل سکتا ہے۔    حسین الحق جنہیں گذشتہ برس ہی ساہتیہ اکادمی انعام ملا تھا،اتنی جلدی ہم سے رخصت ہوجائیں گے، کسی نے سوچا نہ تھا۔ حسین الحق نے اپنے فکشن میں زمینی حقا ئق خواہ وہ سماجی ہوں،سیاسی ہوں یا خانقاہی ہمیشہ بے لاگ،بے لوث اور نڈر ہو کر کچھ اس طور بیان کیا ہے کہ اپنے ہم عصروں میں ممتاز ٹھہرے۔ حسین الحق نے اپنی تنقید میں بھی ہمیشہ حق کی حمایت اور پاسداری کی ہے۔ حسین الحق نے کئی مجوموعے اورناول بولو مت چپ رہو،فرات، اماوس میں خواب اردو کو دیے۔ ان کے معروف افسا نوں میں سوئی کی نوک پر رکا لمحہ،نیو کی اینٹ، انحد،سبحان اللہ،کربلا،مور پاؤں،سبرا منیم کیوں مرا، زخمی پرندہ، اثاثہ وغیرہ کا شمار ہو تا ہے۔

LATEST

جی۔ایل موومنٹ: ڈاکٹر اختر آزاد G.L MOVEMENT – DR. AKHTAR AZAD

(افسانہ)  جی۔ایل موومنٹ  ڈاکٹر اختر آزاد  جمشید پور               اور...

جُولاہَن: ممتاز شارق، جمشیدپور

  جُولاہَن   ممتاز شارق، جمشیدپور                      ...

جنت والی چابی : ڈاکٹر ریاض توحیدیؔ

   جنت والی چابی    ڈاکٹر ریاض توحیدیؔ   وڈی پورہ ہندوارہ کشمیر193221.            ...

جنتِ گُم گشتہ : لیاقت علی ۔ بہاول پور ۔ پاکستان

جنتِ گُم گشتہ لیاقت علی ۔ بہاول پور ۔ پاکستان            ...

جمیلہ کا وجود : پیغام آفاقی

  افسانہ جمیلہ کا وجود   پیغام آفاقی                     جمیلہ نے کب خواب دیکھا تھا کہ اس کی...

جماعتی زندگی کاترک اسلامی زندگی کا ترک ہے: افروز سلیمیؔ

 جماعتی زندگی کاترک اسلامی زندگی کا ترک ہے: افروز سلیمیؔ            ...

جبِلَّت : ابوفہد

 جبِلَّت از ......ابوفہد ایسا لگ رہاتھا جیسے ہر شخص ایمرجنسی کی حالت میں ہے۔ جیسے سب کو...

ٹیکسیاں : قُربِ عبّاس، لاہور پاکستان

   ٹیکسیاں  قُربِ عبّاس، لاہور پاکستان                زینت کی کلائی میں چوڑیا...

ٹی شرٹ : ڈاکٹرصادقہ نواب سحر

 ٹی شرٹ ڈاکٹر صادقہ نواب سحر                     ...