منٹو کے فکشن میں حقیقت نگاری سیدہ فرحت زرتاج (ریسرچ اسکالر) *سعادت حسن منٹو ۱۴ اگست ۱۹۱۲ کو لدھیانہ کے نزدیک موضع سمبرالہ میں پیدا ہوئے ۔ان کے اسلاف کشمیری تھے ۔ذات کے من وٹی تھے۔شائد اسی وجہ سے اُنھوں نے منٹو نام اختیار کیا۔پروفیسر وہاب اشرفی تاریخ ادب اردو میں لکھتے ہیں کہ ’’انہوں نے کئی فرضی نام اختیار کئے، مثلاً مفکر، کامریڈ، ،آدم،وٹنم اور خواجہ ظہیرالدین وغیرہ۔‘‘ان کے والد کا نام خواجہ غلام السیدین تھا۔ ۱۹۳۵ …